کراچی: ڈاکو نے خاتون سے سونے کی بالیاں چھین لیں، وڈیو سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 26th, August 2025 GMT
شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم اور چھینا جھپٹی کی وارداتیں معمول بن گئی جب کہ موٹر سائیکل سوار ملزم گلی میں موجود خاتون سے سونے کی بالیاں کان سے زبردستی چھین کر فرار ہو گیا، وردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔
معمر خواتین بھی ملزمان کے نشانے پر آگئیں جب کہ بلدیہ ٹاؤن میں صبح سویرے معمر خاتون سے واردات کی گئی جس میں موٹر سائیکل سوار ملزم گلی میں موجود خاتون سے سونے کی بالیاں کان سے زبردستی چھین کر فرار ہو گیا۔
واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جس کے مطابق آج صبح 6 بجکر 26 منٹ پر پیش آئی، خاتون گلی سے گزر رہی ہوتی ہے، موٹر سائیکل پر سوار ملزم آجاتا ہے، خاتون ملزم کو دیکھ کر ڈر جاتی ہیں۔
فوٹیج دیکھا گیا کہ ملزم موٹر سائیکل سے اتر کر خاتون کے پاس جاتا ہے، خاتون ملزم کو روکنے کی کوشش کرتی ہیں، ملزم زبردستی خاتون کے کانوں سے بالیاں اتارتا ہے، خاتون ملزم کو جاتے ہوئے مارنے کی بھی کوشش کرتی ہے، ملزم واردات کے بعد موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہو جاتا ہے۔
پولیس نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی تلاش شروع کردی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: موٹر سائیکل خاتون سے
پڑھیں:
مہاجرین کی نشستوں کے مستقبل پر بڑا فیصلہ قریب، اہم پیش رفت سامنے آگئی
مظفرآباد: مہاجرین کی نشستیں آزاد جموں و کشمیر کی سیاست میں ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں، جہاں ان نشستوں کے مستقبل سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے اس معاملے پر نرم رویہ اختیار کرتے ہوئے مکمل خاتمے کے بجائے نشستوں کی تعداد میں کمی کی تجویز پر غور شروع کر دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر سے تعلق رکھنے والے مہاجرین کی چھ نشستیں کم کرنے کی ابتدائی تجویز زیر غور ہے۔ اس پیش رفت کو انتخابی اصلاحات کے حوالے سے ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے، جس سے طویل عرصے سے جاری سیاسی بحث کو کسی نتیجے تک پہنچانے میں مدد مل سکتی ہے۔
اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت جلد آزاد کشمیر کی قیادت کو اپنے مؤقف سے آگاہ کرے گی۔ اس سلسلے میں وزیراعظم آزاد کشمیر کی جانب سے جوائنٹ پبلک ایکشن کمیٹی سے رابطے کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے تاکہ مختلف سیاسی اور سماجی حلقوں کو اعتماد میں لیا جا سکے۔
دوسری جانب آزاد کشمیر میں انتخابی اصلاحات کے موضوع پر کل ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس بھی غیر معمولی اہمیت اختیار کر گئی ہے۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ مہاجرین کی نشستیں کم کرنے کی تجویز پر اتفاق رائے پیدا ہونے سے انتخابی نظام میں اصلاحات کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق اس معاملے پر مختلف سیاسی جماعتوں اور اسٹیک ہولڈرز کے درمیان مشاورت جاری ہے، جبکہ وفاقی حکومت بھی ایسا حل تلاش کرنے کی کوشش کر رہی ہے جو تمام فریقوں کے لیے قابل قبول ہو۔
سیاسی حلقوں کا ماننا ہے کہ اگر اس معاملے پر اتفاق رائے پیدا ہو جاتا ہے تو یہ آزاد کشمیر کی سیاسی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے۔