کراچی؛ گھر کی دہلیز پر گاڑی میں موجود فیملی سے لوٹ مار کی ویڈیو سامنے آ گئی
اشاعت کی تاریخ: 26th, August 2025 GMT
کراچی:
ملیررفاہِ عام سوسائٹی میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح ملزمان گھر کے باہر گاڑی میں موجود فیملی سے لوٹ مار کرکے فرار ہو گئے۔
منگل کی صبح الفلاح تھانے کے علاقے ملیررفاہ عام سوسائٹی میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح ملزمان گھر کے باہر گاڑی میں موجود فیملی سے لوٹ مار کرکے فرار ہو گئے، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رفاہ عام سوسائٹی کے رہائشی راحت شیخ بچے کواسکول چھوڑکرواپس آئے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار شلوار قمیص میں ملبوس2 ملزمان نے راحت شیخ اور ان کی اہلیہ سے 2 موبائل فون اور نقدی چھین لی۔
ملزمان واردات کے بعد اطمینان سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کے چہرے بھی واضح ہیں۔ متاثرہ شہری کی جانب واردات کی اطلاع الفلاح پولیس کو کردی گئی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ایشیا کپ تنازع: میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کی معافی مانگنے کی ویڈیو سامنے آگئی
ایشیا کپ کے دوران پیش آنے والے متنازع واقعے پر آئی سی سی کے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر اور کپتان سے معافی مانگ لی، جس کی ویڈیو اب منظرِ عام پر آ چکی ہے۔
میچ ریفری پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی، پائی کرافٹ نے پاکستان ٹیم کے کپتان اورمنیجر سے معافی مانگی، ریفری اینڈی پائی کرافٹ کی معذرت کی وڈیو جاری کردی گئی pic.twitter.com/uaNe1f3Ehr
— Ali Tanoli (@alitanoli889) September 17, 2025
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق اینڈی پائی کرافٹ نے انڈیا کے خلاف میچ کے دوران پیش آئے واقعے پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ 14 ستمبر کو پیش آنے والی صورتحال ایک غلط فہمی کا نتیجہ تھی۔
یاد رہے کہ مذکورہ میچ کے ٹاس کے وقت پائی کرافٹ نے پاکستان اور بھارت کے کپتانوں کو مصافحے سے روک دیا تھا، جس پر پی سی بی نے سخت ردعمل ظاہر کیا تھا اور میچ ریفری کی تبدیلی کا مطالبہ کیا تھا۔
آئی سی سی نے بھی اس معاملے پر مؤقف اختیار کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات اور ضابطہ اخلاق کی ممکنہ خلاف ورزی پر انکوائری کے لیے آمادگی ظاہر کر دی ہے۔
میچ ریفری کے تنازع پر پاکستان اور آئی سی سی کے درمیان جاری ڈیڈ لاک اب ختم ہوگیا ہے، جس کے پاکستان اور یو اے ای کے درمیان ٹاس ہوگیا ہے۔ یو اے ای نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اینڈی پائی کرافٹ میچ ریفری وی نیوز ویڈیو جاری