سپر ہائی وے جنجال گوٹھ میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر کریانہ دکان کے مالک کو فائرنگ کر قتل کر دیا۔رواں سال شہر میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 61 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے جنجال گوٹھ میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے کریانہ کی دکان میں لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر ایک شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

مقتول کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی جہاں اس کی شناخت 35 سالہ ظہیر شاہ کے نام سے کی گئی۔

عباسی شہید اسپتال میں مقتول کے چچا نے بتایا کہ ظہیر شاہ کی اپنی کریانہ شاپ تھی جبکہ وہ دو بچوں کا باپ تھا۔ مقتول کا آبائی تعلق باجوڑ سے تھا ، مقتول کی دکان پر موٹر سائیکل سوار ڈاکو آئے تھے اور نقدی چھیننے کے دوران مزاحمت پر گولی مار کر فرار ہوگئے۔

انھوں نے بتایا کہ علاقے میں ڈکیتی کی واردات روز کا معمول بنی ہوئی ہیں اور پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جس کی شدید مذمت اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ واردات میں ملوث ڈاکوؤں کو جلد از جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے ۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے دوران ڈاکوو ں

پڑھیں:

کراچی میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکا، 6 افراد زخمی

شہر قائد کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ کے قریب ایل پی جی گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکا ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ کے قریب ایل پی جی گیس سلنڈر کی دکان میں گیس لیکیج سے ہونے والے دھماکے میں  6 افراد جھلس کر زخمی ہوئے۔

زخمیوں کو طبی امداد کیلیے سول برنس وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد ریسکیو حکام اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچی اور جگہ کا معائنہ کیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمی ہونے والوں میں دکاندار اور گاہک شامل ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • محراب پور: گروہی تصادم میں 5افرادزخمی، ڈنڈوں کا بھرپور استعمال کیاگیا
  • کراچی؛ تین ہٹی مزار کے قریب منی ٹرک نے موٹر سائیکل کو روند ڈالا
  • کراچی میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکا، 6 افراد زخمی
  • کراچی: ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار طالب علم بحق، دوسرا زخمی
  • کراچی میں واقع گھر سے گلا کٹی لاش برآمد
  • چند سال قبل چوری شدہ موٹر سائیکل کا ای چالان اصل مالک کے گھر پہنچ گیا
  • کراچی میں 4سال قبل چوری شدہ موٹرسائیکل کا چالان مالک کو بھیج دیا گیا
  • کراچی میں چوری شدہ موٹرسائیکل کا ای چالان، شہری حیران و پریشان
  • کراچی: 4 سال قبل چوری موٹرسائیکل کا ای چالان مالک کو بھیج دیا گیا
  • ریگل پر پارکنگ مافیا سرگرم،موٹر سائیکل فیس 50 روپے کردی