کراچی:

ملیرکینٹ حاجی زکریہ گوٹھ میں مکان سے خاتون کی گلے میں پھندا لگی لاش ملنے کے واقعے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔

پولیس کے مطابق خاتون کوزیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کرقتل کیا گیا  ، جس کے الزام میں مقتولہ کے دیور کو گرفتارکرلیا گیا ہے، جس نے دورانِ تفتیش  جرم کا اعتراف کرلیا۔

پیر کے روز ملیر کینٹ تھانے کےعلاقے حاجی زکریہ گوٹھ میں مکان سے30سالہ خاتون سعدیہ دختر ہدایت اللہ کی گلےمیں پھندا لگی لاش  ملی تھی۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد مقتولہ خاتون کی لاش اس کے ورثا کے حوالے کردی تھی ۔

پولیس کے مطابق مقتولہ خاتون کوزیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کرقتل کیا گیا، جس کا مقدمہ بھائی محمد اسحاق کی مدعیت میں ملیرکینٹ تھانے میں درج کیا گیا۔ مقدمہ مقتولہ کے سسرالیوں دیوراسحاق،ساس اللہ رکھی ،دیورانی کوثر،رشید اور اس کے چھوٹے بھائی عادل کے خلاف درج کیا گیا۔

مدعی مقدمہ مقتولہ کے بھائی اسحاق ولد ہدایت اللہ کے مطابق24 اگست کو بہن اپنے 5 بچوں اورساس کے ہمراہ ہمارے گھر تقریب میں آئی ہوئی تھی۔ تقریب میں شرکت کے بعد بہن اپنے بچوں اورساس کے ہمراہ واپس اپنے شوہرکے گھرچلی گئی تھی  اور پیر کو مجھے بذریعہ فون اطلاع ملی کہ بہن نے خود کشی کرلی ہے۔

اطلاع پربہن کے گھرپہنچا توکمرے میں چارپائی پراس کی لاش رکھی ہوئی تھی۔ بہن کے گلے میں پھندے کے نشانات واضح تھے۔ ناک اورماتھے پرزخم کے نشانات بھی تھے اور اس کے سسرال والے اس کی قبراورتدفین کی تیاری کررہے تھے، جس پر  میں نے شور شرابہ کیا اورمدد گار15 پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس کےآنے پر بہن کی لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال لے جائی گئی۔ پولیس نےپوسٹ مارٹم کے بعد لاش ہمارے حوالے کردی۔ میرا دعویٰ ہے کہ میری بہن کواس کے سسرالوں نے ذاتی رنجش کے باعث تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر قتل کیا ہے۔

ملیر کینٹ پولیس نے مقتولہ خاتون کوزیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر قتل کرنے کے الزام میں اس کے دیوراسحاق کو گرفتار کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتارملزم اسحاق نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کیا گیا

پڑھیں:

صوابی: ٹک ٹاک پر غیراخلاقی ویڈیو وائرل کرنے والا لڑکا  گرفتار

صوابی:

پولیس نے ٹک ٹاک پر غیراخلاقی ویڈیو وائرل کرنے والا ملزم عرف مٹرو کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ضلعی پولیس صوابی نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر ایک غیر اخلاقی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک لڑکے کو غیراخلاقی فعل کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا اور اس واقعے پر عوامی سطح پر شدید غم و غصہ اور افسوس کا اظہار کیا گیا تھا۔

ایس ایچ او تھانہ کالوخان عبدالولی خان نے وائرل ویڈیو پر فوری ایکشن لیا اور پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم اصغر عرف مٹرو کینگ سکنہ بندو اوبہ کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان نے بتایا کہ ایسے غیر اخلاقی اور معاشرتی اقدار کے منافی اقدامات کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔

ڈسٹرکٹ پولیس افسر صوابی ضیا الدین احمد نے کہا کہ صوابی پولیس ایسے عناصر کو سختی سے کچلے گی جو معاشرتی اقدار، مذہبی اور انسانی اصولوں کے خلاف غیر اخلاقی حرکات میں ملوث ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں، ان کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پولیس افسر نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ معاشرتی بگاڑ پیدا کرنے والوں کی نشان دہی کرکے پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

متعلقہ مضامین

  • صوابی: ٹک ٹاک پر غیراخلاقی ویڈیو وائرل کرنے والا لڑکا  گرفتار
  • لاہور؛ اہل خانہ کو یرغمال بنا کر دوست کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی؛ اسٹیل مل سے لوہا، تانبا و قیمتی سامان چوری کرنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی میں خاتون کو بھائی اور شوہر نے غیرت کے نام پر  قتل کردیا
  • فٹ بال ٹیم ظاہر کرکے 17 نوجوانوں کو بیرون ملک بھیجنے والا انسانی اسمگلر گرفتار
  • کراچی، 70 بچوں، بچیوں سے زیادتی کرنیوالے سفاک شخص پر ویڈیوز فروخت کرنے کا شبہہ
  • لاہور: سوتیلی بیٹی سے جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی؛ 70 بچوں، بچیوں سے زیادتی  کرنیوالے سفاک شخص پر ویڈیوز فروخت کرنے کا شبہہ
  • تھانہ گلبرگ پولیس کی کارروائیاں، جرائم میں ملوث 7 ملزمان گرفتار
  •  ڈیفنس سے بچوں سے زیادتی کا عادی ملزم گرفتار