اداکارہ 14 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد اور مبینہ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 26th, August 2025 GMT
لاہور: اسٹیج اداکارہ ثمر رانا کو 14 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد و جنسی ذیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق گھریلو ملازمہ سے ذیادتی کا مقدمہ تھانہ نواب ٹاؤن میں درج ہوا جس پر پولیس فوری حرکت میں آگئی اور اسٹیج اداکارہ ثمر رانا کو پولیس نواب ٹاؤن نے ملازمہ کیساتھ تشدد و زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
انویسٹی گیشن پولیس نے بتایا کہ ثمر رانا کے گھر 14 سالہ لڑکی کو پانچ افراد نے مبینہ ذیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ ثمر رانا پر ملازمہ پر تشدد کرنے اور خوفزدہ کرنے کا الزام ہے۔
انوسٹی گیشن پولیس نواب ٹاؤن کے مطابق نامعلوم ملزمان لڑکی سے مبینہ ذیادتی کی ویڈیوز بھی بناتے رہے۔
ایس پی انویسٹی گیشن صدر ڈویژن میاں معظم علی کا کہنا ہے کہ واردات میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں جبکہ ملازمہ اور اس کے گھر والوں کو ہر صورت انصاف دلوایا جائے گا۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
جاپان: ائر پورٹ کا سیکورٹی افسر چوری کے الزام میں گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان کے ہنیڈا ائرپورٹ پر ایک سیکورٹی اہلکار چوری کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق دارالحکومت ٹوکیو میں پولیس نے مبینہ طور ہنیڈا ایئر پورٹ پر سیکیورٹی انسپیکٹر کو ایک مسافر کے سامان سے کیش چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ 21 سالہ ملزم ریو ماتسوموتو نے خود پر لگے الزامات کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ تجربہ کرنا چاہتا تھا کہ چوری کر کے وہ کیا محسوس کرتا ہے۔