بی سیکشن پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل لفٹر گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)بی سیکشن پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل لفٹر گرفتار،دوران گشت کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹر کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزم کی شناخت زوہیب گدی کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزم کے قبضے سے موٹر سائیکل کے مختلف پارٹس برآمد ہوئے، گرفتار ملزم اس سے قبل موٹر سائیکل چوری کے مقدمہ کرائم نمبر 13/2024 زیر دفعہ 381-A تعزیرات پاکستان میں ملوث و مطلوب ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلق
منظم موٹر سائیکل لفٹر گروہ سے ہے جو حالیہ دنوں لطیف آباد کے مختلف علاقوں سے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں سرگرم ہیں۔
موٹر سائیکل لفٹر گرفتار
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گرفتار ملزم
پڑھیں:
کراچی: ملیر کورٹ کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق
فائل فوٹوکراچی میں نیشنل ہائی وے ملیر کورٹ کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور نے فرار ہونے کی کوشش کی تو اسے ملیر سٹی سے گرفتار کرلیا گیا۔
حادثے کے بعد ریسکیو حکام نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق موٹر سائیکل سوار کی لاش کو اسپتال منتقل کیا۔