کراچی؛ 3 بچوں کے باپ موٹرسائیکل مکینک کا قتل ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا نتیجہ نکلا
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
کراچی:
نیوکراچی کے علاقے میں نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے موٹرسائیکل مکینک کا قتل ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا نتیجہ نکلا جب کہ رواں سال لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر قتل کیے جانے والے شہریوں کی تعداد 48 ہو گئی۔
پولیس کے مطابق پیرکوبلال کالونی تھانے کے علاقے نیوکراچی سیکٹرفائیوایل میں موٹر سائیکل پرسوار2ملزمان نےاندھا دھند فائرنگ کرکے موٹرسائیکل سوار30سالہ محمد ناصرولد سرورکوقتل کردیا تھا اورموقع پرسے فرارہوگئے تھے۔
مقتول محمد ناصر 3 بچوں کا باپ اور موٹرسائیکل مکینک تھا، جس کے قتل کا واقعہ دراصل ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کا نتیجہ نکلا۔ مقتول محمد ناصر اپنی دکان بند کرنے کے بعد گھرجا رہا تھا کہ موٹرسائیکل سوار 2 نامعلوم مسلح ملزمان نے اسلحہ کے زور پر اس کا موبائل فون چھینا اور فرار ہو رہے تھے۔
ملزمان کے فرارہونے پر محمد ناصر نے ان کا اپنی موٹر سائیکل پرتعاقب شروع کردیا، جس پر ملزمان نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کردی اور محمد ناصرجسم پر 4 گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگیا، جسے فوری اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔
ایس ایچ او کے مطابق واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا گیا، تاہم پولیس نے جائے وقوع کے ارد گرد لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کرکے واقعے میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کے دوران مزاحمت
پڑھیں:
دیر لوئر: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کالج لیکچرر جاں بحق
پشاور:دیر لوئر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بٹ خیلہ ڈگری کالج کے لیکچرر محمد عثمان جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دیر لوئر کے علاقے میاں بڑنگولہ دیگان میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں بٹ خیلہ ڈگری کالج کے لیکچرر محمد عثمان جاں بحق ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
دیر لوئر پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے تاہم تاحال قتل کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔