جاپان میں موسلادھار بارش کے دوران تودے گرنے کا خدشہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹوکیو (انٹرنیشنل دیسک) جاپان کے محکمہ موسمیات موسلادھار بارش کے دوران تودے گرنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرم مرطوب ہوا شمالی کیو شو سے شکوکو کی جانب چل رہی ہے جس سے مغربی اور مشرقی جاپان میں غیرمستحکم ماحول پیدا ہو رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ فوکو اوکا اور اویتا کے علاقوں میں تودے گرنے کے خطرات کافی حد تک بڑھ گئے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق کڑک اور چمک کے ساتھ ہونے والی بارش مغربی اور مشرقی جاپان میں کیوشو سے باہر مقامی علاقوں کو متاثر کرسکتی ہیں۔ اس کے علاوہ برساتی نظام اور گھٹاؤں کی وجہ سے وقفے وقفے سے بارش ہوتی رہے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کوہ سلیمان، پہاڑی علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی
فائل فوٹوکوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔
فلڈ کنٹرول روم کے مطابق برساتی نالے کاہا سلطان سے 29 ہزار 340 کیوسک، نالہ چھاچھڑ سے 6 ہزار 113 کیوسک اور نالہ کالا بگا سے 2 ہزار 573 کیوسک کا سیلابی پانی گزر رہا ہے۔
فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق بارشوں سے دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں اضافہ جاری ہے اور دریائے سندھ کوٹ مٹھن کے مقام پر 3لاکھ 42 ہزار کیوسک پانی گزر رہا ہے۔
سیلابی صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے فلڈ ریلیف، ریسکیو، میڈیکل اور لائیو سٹاک کیمپ قائم کردیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ دریائے سندھ میں کالاباغ، چشمہ اور ناح بیراج کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب جبکہ تربیلا، تونسہ، گڈو اور سکھر بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب دیکھا گیا ہے۔
فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن نے مزید بتایا کہ دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور ہیڈ قادر آباد پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، ممکنہ سیلاب کے پیش نظر دریا کے کنارے پر آباد افراد اور مویشی محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے ہیں۔
اس کے علاوہ دریائے راوی ، جہلم اور ستلج میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔