ایران، داعش کے 9 دہشت گردوں کو ضرم ثابت ہونے پر پھانسی دے دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
مغربی ایران میں پاسدارن انقلاب کے کمانڈر محمد پاکپور نے سزائے موت کی تصدیق کردی۔ کمانڈر محمد پاکپور کا کہنا ہے کہ ملزمان نے جنوری 2018 میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران میں ایران میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کا جرم ثابت ہونے پر داعش کے 9 دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی۔ مغربی ایران میں پاسدارن انقلاب کے کمانڈر محمد پاکپور نے سزائے موت کی تصدیق کردی۔ کمانڈر محمد پاکپور کا کہنا ہے کہ ملزمان نے جنوری 2018 میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کی تھی، سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کو ملک میں داخل ہوتے ہی گرفتار کر لیا تھا۔ محمد پاکپور نے کہا کہ جنگجوؤں کے ساتھیوں نے خودکش دھماکے کرکے 3 سیکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کردیا تھا، سپریم کورٹ کی سزا کی توثیق کرنے پر 9 ملزمان کو پھانسی دے دی گئی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایران میں
پڑھیں:
26 نومبر احتجاج کیس، 11 ملزمان پر فرد جرم عائد
فائل فوٹواسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں 11ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کی۔
دوران سماعت ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔
پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمات کی سماعت اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے کی۔
پولیس نے عدالت میں 195 ملزمان کی حد تک چالان پیش کر دیا، عدالت نے 184 غیر حاضر ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔
جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 24 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ تھانہ سیکریٹریٹ میں درج مقدمے میں 195 کارکنان بطور ملزمان شامل ہیں۔