ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرریلوے کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنگ میں بہترین کارکردگی پر فیلڈ مارشل بنے، پاکستان میں پراکسیز وار لڑنے کی کوشش کی گئی، امریکہ اور روس کا پاکستان کے قریب آنا پاکستان کی فتح کے نتیجہ میں ہوا ہے۔  اسلام ٹائمز۔ وفاق وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا بائیس جون سے لاہور سے ماسکو کے لئے ٹرین چلانے جارہے ہیں، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ سے ایم او یو سائن ہونے کے بعد ریلوے کا پورا سسٹم ڈیجٹلائز کرنے جارہے ہیں، آرمی چیف جنگ میں بہترین کارکردگی پر فیلڈ مارشل بنے، ہم نے ہندوستان میں خواتین اور بچوں سمیت سویلین کو نہیں مارا بلکہ فوجی احداف کو نشانہ بنایا گیا، سندھ پنجاب میں کارکردگی کا مقابلہ صحت مندانہ ہے، ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا اکتیس مئی تک ستتر سالہ تاریخ میں سب سے زیادہ ریونیو حاصل کیا، ریونیو بڑھانے کے لئے گڈز ٹرین چلارہے ہیں، ریلوے اسٹیشنز اور کالونیز کو ستھرا پنجاب مہم کے تحت صفائی کے ایگریمنٹ کئے ہیں، مزید گیارہ ٹرینوں کو آوٹ سورس کررہے ہیں، سولرائزیشن کا سلسلہ مکمل کرنے جارہے ہیں، وزیراعظم کی خواہش ہے ازبکستان اور قازقستان کو ریلوے روٹ سے کنکٹ کریں، وزیراعظم کیساتھ میٹنگ میں کہہ دیا تھا کہ تھرکول کی کامیابی کے لئے ریلوے کی ڈویلپمنٹ کرنا ہوگی۔

حنیف عباسی نے مزید کہا کہ تھرکول اور ریکوڈک کی کامیابی کے لئے ریلوے کو ترقی دینی ہوگی، ریلوے کو سٹریٹجک ایسڈ قرار دینے جارہے ہیں، بھارت سے کامیابی کے بعد رشیا اربوں ڈالر اسٹیل ملز پر لگانے جارہا ہے، پاکستان نے دہشتگردی کے الزمات پر اپنے اپ کو شفاف تحقیقات کے لئے پیش کیا، جنگ کے دوران سب متحد تھے مگر پھر بھی کچھ دل کالے تھے، لیڈر اور اپوزیشن اور ان کی باجی کے بیانات سنیں، اپنی ذاتی خواہشات کو پروان چڑھانے کے لئے ایسے بیانات دیئے گئے۔ آرمی چیف جنگ میں بہترین کارکردگی پر فیلڈ مارشل بنے، پاکستان میں پراکسیز وار لڑنے کی کوشش کی گئی، امریکہ اور روس کا پاکستان کے قریب آنا پاکستان کی فتح کے نتیجہ میں ہوا ہے۔ محمد حنیف عباسی کا مزید کہنا تھا ریونیو بڑھنے کے باوجود اعتراف کرتا ہوں ریلوے مسافرکم ہوئے ہیں۔ 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: حنیف عباسی جارہے ہیں کے لئے

پڑھیں:

اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی بین الوزارتی کمیٹی کا اجلاس، سفارتی کارکردگی کا جائزہ

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت ایک اعلیٰ سطحی بین الوزارتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں حکومت کی کارکردگی، خصوصاً بیرونِ ممالک پاکستانی مشنز کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق اجلاس میں کمیٹی نے اپنی رپورٹ پیش کی۔ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ نے اس موقع پر پاکستان کے سفارتی کردار کو مزید مؤثر بنانے اور مشنز کی کارکردگی کو قومی حکمتِ عملی کے اہداف سے ہم آہنگ کرنے پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان سعودی تعلقات نئے دور میں داخل، اسحاق ڈار کا ریاض میں سفارت خانۂ پاکستان کا دورہ

انہوں نے کہا کہ بیرونِ ملک پاکستانی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے متعلقہ وزارتوں اور محکموں کے مابین ہم آہنگی اور اشتراکِ عمل کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔

اجلاس میں وزیرِ پٹرولیم، وزیرِ مملکت برائے ریلوے، قومی اسمبلی کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین، معاونِ خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ، سیکرٹری کابینہ، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ سیکرٹری تجارت، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری ایچ آر اینڈ ڈی، سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن سمیت وزارتِ خزانہ، اطلاعات اور دیگر متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسحاق ڈار سفارتکاری نائب وزیراعظم

متعلقہ مضامین

  • یہ کیا ڈرامہ ہے سڑکیں ٹھیک نہیں اور مہنگے ای چالان کئے جارہے ہیں:حافظ نعیم
  • چیئرمین نظام مصطفی پارٹی حنیف طیب اجتماع سے خطاب کررہے ہیں
  • اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی بین الوزارتی کمیٹی کا اجلاس، سفارتی کارکردگی کا جائزہ
  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی جاری رکھنے پر متفق ہونا خوش آئند اقدام ہے، حنیف طیب
  • ایشن یوتھ گیمز میں شرکت کے بعد پاکستان ریسلنگ ٹیم کا واپسی پر شاندار استقبال
  • 11 ٹرینوں کی اوپن نیلامی، پاکستان ریلوے کا بڑا فیصلہ
  • سانحہ مریدکے کی شفاف تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بایا جائے، تنظیمات اہلسنت
  •  اسماء ناز عباسی پارلیمانی سیکرٹری  ہیلتھ اینڈ پاپولیشن مقرر
  • ملازمین کا تحفظ اور وقار بہر صورت یقینی بنائیں گے ، حنیف عباسی
  • افغان وفد کا کہنا ہے ٹی ٹی پی دہشتگرد افغان سرزمین پر پاکستانی پناہ گزین ہیں، خواجہ آصف