لاہور سے روس کے لیے 22جون سے ٹرین سروس شروع کی جائے گی،حنیف عباسی
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ سے ایم او یو کے بعد ریلویز کے پورے سسٹم کو ڈیجیٹلائز کر دیا جائے گا،متعدد ٹرینوں اور ہسپتالوں کو آؤٹ سورس کرنے سمیت لاہور سے روس کے لیے 22 جون سے ٹرین سروس بھی شروع کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ریلوے کی پٹڑی ترقی کی طرف موڑ دی گئی ہے، شہباز شریف
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر حنیف عباسی نے کہا کہ ریلوے نے 31 مئی تک اپنی 77 سالہ تاریخ میں سب سے زیادہ ریونیو حاصل کیا جس میں مزید اضافے کے لیے گڈز ٹریننیں چلائیں گے۔ ریلوے سٹیشنز اور کالونیوں کو ستھرا پنجاب مہم کے تحت صاف کیا جا رہا ہے، ریلوے ٹریکس پر پھلدار درخت اور پودے بھی لگائے جائیں گے ۔
وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ وزیر اعظم کی خواہش ہے کہ ازبکستان اور قازقستان کو ریلوے ٹریک سے ملایا جائے، تھرکول اور ریکوڈک کی کامیابی کے لیے ہمیں ریلوے کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہو گا اور اسے ترقی دینا ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ریلوے اسٹیشن کی خودکار سیڑھیاں
انہوں نے کہا کہ مسافروں کی سہولت کےلیے جلد ہی فری وائی فائی سروس شروع کرنے جا رہے ہیں، ریلوے میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذریعے فوڈ کوالٹی کو بہتر اور مسافروں کے لیے سہولتوں میں اضافہ کر کے ان کا اعتماد بحال کیا جائے گا تاکہ ریلوے آمدنی میں اضافہ کیا جا سکے۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ ریلویز کے 14 سکولوں میں 5200 بچے زیر تعلیم ہیں،آوٹ سورس کرنے سے ریلوے اسکولوں کا بھی معیار تعلیم مزید بہتر ہو گا، ریلوے کی ترقی کے لیے بہت سے منصوبے زیرِ غور ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news ازبکستان پاکستان تاجکستان ٹرین سروس حنیف عباسی روس وزیر ریلوے.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ازبکستان پاکستان تاجکستان حنیف عباسی وزیر ریلوے حنیف عباسی وفاقی وزیر نے کہا کے لیے
پڑھیں:
اسٹارلنک نیٹ ورک میں فنی خرابی، امریکا و یورپ میں انٹرنیٹ سروس معطل
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کے سیٹلائٹ انٹرنیٹ نیٹ ورک اسٹارلنک کو ایک سنگین فنی خرابی کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث امریکا اور یورپ میں لاکھوں صارفین کو کئی گھنٹوں تک انٹرنیٹ کی معطلی کا سامنا کرنا پڑا۔(جاری ہے)
میڈیارپورٹس کے مطابق یہ خلل ایک اندرونی سافٹ ویئر کی ناکامی کے نتیجے میں پیش آیا، جو اسٹارلنک کے کور نیٹ ورک کو کنٹرول کرتا ہے۔
یہ تکنیکی مسئلہ صرف عام صارفین تک محدود نہیں رہا، بلکہ یوکرین میں جاری جنگ کے دوران بھی اس کا شدید اثر دیکھا گیا، جہاں فرنٹ لائن پر موجود فوجی دستے اسٹارلنک پر انحصار کرتے ہیں۔ یوکرین کی ڈرون فورسز کے ایک اعلی افسر نے تصدیق کی کہ بندش کے دوران پورے محاذ پر رابطہ منقطع ہوگیا تھا، جس سے جنگی کارروائیوں میں رکاوٹ پیدا ہوئی۔