اسلام آباد: گدھے کے گوشت کی برآمدگی کا مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT
اسلام آباد: گدھے کے گوشت کی برآمدگی کا مقدمہ درج WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد میں گدھے کے گوشت کی برآمدگی کے معاملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق مقدمہ اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر کی مدعیت میں تھانہ سنگجانی میں درج کیاگیا،
مقدمے کے متن کے مطابق اطلاع ملی کہ اسلام آبادمیں گدھے کے گوشت کی فروخت کاکام کیاجارہاہے، پولیس کے ہمراہ چھاپہ مارا تو 25من گدھے کا گوشت برآمد ہوا، فارم ہاؤس 45کے قریب زندہ گدھے بھی ملے۔
ایف آئی آر کے مطابق جائے وقوع سے گدھے کے گوشت کی ترسیل کا کوئی ریکارڈ اورنہ ہی کوئی سرکاری اجازت نامہ برآمدہوا، جائے وقوعہ سے چینی نماشخص پایا گیا، چینی نماباشندے نے فارم ہاؤس کے مالک کا نام جانگ لیانگ بتایا جو کہ چین میں رہتاہے، جائے وقوعہ سے 1000کلوگرام گدھے کا گوشت ملا،جسے تلف کردیاگی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرراولپنڈی میں خاتون کے قتل کا معاملہ، مقتولہ کے سسر کا بیان سامنے آگیا، تہلکہ خیز انکشافات راولپنڈی میں خاتون کے قتل کا معاملہ، مقتولہ کے سسر کا بیان سامنے آگیا، تہلکہ خیز انکشافات قومی کھلاڑیوں کیلئے بڑی خوشخبری، وزیراعظم کا انعامی رقوم میں ریکارڈ اضافے کا اعلان نجی تعلیمی ادارے پاکستان کی تعلیمی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں،ڈاکٹر ملک ابرار حسین عمان میں موجود پاکستانیوں کیلیے اہم خبر، 31 جولائی تک یہ کام ضرور کر لیں مشرقی وسطی میں پائیدار امن کے قیام کیلئے دور ریاستی حل ضروری ہے، پاکستان تھائی لینڈ اور کمبوڈیا فوری جنگ بندی کے خواہاں ہیں، صورتحال نے پاک بھارت تنازع یاد دلادیا، ٹرمپCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد
پڑھیں:
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
اپنی کوشش جاری رکھیں۔ آپ منزل کے قریب ہیں، اگر ہمت ہار گئے تو مفت میں آئی ہمت ہاتھ سے نکل سکتی ہے۔ آج کا دن مدد دے گا، تبدیلی کا امکان بھی ہے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
نوکری میں جاری پریشانی ختم ہوگی۔ آج بے گناہ افراد کی رہائی بھی ممکن دکھائی دیتی ہے۔ دماغ پر جس چیز کا خوف تھا وہ بھی انشاءاللہ نکل جائے گا۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
روحانی قوت بڑی تیزی سے کام کرے گی آپ اس سے پورا فائدہ اٹھا سکتے ہیں، جو بھی دعا مانگیں کے ضرور پوری ہوگی۔ آج ایک بڑا مقصد حاصل ہو جائے گا۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
مفروضیات زیادہ ہوں گی، مگر آمدن میں کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا۔ آج زیادہ تیزی دکھانے کی کوشش مت کریں۔ کسی خاص قسم کا فائدہ نہیں ملے گا۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کا قبلہ اب کافی حد تک درست ہوگیا ہے۔ آپ کو اب خود بخود مناسب سمت دکھائی دے گی اور اولاد کے حوالے سے بھی کوئی اچھی خبر ضرور سننے کو ملے گی، انشاءاللہ۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
جادو ٹونے وغیرہ جیسی چیز کے اثرات کی ایک چھوٹی سے جھلک دکھائی دے رہی ہے، پھر بھی آپ خود استخارے کاسہارا لیں اور آج فوری گوشت کا صدقہ دیں۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آج ذہن پر ایک عجیب سا بوجھ سوار رہے گا۔ ایسا لگتا ہے جیسے کسی نے جکڑ کر رکھ دیا ہو۔ آپ کو چاہئیے کہ تھوڑی سی میٹھی چیز لے کر اس کو قبرستان میں پھیلا دیں۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
ایک راستہ بند ہوگیا ہے تو کیوں پریشان ہو رہے ہیں۔ آج شام تک روحانی مدد حاصل ہوگی اور غیر متوقع ذریعے سے آپ کے لئے نیا راستہ بن جائے گا، انشاءاللہ۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آج اچھا دن ہے آپ کی بڑی رکاوٹ دور ہوگی جس بات کو لے کر اتنے دنوں سے پریشان چلے آ رہے تو وہ ایسے سیدھی ہوگی کہ بے ساختہ اللہ پاک کا شکر ادا کریں گے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
اپنے غصے پر قابو رکھیں زبان سے کوئی ایسی بات نہ نکل جائے جو آپ کے لئے بڑی پریشانی کا باعث بن جائے۔ خاص طور پر گھریلو ماحول کو خراب ہونے سے بچنا ہے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جہاں اور جس کام میں بھی ہاتھ ڈالتے ہیں اُس میں ناکامی ہوتی ہے۔ آپ کو فوری نوید استخارے کی ضرورت ہے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے کسی نے بندش کر دی ہو۔
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
زحل چند دنوں تک زائچے میں قیام کرے گا یہ رکاوٹوں اور مشکلات کو ہوا دیتا ہے۔ آپ نے بہت سنبھل کر چلنا ہے اور چند دنوں تک روزانہ کے حساب سے صدقہ دینا ہے۔