صدرزرداری اسرائیلی خفیہ ایجنسی’’موساد‘‘کے نشانے پرکیوں؟سینئرصحافی کے تہلکہ خیزانکشافات
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سینئرصحافی اوراینکرپرسن حامدمیرنے دعویٰ کیاہے کہ صدر آصف علی زرداری اسرائیلی خفیہ ایجنسی’’موساد‘‘کے نشانے پرہیں۔ سوشل میڈیاپروائرل ایک ویڈکلپ میں حامدمیر نے صدرآصف علی زرداری کو عہدے سے ہٹانے کی حالیہ افواہوں کاذکرکرتےہوئے مستند ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاکہ صدرزرداری کو نشانہ بنانے کی اس مہم کے پیچھے موساد ہے۔انہوں نے کہاکہ حالیہ ایران ، اسرائیل جنگ میں صدرآصف علی زرداری ،وزیراعظم شہبازشریف اورفیلڈمارشل سیدعاصم منیر ایک پیج پرتھے ،چنانچہ موساد چاہتی ہے کہ اس ٹرائیکامیں دراڑیں ڈالی جائیں،چونکہ اس ٹرائیکاکےسب سے کمزورسٹیک ہولڈرصدرآصف زرداری ہیں جن کے پاس اختیارات محدود ہیں،اس لئے موساد سمجھتی ہے کہ پہلے صدر آصف علی زرداری کو نشانہ بنایاجائے ،پھروزیراعظم شہبازشریف اوراس کے بعدفیلڈمارشل کو نقصان پہنچایاجائے۔
مزیدپڑھیں:اسلام آباد: مطیع اللہ جان اور اسد طور کے یوٹیوب چینل کی بندش کا حکم معطل
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: صف علی زرداری
پڑھیں:
اسلام آباد؛ سیلابی پانی میں پھنسے 3 بچوں سمیت 6 افراد ریسکیو
اسلام آباد پولیس کے غوطہ خوروں اور شہزاد ٹاون پولیس کی ٹیموں نے سیلابی پانی میں پھنسے 3 بچوں سمیت فیملی کے 6 افراد کو ریسکیو کر لیا۔
نالہ کورنگ میں طغیانی کے باعث پانی گھروں میں داخل ہوگیا تھا۔ گھر میں دو مرد، خاتون اور تین کمسن بچے پھنس گئے تھے۔
ریسکیو 15 پر کال موصول ہوتے ہی پولیس ٹیموں نے بروقت ریسپانس کیا۔
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے پوئے انعامات کا اعلان بھی کیا۔