نہتے شہریوں کو بسوں سے اتار کر قتل کرنا بربریت کی انتہا ہے: بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
ویب ڈیسک :چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ضلع ژوب میں مسافر بسوں سے 9 پنجابی شہریوں کے اغوا اور سفاکانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نہتے شہریوں کو بسوں سے اتار کر قتل کرنا بزدلی اور بربریت کی انتہا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس کھلی دہشت گردی کا منہ توڑ جواب دیں گے اور بے گناہ شہریوں کے خون کا حساب لیں گے، بلوچستان سمیت پورا پاکستان اس دہشت گردانہ واقعہ کی مذمت اور دہشت گردوں کے خلاف بھرپور مزاحمت کیلئے متحد ہے۔
حفیظ سنٹر لاہور میں فائر ریسکیو آپریشن ؛ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز کا فائر فائٹرز کو خراج تحسین
بلاول بھٹو نے کہا کہ اس سانحے میں شہید ہونے والے شہریوں کے خاندانوں کے غم میں مجھ سمیت ہر پاکستانی برابر کا شریک ہے۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو
پڑھیں:
والدین بیٹیوں کو کینسر سے بچاؤ کی ویکسین ضرور لگوائیں: آصفہ بھٹو
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین کی قومی مہم کو پاکستان کے لئے ایک سنگ میل قرار دے دیا۔ آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم پہلی مرتبہ لڑکیوں کو ایچ پی وی وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کی قومی مہم کا آغاز کر رہے ہیں۔ سروائیکل کینسر وہ واحد کینسر ہے جس سے ویکسین کے ذریعے بچاؤ ممکن ہے، میں تمام والدین سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کی 9 سے 14 سال کی بیٹیوں کو سروائیکل کینسر کی ویکسین ضرور لگے۔