بروقت نالوں کی صفائی نہ کی گئی تو قابض مئیر کی نا اہلی کی سزا شہریوں کو بھگتنا پڑیگی،منعم ظفر
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے شہر میں نالوں کی صفائی کی بدترین صورتحال اور کمشنر کراچی کی زیر صدارت اجلاس میں نالوں میں 400مقامات پر موجود چوکنگ پوائنٹس کی نشاندہی وصفائی شروع کرنے کی اعلانات پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ نمائشی اقدامات واعلانات کے بجائے اگر فوری اور ہنگامی طور پر نالوں کی صفائی مکمل نہ کی گئی تو قابض میئر اور کے ایم سی کی نااہلی و ناقص کارکردگی کی سزاکراچی کے عوام کو بھگتنا پڑے گی اور قیمتی انسانی جانوں کو بھی خطرات لاحق رہیں گے۔منعم ظفرخان نے کہاکہ قابض
میئر اور کے ایم سی کی ذمے داری تھی کہ نالوں کی صفائی کا کام مون سون بارشوں سے قبل ہی مکمل کرلیا جاتا لیکن ایسا نہیں کیا گیا اور ایک ہفتے قبل ہونے والی تھوڑی سی بارش میں بھی شہر کے بڑے نالے اوورفلو ہوگئے اور سڑکوں پر بارش کا پانی جمع ہوگیا جس سے شہریوں کو شدید ذہنی وجسمانی اذیت کا سامنا اور آمدورفت میں مشکلات و پریشانی اْٹھانی پڑیں،گزشتہ سال نالوں کی صفائی کے لیے 41کروڑ روپے مختص کیے گئے مگر صفائی مکمل نہیں کی گئی اور پیدا شدہ بدترین صورتحال سے عوام کو دوچار ہونا پڑا، اس سال نالوں کی صفائی کے لیے 60کروڑ روپے مختص کیے گئے تاحال صورتحال سب کے سامنے ہیں اور حکومتی سطح پر کہاجارہا ہے کہ 400مقامات پر چوکنگ موجود ہے، اس سے حالات کی سنگینی اور بارش ہوگئی تو جو صورتحال پیدا ہوگی اس کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔جماعت اسلامی کی جانب سے مسلسل متوجہ کیا جارہا تھا کہ نالوں کی صفائی کی جائے اور اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ نے کافی عرصے قبل شہر کے کئی نالوں کا بذات خود دورہ کر کے صورتحال واضح کی تھی کہ نالے کچرے کے ڈھیر سے بھرے پڑے ہیں اور فی الفور صفائی شروع کی جائے لیکن قابض میئر کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔کے ایم سی اور قابض میئر نے آخر کیوں نالوں کی صفائی پہلے مکمل نہیں کی،اب عین وقت پہ جاگے ہیں اور اجلاس و صفائی شروع کرنے کے اعلان کیے جارہے ہیں۔گزشتہ سال بھی سارے دعوے اور اعلانات دھرے کے دھرے رہ گئے تھے اور بارش کے بعد نالوں کے بھرنے سے کئی حادثات رونما ہوئے،موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں نالوں میں گریں اور قیمتی انسانی جانیں بھی ضائع ہوئیں اور کروڑوں روپے کا بجٹ بھی استعمال ہوگیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نالوں کی صفائی کے ایم سی
پڑھیں:
لاہور میں آج موسم ابرآلود، بارش کا کتنا امکان؟
لاہور میں آج زیادہ تر موسم ابر آلود رہنے اور ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔
مون سون سسٹم کے تحت آج صبح لاہور میں سب سے زیادہ بارش فرخ آباد میں 40 اور گلشن راوی میں 34 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سگیاں پل پر 34 اور سمن آباد میں 14 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔ گزشتہ دو سے تین روز کے دوران بارش کے باعث درجہ حرارت میں کمی آگئی اور موسم خوش گوار ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 27 جبکہ زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، مون سون کی بارشوں کا یہ سلسلہ 26 جولائی تک جاری رہے گا۔