قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا بابر اعظم کے ٹیم میں کھیلنے سے متعلق اہم بیان
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ بابر اعظم سے وکٹ کیپنگ کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی،وہ بطور اوپنر ٹیم میں جگہ بنانے کیلئے کام کررہے ہیں۔اگر وہ ٹیم میں جگہ بنائیں گے تو صائم یا فخر کے ساتھ کھیلیں گے۔
نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ ٹی 20 کرکٹ سیریز کے سلسلے میں کیمپ لگایا گیا ہے۔ کچھ چیزوں پر ہم کام کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ایک ہفتے تک ہمارا کیمپ جاری رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ بابر اعظم وکٹ کیپنگ کے آپشن میں شامل نہیں ہیں۔بہت سی باتیں اس حوالے سے گردش میں ہیں۔بابر اعظم بطور اوپنر ٹیم میں جگہ بنانے کیلئے کام کررہا ہے۔ فخر زمان اور صائم ایوب اوپنر کے آپشنز ہیں۔
حسن علی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حسن علی ویسٹ انڈیز میں ٹیم کے ساتھ ہوں گے۔حسن علی بہت اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ ریگولرفاسٹ بولرز کی غیر موجودگی میں ہم نے دیگرکوموقع دیا ہے۔ایسے کھلاڑی کو زیادہ موقع دیا جائے گا جو انٹرنیشنل پلان پر پورا اترتے ہوں گے۔ سلمان مرزا کو حسن علی کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی ورلڈ کلاس بولر ہیں۔حارث روف انجری کی وجہ سے ہمارے ساتھ نہیں ہیں
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کسی بلے باز کو یہ نہیں کہا کہ 150 کے اسٹرائیک ریٹ سے کھیلیں۔اگر ہم ٹی 20 میں پیچھے ہیں اس کی وجہ ہماری بیٹنگ ہے۔مارڈرن ڈے کرکٹ میں آپ کو تیز کھیلنا ہوتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ٹیم میں حسن علی ٹیم کے
پڑھیں:
وفاقی بجٹ کب پیش کیا جائےگا، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے بتا دیا
وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائےگا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے وضاحت کی کہ بجٹ سے پہلے کوئی قانون سازی نہیں ہورہی۔
واضح رہے کہ قبل ازیں قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 5 جون کو طلب کیا گیا تھا، تاہم آج قومی اقتصادی کونسل کا 3 جون کو ہونے والا اجلاس اچانک ملتوی کردیا گیا تھا، جس کے بعد واضح ہوگیا تھا کہ 5 جون کو بجٹ پیش نہیں ہوگا۔
قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ملتوی ہونے کے بعد میڈیا پر یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ حکومت بجٹ سے قبل کوئی اہم قانون سازی کرنا چاہتی ہے، تاہم طارق فضل چوہدری نے ایسی خبروں کی تردید کی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews تاریخ کا اعلان طارق فضل چوہدری وفاقی بجٹ وی نیوز