UrduPoint:
2025-11-03@07:14:17 GMT

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورتحال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میںتربیلاکے مقام پرآمد 3 لاکھ 26 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ کیوسک، دریائے کابلمیںنوشہرہ کے مقام پرآمد 56ہزار900 کیوسک اور اخراج 56 ہزار900 کیوسک، خیرآباد پل آمد 2 لاکھ 89 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 89 ہزار 400کیوسک،جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد 38 ہزار 700 کیوسک اور اخراج8 ہزار کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد68 ہزار 300 کیوسک اور اخراج41 ہزار 200 کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد 3 لاکھ 31 ہزار500 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 23 ہزار 500 کیوسک، چشمہ آمد3 لاکھ 68 ہزار 100 کیوسک اوراخراج 3 لاکھ 47 ہزارکیوسک، تونسہ آمد 3 لاکھ 66 ہزار کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 48 ہزار 500کیوسک،گدوآمد 2 لاکھ 53 ہزار 900 کیوسک او ر اخر اج 2 لاکھ 14 ہزار300 کیوسک، سکھر آمد ایک لاکھ 37 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 85 ہزار 200 کیوسک، کوٹری آمد 49 ہزار200 کیوسک اور اخراج 9 ہزار 900 کیوسک، تریموں آمد 53 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 41 ہزارکیوسک، پنجند آمد 13 ہزار 300 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

آبی ذخائر میںتربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1523.

06 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 4.246 ملین ایکڑ فٹ ،منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1182.60 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 3.239 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،پانی کی موجودہ سطح 644.40 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.124 ملین ایکڑ فٹ رہا۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ئوکی صورت میں ہے ۔

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کیوسک اور اخراج اخراج 3 لاکھ میں پانی کے مقام پانی کی فٹ پانی

پڑھیں:

سیلاب سے متاثرہ 1 لاکھ 89 ہزار افراد کے بینک اکاؤنٹس کھل چکے ہیں: عرفان علی کاٹھیا

---فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ ایک لاکھ 86 ہزار 73 گھر سیلاب سے متاثر ہوئے، 1 لاکھ 89 ہزار افراد کے بینک اکاؤنٹس کھل چکے ہیں۔

عرفان علی کاٹھیا نے اپنے بیان میں کہا کہ 26 اگست کو سیلاب کی شروعات ہوئی تھی، 27 اضلاع کو مجموعی طور پر سیلاب سے نقصان پہنچا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ساڑھے 11 ہزار افراد کی مدد سے 27 ستمبر کو سروے شروع ہوا تھا، 14 لاکھ 41 ہزار سے زائد ایکڑ پر کاشت فصل خراب ہوئی۔

عرفان علی کاٹھیا کے مطابق 2 لاکھ 14 ہزار 493 افراد کا ڈیٹا اب تک مکمل ہو چکا، 953 شکایات اب تک موصول ہوئی ہیں جن کو حل کیا جا چکا ہے۔

 ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ روجھان اور صادق آباد کی صرف دو تحصیلوں میں سروے نہیں کیا جا سکا، لاہور سروے سے متعلق کوئی شکایت ہے تو آن لائن رجوع کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایران میں بدترین خشک سالی، دارالحکومت کو پانی فراہمی کرنے والے ڈیم میں صرف دو ہفتے کا ذخیرہ رہ گیا
  • پاک سوزوکی کا ’ایوری وی ایکس آر‘ پر 3 لاکھ 50 ہزار روپے کی رعایت کا اعلان
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان
  • تہران کو پانی فراہم کرنیوالے مرکزی ڈیم میں صرف 2 ہفتوں کا پانی باقی رہ گیا
  • تاریخی خشک سالی، تہران میں پینے کے پانی کا ذخیرہ 2 ہفتوں میں ختم ہوجائے گا
  • پاکستان سے اب تک 8 لاکھ 28 ہزار سے زائد افغان مہاجرین وطن واپس چلے گئے
  • پاکستان سے اب تک 8 لاکھ 28 ہزار سے زائد افغان مہاجرین وطن واپس
  • ٹرینوں میں بغیر ٹکٹ سفر کرنیوالے مسافروں کو لاکھوں روپے جرمانہ
  • پنجاب میں جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے نئے قوانین اور جرمانوں میں اضافہ
  • سیلاب سے متاثرہ 1 لاکھ 89 ہزار افراد کے بینک اکاؤنٹس کھل چکے ہیں: عرفان علی کاٹھیا