صدرزرداری اسرائیلی خفیہ ایجنسی’’موساد‘‘کے نشانے پرکیوں؟سینئرصحافی کے تہلکہ خیزانکشافات
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
اسلام آباد:سینئرصحافی اوراینکرپرسن حامدمیرنے دعویٰ کیاہے کہ صدر آصف علی زرداری اسرائیلی خفیہ ایجنسی’’موساد‘‘کے نشانے پرہیں۔ سوشل میڈیاپروائرل ایک ویڈکلپ میں حامدمیر نے صدرآصف علی زرداری کو عہدے سے ہٹانے کی حالیہ افواہوں کاذکرکرتےہوئے مستند ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاکہ صدرزرداری کو نشانہ بنانے کی اس مہم کے پیچھے موساد ہے۔انہوں نے کہاکہ حالیہ ایران ، اسرائیل جنگ میں صدرآصف علی زرداری ،وزیراعظم شہبازشریف اورفیلڈمارشل سیدعاصم منیر ایک پیج پرتھے ،چنانچہ موساد چاہتی ہے کہ اس ٹرائیکامیں دراڑیں ڈالی جائیں،چونکہ اس ٹرائیکاکےسب سے کمزورسٹیک ہولڈرصدرآصف زرداری ہیں جن کے پاس اختیارات محدود ہیں،اس لئے موساد سمجھتی ہے کہ پہلے صدر آصف علی زرداری کو نشانہ بنایاجائے ،پھروزیراعظم شہبازشریف اوراس کے بعدفیلڈمارشل کو نقصان پہنچایاجائے۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: صف علی زرداری
پڑھیں:
اسلام آباد: این سی سی آئی اے کا جعلی کال سینٹر پر چھاپہ، 149 افراد گرفتار
— فائل فوٹواسلام آباد میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے جعلی کال سینٹر پر چھاپہ مار کر 149 افراد کو گرفتار کرلیا۔
سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے مطابق گرفتار کیے گئے 149 افراد میں 71 غیر ملکی ہیں اور زیادہ تر چینی شہری ہیں۔
سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے بتایا کہ جعلی کال سینٹر پونزی اسکیموں اور سرمایہ کاری فراڈ میں ملوث تھا۔
سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے مطابق فراڈ کے نیٹ ورک کے ذریعے عوام کو گمراہ کیا جا رہا تھا۔
سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے یہ بھی بتایا کہ فراڈ نیٹ ورک کے ذریعے بڑی رقوم غیر قانونی طور پر جمع کی جا رہی تھیں۔