فالج، دل کا دورہ یا کینسر؟ صرف ایک سادہ عادت آپ کو بچا سکتی ہے
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ہم عمر کے ساتھ بوڑھے کیوں ہوتے ہیں؟ اس سوال کا مکمل جواب سائنسی طور پر ابھی بھی پوری طرح نہیں ملا، لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ عمر بڑھنے کے اثرات کو کم یا سست ضرور کیا جا سکتا ہے۔
آسٹریلیا میں ہونے والی ایک جامع تحقیق کے مطابق جسمانی سرگرمیاں اور باقاعدہ ورزش بڑھاپے کے عمل کو سست کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔
کوئنز لینڈ یونیورسٹی کی اس تحقیق میں دنیا بھر کے 70 لاکھ افراد پر ہونے والی 85 مختلف رپورٹس کا جائزہ لیا گیا، جس میں یہ بات سامنے آئی کہ زندگی کے کسی بھی مرحلے میں، چاہے عمر کتنی ہی زیادہ کیوں نہ ہو، اگر ورزش کو معمول بنایا جائے تو عمر دراز ہونے اور اچھی صحت برقرار رکھنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔
ورزش دل کی دھڑکن کو تیز کرتی ہے، جس کے نتیجے میں قبل از وقت موت کا خطرہ 40 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔ یہی نہیں، بڑھاپے میں اگر جسمانی سرگرمیوں کو اپنایا جائے تو موت کا خطرہ مزید 10 سے 15 فیصد تک گھٹایا جا سکتا ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ جسمانی سرگرمیوں کا فائدہ صرف وقتی نہیں بلکہ یہ طویل المعیاد بنیادوں پر بھی ہماری صحت کو تحفظ دیتی ہیں۔ یہ تحقیق اس لحاظ سے منفرد تھی کہ اس میں مختلف عمروں میں ورزش کے اثرات کو ٹریک کیا گیا، جس سے طویل المدت فوائد کی وضاحت ممکن ہوئی۔
تحقیق میں خاص طور پر ایروبک ورزشوں پر زور دیا گیا—جیسے تیز چہل قدمی، دوڑ، تیراکی، سائیکلنگ یا سیڑھیاں چڑھنا۔ یہ ورزشیں نہ صرف دل اور نظام تنفس کو مضبوط بناتی ہیں بلکہ ہارٹ اٹیک، فالج اور کینسر جیسے جان لیوا امراض کے خطرے کو بھی نمایاں حد تک کم کرتی ہیں۔
سب سے زیادہ فائدہ ہفتے میں کم از کم 300 منٹ معتدل ورزش سے ہوتا ہے۔ یہاں تک کہ جو افراد سارا دن بیٹھ کر گزارتے ہیں، اگر وہ ورزش کو اچانک اپنائیں تو بھی قبل از وقت موت کا خطرہ 22 فیصد کم ہو جاتا ہے۔
البتہ اگر ورزش کا تسلسل نہ رکھا جائے تو اس کے حاصل شدہ فوائد بھی ختم ہو سکتے ہیں، اس لیے اسے زندگی بھر کی عادت بنانا ضروری ہے۔
یہ تحقیق برٹش جرنل آف اسپورٹس میڈیسن میں شائع ہوئی اور اس کا مرکزی پیغام یہی ہے: “سدا بہار جوانی کا راز جسمانی سرگرمی میں چھپا ہے۔”
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ایک ماہ تک روزانہ صبح لیموں پانی پینے کے 5 حیرت انگیز فوائد
لوگ صدیوں سے غذائیت سے بھرپور لیموں کے کھانوں میں استعمال کے فوائد کے بارے میں بات کرتے آ رہے ہیں۔
لمیموں کو اپنی خوراک میں شامل کرنے کا ایک آسان ترین طریقہ اسے پانی میں ڈال کر پینا ہے اور گرمیوں میں تو لیموں پانی صحت کے لیے ایک حیرت انگیز مشروب ہے۔
لیموں پانی پینے کے 5 فوائد
ایک ماہ تک روزانہ صبح لیموں پانی پینے سے کچھ حیرت انگیز فوائد حاصل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
1- صبح کے وقت لیموں پانی پینے سے ہاضمے کے مسائل کم ہوتے ہیں۔
خالی پیٹ پپیتے کا جوس پینے کے 5 حیرت انگیز فوائد
2- وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے بھی صبح میں لیموں پانی پینا بہترین ہے۔
3- لیموں وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں جو کہ ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ ہے اس لیے صبح میں لیموں پانی پینے سے قوت مدافعت بڑھانے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔
4- لیموں پانی جلد کو نقصان پہنچنے سے بچانے میں بھی مدد کرتا ہے۔
5- لیموں پانی پینے سے جسم کے پی ایچ لیول کو متوازن رکھنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔
Post Views: 2