فضائی آلودگی دماغی صحت کےلیے بھی خطرہ، نئی تحقیق میں انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سائنسدانوں نے ایک نئی تحقیق میں خبردار کیا ہے کہ آلودہ ہوا میں سانس لینا نہ صرف پھیپھڑوں بلکہ دماغی صحت کےلیے بھی سنگین خطرات کا باعث بن سکتا ہے۔
ڈینش کینسر انسٹیٹیوٹ کی جانب سے کی گئی اس تحقیق کے مطابق فضائی آلودگی کے مخصوص اجزاء دماغ میں غیر کینسر زدہ ٹیومر (میننگیوما) کے خطرے کو نمایاں طور پر بڑھا سکتے ہیں۔
تحقیقی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر اولا ہیوڈفلڈ نے بتایا کہ ٹریفک سے نکلنے والے نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ اور انتہائی باریک ذرات (پارٹیکیولیٹ میٹر) جیسے آلودہ عناصر دماغی صحت پر منفی اثرات مرتب کرتے ہیں۔
انہوں نے وضاحت کی کہ ’’یہ انتہائی باریک ذرات اتنے چھوٹے ہوتے ہیں کہ خون اور دماغ کے درمیان موجود حفاظتی رکاوٹ کو بھی عبور کرسکتے ہیں، جو براہ راست دماغ کے بافتوں کو نقصان پہنچانے کا باعث بن سکتے ہیں۔‘‘
جرنل نیورولوجی میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ جو لوگ طویل عرصے تک فضائی آلودگی کے ماحول میں رہتے ہیں، ان میں میننگیوما ٹیومر کے امکانات دیگر افراد کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہوتے ہیں۔ یہ ٹیومر اگرچہ کینسر زدہ نہیں ہوتے، لیکن دماغ پر دباؤ ڈال کر سنگین طبی مسائل پیدا کرسکتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری علاقوں میں رہنے والے افراد خاص طور پر اس خطرے سے دوچار ہیں، جہاں ٹریفک سے نکلنے والی آلودگی کی مقدار کہیں زیادہ ہوتی ہے۔
ڈاکٹر ہیوڈفلڈ نے زور دیا کہ ’’ہماری تحقیق سے ظاہر ہوتا ہے کہ ٹریفک اور دیگر ذرائع سے ہونے والی فضائی آلودگی کا طویل مدتی اثر نہ صرف نظام تنفس بلکہ اعصابی نظام کو بھی متاثر کرسکتا ہے۔‘‘
اس تحقیق نے شہری منصوبہ سازوں اور پالیسی سازوں کے لیے ایک نئی تشویش پیدا کردی ہے، جو اب تک فضائی آلودگی کے اثرات کو بنیادی طور پر پھیپھڑوں اور دل کی بیماریوں تک محدود سمجھتے تھے۔ ماہرین صحت اب شہریوں کو مشورہ دے رہے ہیں کہ وہ فضائی آلودگی کے زیادہ اوقات میں باہر نکلنے سے گریز کریں اور ممکنہ حد تک صاف ہوا والے ماحول میں وقت گزارنے کی کوشش کریں۔
یہ تحقیق خاص طور پر پاکستان جیسے ممالک کےلیے اہم ہے جہاں فضائی آلودگی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو چکی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومتوں کو چاہیے کہ وہ فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کریں، کیونکہ اب یہ صرف پھیپھڑوں کی بیماری تک محدود مسئلہ نہیں رہا، بلکہ یہ دماغی صحت کو بھی براہ راست متاثر کر رہا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فضائی آلودگی کے
پڑھیں:
کوٹ لکھپت جیل میں بند پی ٹی آئی رہنماؤں کا ایک اور خط
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کوٹ لکھپت جیل میں بند رہنماؤں نے ایک اور خط لکھ دیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد کے خط میں میاں محمود الرشید، اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ خط بھی شامل ہے۔خط کے متن کے مطابق دو بڑی جماعتوں کے درمیان میثاق جمہوریت انہی جماعتوں کےباعث ناکام ہوچکا، میثاق آئین کی بالادستی، عدلیہ کی آزادی کو یقینی بنانے کےلیے کیا گیا تھا۔پی ٹی آئی رہنماؤں کے خط کے متن کے مطابق ملک کی دو بڑی جماعتوں کے رہنماؤں نے ذاتی مفادات کےلیے میثاق جمہوریت کو تباہ کیا۔خط کے متن کے مطابق پاکستان کو مسائل سے باہر نکالنے کےلیے آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی نہایت ضروری ہے، ملک میں عوام کو جمہوری حق کی مکمل پاسداری حاصل ہو۔پی ٹی آئی رہنماؤں کے خط کے متن کے مطابق موجودہ حکومت نےمیڈیا پر پیکا، عدلیہ پر 26ویں ترمیم اور پارلیمنٹ کو فارم 47 کے ذریعے تباہ کیا۔
یوم آزادی ’’معرکۂ حق‘‘ کے عنوان سے منانے کا فیصلہ
مزید :