نوشہرو فیروز میں مسلح افراد نے سینئر سول جج کے گھر پر فائرنگ کردی، نوجوان شدید زخمی، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل
اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT
نوشہرو فیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2025ء)سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں نامعلوم مسلح افراد نے سینئر سول جج وزیر بوھیا کے گھر پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں نوابشاہ اسپتال منتقل کر دیا گیاہے،وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے سینئر سول جج وزیر بوھیا کے گھر پر فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی نوشہرو فیروز سے تفصیلات طلب کرلی ہیں۔
پولیس حکام نے بتایا کہ نامعلوم مسلح افراد نے سینئر سول جج وزیر بوھیاکے گھر پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں طارق بوھیانامی نوجوان شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں نوابشاہ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔سول جج کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ گائوں دڑے والا بوھیا میں علی الصبح پیش آیا جس کے فورا بعد ایس ایس پی روحل کھوسو بھاری نفری کے ساتھ جائے وقوعہ پہنچ گئے۔(جاری ہے)
پولیس حکام نے بتایا کہ واقعہ بوھیا اور کھوسہ برادری میں دشمنی کے سبب پیش آیا، دونوں برادریوں میں دشمنی کے نتیجے میں پہلے بھی وارداتیں ہو چکی ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس سے قبل اسلحہ تاجر مشتاق بوھیا کی دکان پرواردات کی گئی تھی، دونوں برادریوں میں دشمنی کے باعث فارم ہائوس پر حملے کا واقعہ بھی ہو چکا ہے، کچھ روز قبل دو ڈاکوئوں اقبال کھوسہ اور منور خاصخیلی نے دھمکی آمیز ویڈیو بھی جاری کی تھی۔دوسری جانب وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے سینئر سول جج وزیر بوھیا کے گھر پر فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی نوشہرو فیروز سے تفصیلات طلب کرلی ہیں۔وزیرداخلہ سندھ نے کہاکہ پولیس سیکیورٹی پلان پر مشتمل تفصیلات سے آگاہ کیا جائے۔سول جج پر حملے میں ملوث ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے۔بتایا جائے کہ آخر متعلقہ پولیس علاقہ سیکیورٹی پر کیا اقدامات اختیار کیئے ہوئے ہے۔ملزمان کی گرفتاری کے لیئے فوری پولیس ٹیمز اور انٹیلی جنس اہلکاروں کو متحرک کیا جائے۔وزیر داخلہ سندھ نے کہاکہ مخوف و دہشت پھیلانے اور امن و امان کو سبوتاژ کرنیوالوں کو ہر گز نہ چھوڑا جائے۔واقعہ کی تفتیش اور ملزمان تک فوری رسائی کے لیئے ماہر پولیس ٹیم کو ٹاسک دیا جائے۔تفتیش اور تحقیق کے عمل اور پولیس کی دیگر کاروائیوں سے آگاہ رکھا جائے۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے گھر پر فائرنگ نوشہرو فیروز
پڑھیں:
کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
کراچی:شہر قائد میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے راشد منہاس روڈ سہراب گوٹھ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان ایس یس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عمران خان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شعیب ولد احسان کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام رضی الدین ولد سمیع الدین بتایا۔
گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔
ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکل 21 جولائی 2026 کو شاہراہ پاکستان سے شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی ۔