2025-11-04@09:12:51 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 193				 
                «کے گھر پر فائرنگ»:
	کراچی میں ای چالان کا نفاذ ہونے کے بعد 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان ہو گئے۔ٹریفک پولیس کی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 2 ہزار 662 چالان کیے گئے ہیں۔ اوور اسپیڈنگ پر 419 اور لین لائن پر گاڑی چلانے پر 3 چالان ہوئے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ اسٹاپ لائن خلاف ورزی پر 4، سیٹ بیلٹ خلاف ورزی پر 1535، ریڈ لائٹ کراس کرنے پر 166 اور ہیلمٹ کے بغیر چلانے پر 507 چالان ہوئے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں ٹریفک خلاف ورزیوں پر ای چالان سسٹم کا افتتاح کردیامراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ آج کے دور میں حکمرانی کو ہوشیار، مؤثر اور جوابدہ ہونا چاہیے۔ سندھ ایک بار پھر فخر سے سب...
	باباقوم کےمزارپر45برس تک نصب فانوس کوقومی عجائب گھرمیں نصب کیاجائےگا۔سن 71میں تاریخی نوعیت کا حامل فانوس چینی مسلمانوں(مسلم ایسوسی ایشن آف چائنا)کی جانب سےتحفےمیں دیا گیا تھا۔قدیم فانوس کی عجائب گھرمیں بیک وقت سیمنٹ اور شیشےسے تعمیرکردہ مزارقائد سےمشابہہ نئی عمارت میں تنصیب ہوگی۔4منزلہ پرانا فانوس کئی کلوگرام سونے کے پانی،48برقی قمقموں اور10ہزارکے لگ بھگ جگمگاتےکرسٹلزکا حامل ہے۔سن 2016 میں نئے فانوس کی تنصیب کےبعد اتارے گئےفانوس کونصب کرنےلیے کراچی کےجناح ٹرمینل ایئرپورٹ،اسلام آباد ایئرپورٹ،پریذیڈنٹ ہاوس اورسندھ اسمبلی سمیت کئی مقامات زیرغورآئے۔ فانوس کی ازسرنوتنصیب کے لیے 4رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی،جنہوں نےتکنیکی پہلووں کا جائزہ لیا۔ پاکستان بننے کےلگ بھگ 12سال بعد سن 60کی دہائی میں بانی پاکستان کے مزارکی تعمیراتی کام کا آغازہوا۔معروف آرکٹیکٹ یحییٰ مرچنٹ کےڈیزائن کردہ...
	مقتول اپنے گھر میں سو رہا تھا کہ اسی دوران اس کے گھر کے دروازے پر دستک ہوئی تو مقتول کی اہلیہ نے جیسے ہی گھر کا دروازہ کھولا تو 2 ملزمان زبردستی گھر میں داخل ہوگئے اور سوئے ہوئے زرین خان کے سر پر فائرنگ کرکے اسے قتل کیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر میں نامعلوم مسلح ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق الآصف اسکوائر قیوم آباد کالونی قبرستان کے قریب گھر میں نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ مقتول شخص کی لاش قانونی کارروائی کیلئے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل...
	 کراچی:  سہراب گوٹھ الاصف اسکوائر قیوم آباد کالونی قبرستان کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کی صبح سہراب گوٹھ تھانے کے علاقے الاصف اسکوائر قیوم آباد کالونی قبرستان کے قریب گھر میں نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش قانونی کارروائی کے لیے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی جہاں مقتول کی شناخت 25 سالہ زرین خان ولد نور احمد کے نام سے کی گئی، مقتول افغان شہری اور قصاب تھا۔ ایس ایچ او سہراب گوٹھ ممتاز مروت کے مطابق مقتول...
	 فائل فوٹو خیرپور سٹی کے ایک گھر سے 6 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ایس ایس پی کے مطابق لاشیں گھر کے سربراہ، بیوی اور 4 بچوں کی ہیں، ابتدائی تفتیش کے مطابق بیوی نے شوہر اور بچوں کو پہلے نشہ آور گولیاں کھلائیں۔ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ بے ہوشی کے بعد بیوی نے شوہر اور بچوں کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور بعد میں خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔
	 پشاور(نیوز ڈیسک)دیر لوئر میں گھر میں داخل ہونے کی اجازت نہ ملنے پر دہشت گرد تنظیم کے کمانڈر کی فائرنگ سے 2 بھائی اور 2 بھابھیاں زخمی ہوگئیں۔  پولیس کے مطابق لغڑئی میدان میں دہشت گرد کمانڈر انعام اللہ نے فائرنگ کی۔ دہشت گرد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، حالت خطرہ سے باہر بتائی جاتی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تاہم تلاش جاری ہے۔
	پی ٹی وی کے سنہری دور کی نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ الحمد اللہ خیریت سے ہیں اور روز مرہ کے امور کی انجام دہی میں مصروف ہیں۔ عالمی شہرت یافتہ، پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کی معروف سابق نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ کے انتقال کی جھوٹی خبریں سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئیں۔ ان افواہوں نے نہ صرف دنیا بھر میں موجود ان کے مداحوں بلکہ قریبی رشتہ داروں کو بھی تشویش میں مبتلا کردیا تھا۔ خود عشرت فاطمہ بھی سوشل پر جنگل کی آگ کی طرح پھیلنے والی ان افواہوں پر حیرت زدہ رہ گئیں اور ایک ویڈیو پیغام ریکارڈ کروانا پڑا۔ زندگی کی نہیں عزت کی دعا دیں۔IMG_7799 pic.twitter.com/nh5WsSYQ85 — Ishrat Fatima (@OfficialIshrat) October 17, 2025 معروف میزبان توثیق...
	پاکستان اور افغانستان کی طالبان انتظامیہ کے درمیان سیز فائر میں 48 گھنٹے کی توسیع پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔ برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق دونوں فریقین نے سیز فائر کی مدت میں مزید 2 روز اضافہ کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: واضح رہے کہ طالبان کی درخواست پر 15 اکتوبر کی شام 6 بجے سے 48 گھنٹے کی جنگ بندی نافذ کی گئی تھی، جس کی مدت آج شام 6 بجے ختم ہورہی تھی۔ I called @MIshaqDar50 of Pakistan to condemn all acts of terrorism unequivocally. Clashes with Afghanistan are taking lives on both sides and risk pushing the region into new instability.  It is vital that the ceasefire is extended and that all...
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے مابین فائر بندی میں مزید توسیع پر اتفاق کرلیا۔جیو نیوزکے مطابق  فائر بندی میں 48 گھنٹے کی توسیع پر اتفاق پاگیا۔ خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغان وفود کی سطح کے دوحہ مذاکرات میں سیزفائر میں 48 گھنٹے کی توسیع ہوئی۔ مزید :
	کابل و قندھار پر تیر بہدف حملوں کے بعد افغان رجیم کی درخواست پر پاکستان کا 48 گھنٹوں کے لیے سیزفائر کا فیصلہ
	پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ سرحدی کشیدگی کے بعد دفتر خارجہ نے بدھ کی شام اعلان کیا ہے کہ دونوں ممالک نے 48 گھنٹوں کے لیے عارضی جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی کابل اور قندھار میں کارروائی، طالبان اور خارجیوں کے ٹھکانے تباہ دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی حکومت اور افغان طالبان حکومت کے درمیان باہمی رضامندی اور طالبان کی درخواست پر آج شام 6 بجے سے آئندہ 48 گھنٹوں کے لیے عارضی جنگ بندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اس دوران دونوں فریق تعمیری مذاکرات کے ذریعے اس پیچیدہ مگر قابل حل مسئلے کا مثبت حل تلاش کرنے کی مخلصانہ کوشش کریں گے۔ کابل اور قندھار...
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان نے سیز فائر کا فیصلہ کرلیا۔وزارت خارجہ کے مطابق افغان طالبان رجیم کی جانب سے جنگ بندی کی درخواست کی گئی تھی۔وزارت خارجہ کے مطابق افغان طالبان کی درخواست پر آج شام 6 بجے سے اگلے 48 گھنٹوں کے لیے عارضی سیزفائرکا فیصلہ کیا ہے۔وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ دو طرفہ تعمیری بات  چیت سے مسئلےکا مثبت حل تلاش کرنے کی کوشش کریں گے۔ مزید :
	اورنگی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر فور ایف قائد عوام کالونی میں گھر کے اندر فائرنگ کے واقعے میں خاتون زخمی ہوگئی جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔ چھیپا حکام کے مطابق خاتون کی شناخت 50 سالہ نسیم بیگم زوجہ رحمٰن کے نام سے کی گئی جسے پیٹ پر گولی لگی تھی جبکہ واقعہ گھر کے اندر نامعلوم سمت سے آنے والی لگنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس مزید چھان بین کر رہی ہے ۔
	 غزہ جنگ بندی معاہدہ نافذ العمل ہونے کے بعد فلسطینیوں نے بچا کچا سامان اٹھا کر اپنے تباہ حال گھروں کا رخ کرلیا ۔  ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی شہری اپنے گھروں کو لوٹنے لگے، اسرائیلی فوج نے معاہدے کے تحت نئی حدود پر پوزیشنیں سنبھالنی شروع کردیں۔ امریکا کے مشرقِ وسطیٰ کے لیے نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے انخلا کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا، یرغمالیوں کی رہائی کے لیے 72 گھنٹے کا وقت شروع ہوگیا۔ حماس، اسلامی جہاد اور پاپولر فرنٹ نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ غزہ کی گورننس خالصتاً فلسطین کا داخلی معاملہ ہے، کسی غیر ملکی سرپرستی کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ عرب اوربین الاقوامی ممالک...
	 پشاور:  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے گورنر کو بھیجا گیا استعفا 34 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی گورنر ہاؤس کو نہ مل سکا، استعفے کی گمشدگی آئینی بحران کو جنم دے سکتی ہے جبکہ گورنر خیبر پختونخوا نے استعفے پر پہلے سے ہی اعتراضات لگا دیے ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر وزارت اعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے استعفا گورنر ہاؤس بھجوا دیا تھا جبکہ گورنر ہاؤس ذرائع بتاتے ہیں کہ استعفا وصول نہیں ہوا، 34 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی استعفا کس کے پاس ہے ایک معمہ بن گیا ہے۔ اس معاملے پر گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم...
	( ویب ڈیسک )وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے گورنر کو بھیجا گیا استعفا 34 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی گورنر ہاؤس کو نہ مل سکا، استعفے کی گمشدگی آئینی بحران کو جنم دے سکتی ہے جبکہ گورنر خیبر پختونخوا نے استعفے پر پہلے سے ہی اعتراضات لگا دیئے ہیں۔  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر وزارت اعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے استعفا گورنر ہاؤس بھجوا دیا تھا جبکہ گورنر ہاؤس ذرائع بتاتے ہیں کہ استعفا وصول نہیں ہوا، 34 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی استعفا کس کے پاس ہے ایک معمہ بن گیا ہے۔  کیا نئے ججز کسی اور ملک سے...
	 کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ میں گھریلو جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 35 سالہ محمد حسین جاں بحق ہوگیا۔  پولیس کے مطابق واقعہ میاں بیوی کے درمیان تنازع کے نتیجے میں پیش آیا اور ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ فائرنگ مقتول کی اہلیہ نے کی اور استعمال ہونے والا پستول خود حسین کا تھا۔ اقبال مارکیٹ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کرلیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ جوڑے کے درمیان جھگڑوں کا سلسلہ کافی عرصے سے جاری تھا اور ایک ہفتہ قبل بھی اسی نوعیت کے جھگڑے کے دوران فائرنگ سے اہل خانہ زخمی ہوئے تھے، واقعے سے متعلق مزید تفتیش...
	خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں مکان کے تنازع پر بدبخت بیٹے نے اپنی والدہ کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صوابی کے تھانہ پرمولی کی حدود میں واقع موضع شیردرہ میں مکان کے تنازع پر بیٹے نے گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کرکے اپنی والدہ کو قتل کیا جبکہ فائرنگ سے بھائی شدید زخمی ہوگیا۔  پولیس کے مطابق حبیب الرحمٰننے زخمی حالت میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ شام اہل خانہ کے ہمراہ گھر میں موجود تھے کہ اس دوران  مسلح ان کا بھائی محمد عمران اور وقاص گھر میں داخل ہوا اور  فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ان کی والدہ موقع پر جاں بحق جبکہ وہ شدید زخمی ہوگئے۔
	 —فائل فوٹو  لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس فیز 9 میں دیرینہ عداوت پر مخالفین نے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل جبکہ اس کے ڈرائیور کو زخمی کر دیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔تھانہ ہیئر میں درج ایف آئی آر کے مطابق 29 سالہ احمد جاوید ڈی ایچ اے گیا ہوا تھا، واپس گھر نہ آنے پر ورثاء تلاش کرتے ایک گھر پہنچے تو 2 ملزمان ابوبکر اور عبدالستار 5 نامعلوم ملزمان کے ہمراہ فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو رہے تھے، گھر کے اندر جا کر دیکھا تو احمد جاوید اور اس کا ڈرائیور سہراب فاروق زخمی پڑے تھے، اسپتال لے جاتے ہوئے احمد جاوید دم توڑ گیا۔پولیس نے مقتول احمد جاوید کے...
	 لاہور:  ڈیفنس فیز 9 کے علاقے میں گھر کے اندر فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 29 سالہ احمد جاوید کے طور پر ہوئی ہے، جبکہ زخمی شخص سہراب کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ دونوں متاثرہ افراد اپنی ایک دوست سے ملنے آئے تھے کہ اسی دوران نامزد ملزمان ابو بکر، عبدالستار اور ان کے ساتھ 5 نامعلوم افراد نے گھر پر دھاوا بول دیا اور اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ...
	امریکا میں ایک خاتون کو گھر صاف کرتے ہوئے لاٹری کے ٹکٹوں سے بھرا ایک بکس ملا جس کے ایک ٹکٹ نے ان کو ایک لاکھ ڈالر جتوا دیے۔ امریکی ریاست ورجینیا سے تعلق رکھنے والی الفریڈا ہاکنز نے ورجینیا لاٹری آفیشلز کو بتایا کہ وہ اپنے رچمنڈ شہر میں قائم گھر کی صفائی کر رہی تھیں جب انہیں اپنی الماری میں ایک بکس ملا جس میں بغیر کھرچے کچھ ٹکٹ ملے۔ جلد ہی انہیں معلوم ہوا کہ بکس میں موجود ایک ٹکٹ نے ایک لاکھ ڈالر کا انعام جتوا دیا۔ انہوں نے کہا کہ انعامی رقم سے متعلق انہوں نے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
	ژوب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر بلوچستان نے اپنے گھر پر فائرنگ سے طلباء کے زخمی ہونے کے معاملے کو اسمبلی میں اٹھانے پر کہا کہ ایک پولیس اہلکار کی غلطی کو اسمبلی فلور پر پیشں کرنا ایم پی اے ژوب کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ الیکشن میں ہار جیت سیاست کا حصہ ہے۔ عوام کی خدمت میرا مشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ژوب کے عوام نے ہر بار ووٹ دیکر اعتماد کیا ہے۔ میری سیاست صرف ژوب تک محدود نہیں، بلکہ پورے پاکستان کی سطح پر سیاست کر رہا ہوں۔ یہ بات انہوں نے ژوب میں کلی اپوزئی نوجوانان کمیٹی کے زیر...
	پشاور کے علاقے غریب آباد میں رشتے کے تنازع پر چچا نے 17سالہ بھتیجی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے تھانہ چمکنی کی حدود میں گھر کے اندر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں 17 سالہ لڑکی کو قتل کیا گیا۔ مقتولہ کے والد محمد عیسیٰ نے پولیس میں رپورٹ درج کرواتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ وہ غریب آباد میں اپنے گھر پر موجود تھے کہ اس دوران بھائی نے گھر میں داخل ہوکر رشتے کے تنازع پر بیٹی ماہ نور پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگئی۔ درخواست گزار نے اپنے بھائی عظیم اللہ کو ایف آئی آر میں نامزد کیا اور بتایا کہ بیٹی کو سر پر قریب...
	 بالی ووڈ کی اداکارہ دیشا پٹانی کے گھر پر فائرنگ کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔ گزشتہ دنوں اداکارہ دیشا پٹانی کے گھر کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آچکی ہے۔ یہ واقعہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب تقریباً 3:30 بجے پیش آیا، جب دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے دیشا پٹانی کے بریلی میں واقع گھر کے باہر اندھا دھند فائرنگ کی۔ سی سی ٹی وی ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ دو حملہ آور موٹر سائیکل پر آتے ہیں، ان میں سے ایک شخص اداکارہ کے گھر کے باہر کئی گولیاں چلاتا ہے، جس کے بعد...
	 بھارتی اداکارہ دیشا پٹانی کے گھر پر فائرنگ کرنے والے دو ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔  بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دیشا پٹانی کے گھر فائرنگ کے واقعے کے بعد ان کے گھر کے باہر اور اداکارہ کے اہل خانہ کیلئے حکام کی جانب سے سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی جبکہ ملزمان کی تلاش جاری تھی۔  رپورٹ کے مطابق اتر پردیش کے علاقے غازی آباد میں دونوں ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ دونوں ملزمان کا بدنام زمانہ گروہ بشنوئی گینگ سے بتایا جارہا ہے جو سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں دینے کیلئے جانا جاتا ہے۔  پولیس کے مطابق ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ دیشا پٹانی کے گھر کے باہر فائرنگ کی کے واقعے کی ذمہ...
	بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے گھر کے باہر فائرنگ کرنے والے افراد کی ویڈیو سامنے آگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ جمعہ کی شب 3:30 بجے کے قریب 33 سالہ اداکارہ کے بریلی میں واقع گھر پر فائرنگ کی گئی تھی۔  اس دوران موٹرسائیکل پر سوار 2 افراد اندھا دھند فائرنگ کر کے فرار ہوگئے تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دیشا پٹانی کی رہائش گاہ پر فائرنگ کرنے والے 2 ملزمان 17 ستمبر کو اتر پردیش کے علاقے غازی آباد میں پولیس مقابلے میں مارے گئے تھے۔ دونوں ملزمان کا تعلق ممتاز بین الاقوامی جرائم پیشہ گروہ سے تھا۔ View this post on Instagram  A post shared by Times Now (@timesnow)  اداکارہ کے گھر پر حملے...
	معروف بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے آبائی گھر کے باہر فائرنگ کے واقعے کی نئی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے اداکارہ کے گھر پر فائرنگ کی۔ ویڈیو میں دو افراد کو موٹر سائیکل پر آتے ہوئے اور گھر کے باہر کئی فائر کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ فائرنگ کے دوران ایک کتے کے بھونکنے کی آوازیں بھی سنی جا سکتی ہیں۔ WATCH: Video Footage of the shooting at Disha Patani's home in Bareilly on September 12! pic.twitter.com/C2VRJALmgK — Sensei Kraken Zero (@YearOfTheKraken) September 17, 2025  فائرنگ کے فوراً بعد کوٹوالی پولیس اسٹیشن بریلی میں مقدمہ درج کیا گیا، اور وزیر...
	ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے گھر کے باہر فائرنگ کے واقعے کی ذمہ داری کینیڈا میں مقیم گینگسٹر گولڈی برار کے گینگ نے قبول کرلی ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب صبح تقریباً ساڑھے چار بجے بریلی کے سول لائنز میں پیش آیا، جہاں اداکارہ کے گھر کے باہر متعدد گولیاں چلائی گئیں۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔  گینگ کی جانب سے سوشل میڈیا پر ہندی زبان میں پیغام جاری کیا گیا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ فائرنگ دیشا پٹانی اور ان کی بہن خشبو پٹانی کی جانب سے مذہبی شخصیات کی مبینہ توہین کے ردعمل میں کی گئی۔ پیغام میں مزید کہا گیا کہ یہ...
	معروف بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے آبائی گھر کے باہر فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس کے مطابق مشہور گینگسٹر گولڈی برار نے سوشل میڈیا پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے کئی خالی خول برآمد ہوئے ہیں جبکہ فرانزک ٹیمیں اور کرائم برانچ واقعے کی تحقیقات کر رہی ہیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی ہے اور گولڈی برار کے نیٹ ورک کے خلاف الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کیسے ہوئی؟ حتمی میڈیکل رپورٹ میں نیا انکشاف گینگ کے رکن ویرندر چرن نے فیس بک پر الزام لگایا کہ دیشا پٹانی اور ان کی بہن خوشبو پٹانی نے مذہب...
	بالی وڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے گھر کے باہر جمعہ کی شب 3:30 بجے نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، تاہم اداکارہ اور ان کے اہل خانہ محفوظ رہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق،روہت گودارا اور گولڈی برار گینگ نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر کہا کہ یہ حملہ دیشا کی بہن خوشبو پٹانی کے روحانی شخصیات سے متعلق مبینہ توہین آمیز بیان کے ردعمل میں کیا گیا۔ گینگ کی جانب سے فلم انڈسٹری کو وارننگ دی گئی کہ یہ صرف ایک ٹریلر تھا، اگلی بار نتائج سنگین ہوں گے۔ اداکارہ کے والدجگدیش پٹانی نے واقعے کی رپورٹ پولیس میں درج کرائی، جس کے بعدتحقیقات کے لیے 5 خصوصی ٹیمیں تشکیل دے...
	 کراچی:  شاہ فیصل کالونی کے علاقے الحیدر سوسائٹی ڈرگ روڈ میں گھر کے اندر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ لڑکی زخمی ہوگئی۔ شاہ فیصل کالونی پولیس کے مطابق مقتول کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی، مقتول کی شناخت 26 سالہ ارتضیٰ علی ولد مظفر علی کے نام سے کی گئی جبکہ 18 سالہ ایمن دختر افتخار شاہ کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے شاہ فیصل تھانے کے ہیڈ محرر عثمان شاکر نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق زخمی لڑکی مقتول ارتضیٰ کے نکاح میں تھی اور وہ اس سے ملنے گھر آیا تھا کہ گھر کے اندر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔...
	خوبصورت اداکارہ دیشا پٹانی کے گھر کے باہر مبینہ طور پر بدنام زمانہ گینگ گولڈی برار کے کارندوں نے اندھا دھند فائرنگ کی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ حسینہ دیشا پٹانی کے گھر کے باہر گولیوں کی گڑگڑاہٹ نے سب کو دہلا دیا۔ فائرنگ کا نشانہ ان کے والد بنے لیکن وہ محفوظ رہے۔ واقعے کی ذمہ داری بھارت کے بدنام زمانہ گولڈی برار اور روہت گودارا گینگ نے قبول کرلی ہے اور دھمکی دی کہ دیشا کی بہن خوشبو ہمارے "روحانی رہنماؤں" کے بارے میں مبینہ توہین آمیز الفاظ کہے۔ گینگ نے سوشل میڈیا پر واقعے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دھمکی دی کہ خوشبو پٹانی کو سبق سیکھانے کے لیے حملہ کیا گیا۔ اگر انھوں نے دوبارہ ایسا کیا تو تو کسی...
	عام آدمی پارٹی کے رکنِ پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے جمعرات کی دوپہر سرینگر میں ایک سرکاری گیسٹ ہاؤس کے گیٹ پر چڑھ کر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ سے ملاقات کی کوشش کی۔ سنجے سنگھ سرینگر میں اپنی جماعت کے جموں و کشمیر میں واحد ایم ایل اے مہراج ملک کی حراست کے خلاف احتجاج کے لیے موجود تھے، انہوں نے الزام لگایا کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پولیس کو انہیں نظر بند رکھنے کا حکم دیا۔ نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بھی اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سنجے سنگھ کو احتجاج سے روکنا غلط ہے، عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال اور شیو سینا کے رہنما...
	تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں واقع مشہور سفاری ورلڈ اوپن ایئر زو میں بدھ کے روز ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جب 58 سالہ تجربہ کار ملازم  جیان رنگکھاراسی شیروں کے جھُرمٹ میں آ کر ہلاک ہوگئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق رنگکھاراسی، جو 20 برس سے زائد عرصے سے چڑیا گھر میں خدمات انجام دے رہے تھے، مبینہ طور پر حفاظتی اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنی گاڑی سے باہر نکل آئے۔ اسی دوران شیروں نے ان پر حملہ کر دیا، جو تقریباً 15 منٹ تک جاری رہا۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت: بپھرے ہوئے ہاتھی کے حملے میں جرمن سیاح ہلاک عینی شاہدین کے مطابق بعض سیاحوں نے گاڑی کے ہارن بجا کر اور شور مچا...
	نیپال میں حالیہ بدعنوانی مخالف مظاہروں کے پیش نظر کٹھمنڈو میں بنگلہ دیشی سفارت خانے نے تمام بنگلہ دیشی شہریوں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے گھروں یا ہوٹلوں میں ہی رہیں اور بلا ضرورت باہر نہ نکلیں۔ یہ بھی پڑھیں: نیپال میں احتجاج شدت اختیار کرگیا، صدر، وزیراعظم کی رہائش گاہیں، پارلیمان نذر آتش، وزیر خزانہ پر تشدد، وزیراعظم مستعفی بنگلہ دیش میڈیا کے مطابق منگل کو جاری کردہ ایک ہنگامی اعلامیے میں سفارت خانے نے کہا کہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر نہ صرف نیپال میں موجود شہریوں بلکہ نیپال آنے والے بنگلہ دیشی مسافروں کو بھی فی الحال سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی...
	خیبرپختونخوا کے مالاکنڈ ڈویژن کے علاقے کنڈاکو ڈھیری میں مسلح ملزمان گھر میں گھس کر سوئے ہوئے پانچ افراد کو قتل کرکے فرار ہو گئے۔ لیویز پوسٹ خارکے رپورٹ کے مطابق نازیہ بی بی زوجہ عبدالوکیل دختر شاہ زمین نے پولیس کو بیان دیا کہ ملزمان منصور ولد ظریف اللہ، شریف اللہ، ظریف اللہ پسران زیب اللہ ساکنان میخ بند نے گزشتہ رات ان کے گھر میں گھس کر سوئے ہوئے ان کے والد شاہ زمین، دادا سعید گل، والدہ عامر زاد گئی، دادی مہر زمینہ اور بہن نازش کو اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ خاتون کے مطابق ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔  مقدمے کے مطابق ملزمان نے...
	اسلام آباد میں سابق اقلیتی رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کے گھر ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ رمیش کمار کے ڈرائیور جاوید کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد میں پولیس ناکہ پر فائرنگ، دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ 3 مسلح افراد دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے اور ڈکیتی کے دوران قیمتی گھڑیاں، چشمے، جوتے اور دیگر سامان سمیت تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کا سامان لے گئے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ اس سے قبل اسلام آباد میں پولیس ناکے پر فائرنگ کا واقعہ بھی پیش...
	 بھارت کے مقبول ریئلٹی شو ’’بگ باس 19‘‘ کا آغاز ہوگیا ہے جس کی میزبانی ہمیشہ کی طرح سلمان خان کررہے ہیں۔ شو کے میزبان سلمان خان نے 24 اگست کو بگ باس 19 کا آغاز ایک سیاسی تھیم والے شو کے ساتھ کیا۔ یہ بگ باس کا 19واں سیزن ہے اور اپنی نوعیت کا پہلا موقع ہے کہ شو کو پہلے او ٹی ٹی پر دکھایا جا رہا ہے۔ اس سال کی تھیم ’’گھر والوں کی سرکار‘‘ ہے، جس کے تحت شرکا کو فیصلے کرنے کے اختیارات دیے گئے ہیں۔ بگ باس نے اس سال اعلان کیا ہے کہ وہ کم سے کم مداخلت کریں گے اور زیادہ تر اختیارات گھر والوں کو دیے جائیں گے۔ کانسیپٹ کے...
	راولپنڈی میں شوہر نے بیٹے کے ساتھ ملکر بیوی کو گھریلو جھگڑے کے بعد تیزاب گردی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ  سول لائن کے علاقے راجہ اکرم کالونی میں خاوند نے بیٹے کے ساتھ مل کر اہلیہ اور چھوٹے بیٹے پر تیزاب  پھینک دیا۔ واقعہ گھریلو جھگڑے پر پیش ایا پولیس نے مقدمہ درج کرکے دونوں کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق مسماتہ  مریم فاروق نے بتایا کہ خاوند فاروق  ندیم کام کاج نہیں کرتا جبکہ خاتون نے گزر بسر کیلیے  گھر میں بیوٹی پارلر بنا رکھا ہے۔ خاتون کے دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں اور واقعے کے وقت وہ چھوٹے بیٹے داؤد فاروق اور بیٹیوں کے ہمراہ  گھر پر موجود تھی کہ...
	مالاکنڈ(نیوز ڈیسک) مفتی کفایت اللہ کے گھر پہ فائرنگ، بیٹی بیٹا جاں بحق اہلیہ سمیت زخمی Post Views: 4
	مالاکنڈ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اگست 2025ء ) جمعیت علماء اسلام ف کے رہنماء مفتی کفایت اللہ کے گھر ان کے بیٹے نے فائرنگ کردی۔(جاری ہے)  میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ صوبہ خیبرپختونخواہ کے علاقہ مالاکنڈ میں سامنے آیا ہے جہاں جے یو آئی ف کے رہنماء مفتی کفایت اللہ کے گھر میں ان کے بیٹے نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ان کا بیٹا عصمت اللہ اور بیٹی جاں بحق ہوگئے جب کہ مفتی کفایت اللہ اور ان کی ایک اور بیٹی شدید زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے تاہم ان کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔ 
	مالاکنڈ: مفتی کفایت اللہ کے گھر پہ فائرنگ، بیٹی اور بیٹا جاں بحق اہلیہ زخمی  آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں مفتی کفایت اللہ
	 بھارت کے یومِ آزادی کے موقع پر امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں بھارتی سفارتخانے کے باہر بڑی تعداد میں سکھ مظاہرین جمع ہوئے اور عمارت کو گھیر لیا۔ یہ بھی پڑھیں:کینیڈا کے گرودوارے میں ’جمہوریہ خالصتان‘ کا بورڈ نصب، انڈیا میں ہلچل مچ گئی یہ احتجاج خالصتان تحریک کے حامیوں کی جانب سے منظم کیا گیا، جس نے بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔  کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مظاہرین نے خالصتان کے جھنڈے لہرائے، نعرے بازی کی اور بھارت مخالف شعار بلند کیے جن میں ’ڈاؤن وِد انڈیا‘ اور ’مودی قاتل ہے‘ شامل تھے۔ اس دوران مظاہرین نے بھارتی پرچم پھاڑ کر اس کے ٹکڑے سفارتخانے کے احاطے میں پھینک دیے۔ یہ بھی...
	نارتھ ناظم آباد بلاک ٹی میں گھر کے اندر فائرنگ کے پراسرار واقعے میں نوعمر لڑکی شدید زخمی ہوگئی جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔ چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی کی شناخت 16 سالہ الویرا دختر جنید کے نام سے کی گئی جسے ناک کے اوپر گولی لگی تھی جبکہ ایس ایچ او شارع نور جہاں فیض الحسن کا کہنا ہے کہ واقعہ گھر کے اندر والد کے اسلحے سے اتفاقیہ گولی چلنے سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس مزید چھان بین کر رہی ہے ۔
	پولیس کی کارروائی ، 57 افراد گرفتار 57 ہتھیار برآمد، گرفتار افراد کیخلاف اقدام قتل کے مقدمات درج آئی جی سندھ کاسخت نوٹس ،جشن آزادی کا مقصد یہ نہیں کہ آپ کسی کی جان لے لیں،غلام نبی میمن )شہر قائد میں آزادی کے جشن کے نام پر تین گھر اجڑ گئے جبکہ 100 افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کارروائی میںشہر بھر سے 57 افراد گرفتار 57 ہتھیار برآمد ہوئے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ ہوائی فائرنگ سے قیمتی جانیں گئی جس پر بہت افسوس ہے جشن آزادی کا مقصد یہ نہیں کہ آپ کسی کی جان لے لیں۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں آزادی کے جشن کے نام پر تین گھر اجڑ گئے...
	نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)سکھ فارجسٹس کے سربراہ گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج کے ساتھ مل کربھارت کامقابلہ کریں گے۔بذریعہ ویڈیولنک پریس کانفرنس میں گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ دلی خالصتان کا حصہ بنے گا اور دلی بنے گا خالصتان کے موضوع پر17 اگست کوامریکا میں ریفرنڈم ہوگا، ہمارا ایک ہی عزم ہے دلی بنےگاخالصتان۔ جیو نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہماچل پردیش، ہریانہ، راجستھان، اتر پردیش کے کچھ علاقے اورنیو دہلی خالصتان میں شامل ہے، سکھوں کوآزادی کی تحریک کےساتھ ہوناچاہیے۔گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا تھاکہ بھارت نے پاکستان پرحملہ کر کے خواتین اور بچوں کو شہید کیا، پاکستانی فوج کےساتھ مل کربھارت کامقابلہ کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھاکہ فیلڈ مارشل...
	ہم میں سے اکثر ایسے لوگ جن کے گھروں میں اے سی ہے، بجلی کے بِلوں سے تنگ آگئے ہیں لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے اے سی مسلسل چلتے رہنے سے زیادہ پیسوں کی بچت ہوتی ہے یا کبھی کبھی بند کردینے سے؟ اگر صرف پیسوں کی بچت کے زاویے سے دیکھا جائے تو عام طور پر وقتاً فوقتاً اے سی بند کرنا زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے لیکن یہ "کیسے" اور "کب" بند کیا جائے، اس پر بھی منحصر ہے۔ دراصل اے سی کو مسلسل چلانے سے کمپریسر بار بار چلتا ہے تاکہ درجہ حرارت کو برقرار رکھ سکے اور یہ عمل بجلی زیادہ کھاتا ہے۔ اگرچہ ہر بار آن کرنے کے بعد شروع کے کچھ منٹ زیادہ بجلی لگتی ہے لیکن مسلسل آن رکھنا...
	  اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارتی ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ کے بیانات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دعوے اتنے ہی ناقابلِ یقین ہیں جتنے غلط وقت پر کیے گئے ہیں۔ خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بھارتی ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ تین ماہ تک بھارت کی جانب سے کوئی ایسا دعویٰ نہیں کیا گیا، جبکہ پاکستان نے فوری بعد بین الاقوامی میڈیا کو تکنیکی بریفنگز دیں اور آزاد مبصرین نے بھارتی نقصانات کی تصدیق کی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت کے کئی طیارے پاکستان نے تباہ کیے ہیں جبکہ پاکستان کا کوئی طیارہ بھارتی حملوں میں نشانہ...
	 راولپنڈی:  کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کا لیگی ایم پی اے نعیم اعجاز کے فارم ہاؤس  اور ڈیرے  پر چھاپے کا معاملہ  گھمبیر صورتحال اختیار کرگیا  ہے۔ ذرائع کے مطابق سی سی ڈی ٹیم نے چھاپا انتہائی مطلوب ملزم کی گرفتاری کے لیے مارا  اور اس دوران 3 افراد کو حراست  میں لیا گیا۔ سی سی ڈی ٹیم نے چند افراد کو نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے بھی حراست میں لیا ۔ دوسری جانب ایم پی اے نعیم اعجاز کے ترجمان کا مؤقف بھی سامنے آگیا اور چھاپے  کے وقت کی سی سی ٹی وی کیمروں سے بنی  ویڈیوز بھی جاری کردی گئی ہیں۔ ترجمان کے مطابق سی سی ڈی نے بغیر تحقیق کیے فارم ہاؤس پر چھاپا مارا۔ بغیر...
	 کراچی:  شہر قائد کے علاقے بلدیہ جنگل اسکول کے قریب گھر میں پراسرار فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔  تفصیلات کے مطابق سعیدآباد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن جنگل اسکول سیکٹر 4/G گلی نمبر دو میں پراسرار فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔  ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 26 سالہ توصیف ولد محمد صابر کے نام سے کی گئی ، واقعہ نامعلوم سمیت سے آنے والی گولی لگنے سے پیش آیا، علاقہ پولیس تحقیقات کر رہی ہے ۔
	 کراچی:  شہر قائد میں بن قاسم کے علاقے پیپری میں گھر کے اندر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش جناح اسپتال لیجائی گئی۔  ترجمان ڈسٹرکٹ ملیر پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 30 سالہ عزیز ولد امان اللہ کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ مبینہ طور پر گھریلو تنازعے کے باعث خود کو سینے پر گولی مار کر خودکشی کا بتایا جا رہا ہے۔  ایس ایچ او بن قاسم فیصل رفیق کے مطابق کرائم سین یونٹ کو بھی طلب کر کے شواہد حاصل کیے جا رہے ہیں جبکہ واقعہ کی مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے ۔
	نعیم حیدر پنجوتھا نے گجرات میں پارٹی رہنما عرفان بٹ کے گھر پر پولیس اور ایلیٹ فورس کے دھاوے کی شیئر کردی
	لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم حیدر پنجوتھا نے گجرات میں پارٹی رہنما عرفان بٹ کے گھر پر پولیس اور ایلیٹ فورس کے دھاوے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔ نعیم حیدر پنجوتھا نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہاکہ آپ حالت دیکھیں محافظوں کی ایسے گیٹ توڑ رہے ہیں جیسے نریندر مودی کا گھر ہے۔ ان کاکہناتھا کہ رہنما تحریک انصاف عرفان بٹ این اے 62گجرات کی رہائش گاہ مالک بٹ ہاؤس سرائے عالمگیر پر پولیس اور ایلیٹ فورس کے اہلکاروں کا دھاوا، دروازے توڑ کر داخل ہو گئے۔ یادرہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے بانی عمران خان کی قیدکے 2سال مکمل ہونے پر آج ملک بھر میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔  شیخ...
	فوٹو: اسکرین گریب ’جیو نیوز‘  کراچی کے علاقے ملیر 15 میں گھر میں جائیداد کے تنازع پر جھگڑے کے دوران غیر ملکی خاتون زخمی ہو گئیں، ملزم فائرنگ کے بعد فرار ہو گیا۔پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ جائیداد کے تنازع کے باعث جھگڑے کے دوران پیش آیا۔زخمی خاتون نے ناصر نامی پاکستانی شخص سے شادی کی تھی، ناصر کے انتقال کے بعد خاتون اپنے وراثتی حصے کے لیے سسرال آئی تھیں۔ بھارت: خاتون نے بیٹی کیساتھ ملکر بھاری رقم کے عوض شوہر کو قتل کروا دیاپولیس کا کہنا ہے کہ خاتون اور نویں جماعت کی طالبہ 16 سالہ بیٹی سمیت 2 مزید لوگوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے،  جھگڑے کے دوران خاتون کے دیور دانش نے اچانک...
	بھارت کے وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ نئی دہلی نے پاکستان کے ساتھ فوجی تنازع سیاسی و عسکری مقاصد کے حصول کے بعد ختم کیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت جنگ بندی کے حوالے سے امریکا نے بھارتی بیانیہ مسترد کردیا راج ناتھ سنگھ کا یہ بیان اُس وقت سامنے آیا جب بھارتی فوج نے پیر کے روز بتایا کہ اس نے بھارتی زیرِ انتظام کشمیر میں ایک شدید جھڑپ کے بعد 3 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔ اس جھڑپ کی اطلاع فوج نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد پر شبہ ہے کہ وہ 22 اپریل کو پہلگام میں ہندو سیاحوں پر ہونے والے حملے میں ملوث...
	 کراچی:  شہر قائد کے علاقے گارڈن چڑیا گھر کے قریب ناملعوم ملزمان کی فائرنگ سے 25 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا ، فائرنگ کے دیگر واقعات میں خاتون اور ایک شخص زخمی ہوگئے ۔  تفصیلات کے مطابق گارڈن کے علاقے چڑیا گھر ٹریفک پولیس چوکی بیٹری مارکیٹ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 25 سالہ جاں بحق ہوگیا ، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع سے پہنچ گئی اور لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا۔  ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کے مطابق جائے وقوعہ سے پستول کے دو خول ملے ہیں ، مقتول کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت کی جا سکے ،...
	نوشہرو فیروز میں مسلح افراد نے سینئر سول جج کے گھر پر فائرنگ کردی، نوجوان شدید زخمی، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل
	نوشہرو فیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2025ء)سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں نامعلوم مسلح افراد نے سینئر سول جج وزیر بوھیا کے گھر پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں نوابشاہ اسپتال منتقل کر دیا گیاہے،وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے سینئر سول جج وزیر بوھیا کے گھر پر فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی نوشہرو فیروز سے تفصیلات طلب کرلی ہیں۔پولیس حکام نے بتایا کہ نامعلوم مسلح افراد نے سینئر سول جج وزیر بوھیاکے گھر پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں طارق بوھیانامی نوجوان شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں نوابشاہ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔سول جج کے...
	ہندوستانی فضائیہ کے سابق افسر ہرجیت سنگھ نے ہندوستان کے فضائی دفاعی نظام کے بارے میں تشویشناک حقیقتوں کا انکشاف کیا ہے، جس سے اندرونی افراتفری، نفسیاتی دباؤ اور پرانے فوجی انفراسٹرکچر کو بے نقاب کیا گیا ہے۔ دی وائر کے مطابق ہرجیت سنگھ نے بتایا کہ انڈین ایئر ڈیفنس میں بہت سے افسران ذہنی تناؤ اور نفسیاتی مسائل کا شکار ہیں۔ انہوں نے پورے فضائی دفاعی نظام کو ایک “افسوسناک کہانی اور ایک برا مذاق” کے طور پر بیان کیا، تجویز کیا کہ فضائی دفاع میں شمولیت کو اکثر پرسکون، آسان زندگی کے راستے کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔  سنگھ نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستانی فوج کے اندر، ہر افسر ایک جنرل بننے کی...
	اسنیپ چیٹ نے صارفین کی حفاظت اور ذہنی سکون کے لیے ایک نیا فیچر ’ہوم سیف‘ متعارف کرادیا ہے، جس کے ذریعے صارف جب اپنے گھر بحفاظت پہنچے گا تو اس کے منتخب کردہ دوستوں کو خودکار طور پر اطلاع موصول ہوجائے گی۔ اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے صارفین کو سب سے پہلے ’اسنیپ میپ‘ میں اپنے بٹ موجی (Bitmoji) پر کلک کرنا ہوگا اور وہاں سے ’مائی ہوم ‘ کے آپشن کے ذریعے اپنے گھر کی لوکیشن سیٹ کرنا ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں: خودکشی اور نقصان دہ مواد کی روک تھام: میٹا کا ٹک ٹاک اور اسنیپ چیٹ سے تعاون کا اعلان گھر سے باہر نکلنے کے بعد اگر صارف یہ چاہے کہ گھر واپسی پر کسی دوست...
	بیجنگ: امریکا طویل عرصے سے اپنی بحری افواج کے ذریعے دنیا میں جدید ترین اسٹیلتھ لڑاکا طیارے رکھنے والا واحد ملک تھا، لیکن اب چین نے بھی پہلا اسٹیلتھ فائٹر جیٹ J-35 اپنی بحریہ میں شامل کر لیا ہے جو امریکی بحری طاقت کو براہِ راست چیلنج کرتا ہے۔ چینی پیپلز لبریشن آرمی نیوی (PLAN) نے J-35 فائٹر جیٹس کے دو یونٹ حاصل کر لیے ہیں، جو طیارہ بردار جہازوں کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔ چینی سوشل میڈیا ویب سائٹ ویبو پر شیئر کی گئی تصاویر میں دونوں طیارے پرواز کرتے دکھائی دیے، جن کے نمبر 0011 اور 0012 ہیں۔  یہ طیارے چینی نیوی کے موجودہ طیارے J-15B کے ساتھ پرواز کر رہے تھے، اور ان پر بھی...
	 یوٹیوبر رجب بٹ کے گھر فائرنگ کا معاملہ، پولیس کارروائیوں کے بعد ٹک ٹاکرز میں صلح ہوگئی۔  رپورٹ کے مطابق مشہور یوٹیوبر رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ کے واقعے کی تفتیش میں پیش رفت کے بعد لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد میں پولیس کارروائیاں سامنے آئیں۔ چوہنگ پولیس اور سی سی ڈی کی جانب سے مختلف مقامات پر چھاپوں کے بعد سوشل میڈیا پر سرگرم ٹک ٹاکرز میں صلح کی کوششیں تیز ہو گئیں۔ رجب بٹ نے آن لائن میٹنگ کے دوران مبینہ حملہ آور ٹک ٹاکر شانی ٹائیگر سے صلح کر لی۔ یہ صلح معروف شخصیت مسٹر پتلو کی میزبانی میں ہوئی، جس میں شہزاد بھٹی، فرخ کھوکھر، ضمیر چوہدری سمیت دیگر افراد شریک تھے۔ پولیس کے...
	قوال ماجد علی صابری نے سانحہ قلات کا ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود وفاق یا صوبائی حکومت کی جانب سے دادرسی نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پریس کلب کے احتجاج اور علامتی دھرنے کا اعلان کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ماجد علی صابری نے وفاقی وصوبائی حکومتوں کی ایک ہفتے سےزائد عرصہ گزرنے کےباوجود دادرسی کے لیےامدادی اعلان نہ ہونے کے خلاف جمعے کوکراچی پریس کلب کےباہرآلات موسیقی اورسازندوں کے ہمراہ احتجاج،علامتی دھرنا دینے کی دھمکی دے دی۔ قوال ماجد علی صابری نے کہا کہ قوالی کی محفلوں میں پرفارمنس پرپذیرائی کے بعد ملنے والے سرٹیفکیٹس سے بھوک وافلاس نہیں مٹ سکتی۔ قوالی کے معروف گھرانے ماجد علی صابری قوال گروپ نے سانحہ قلات میں ایک ہفتے...
	  لاہور:   چوہنگ پولیس نے معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے گھر پر ہونے والی فائرنگ کے واقعے کا معمہ حل کرتے ہوئے واردات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے موٹرسائیکل سوار شوٹرز کی شناخت کاشف چوہان اور فرخ کے نام سے ہوئی ہے، جنہوں نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ وہ شانی ٹائیگر نامی شخص کے کہنے پر یہ اقدام کر رہے تھے۔ مزید تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ واردات کے دوران شوٹرز کے ساتھ ایک کار میں دو دیگر افراد، عثمان اور لقمان بھی موجود تھے جو منصوبہ بندی کا حصہ تھے۔ چوہنگ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی اصل وجہ رجب بٹ...
	راولپنڈی  میں گھر میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے گھر کا سربراہ اکرام الہی جاں بحق اور بھتیجی زخمی ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق واقعہ راولپنڈی تھانہ ٹیکسلا کے علاقے میں رات گئے پیش آیا جہاں گھر میں ڈکیتی کی واردات کے دوران  ڈاکوؤں  نے  فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گھر کا سربراہ اکرام الہی جاں بحق اور بھتیجی زخمی ہوگئی۔ 4 ڈاکو شہری کے گھر میں چھلانگ لگا کر داخل ہوئے جس سے گھر والے جاگ گئے، شہری کے گھر سے باہر نکل کر شور مچانے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی۔  ڈاکوؤں کی فائرنگ سے انکا اپنا ساتھی بھی ہلاک ہو گیا  جبکہ ٹیکسلا پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔
	کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2025ء)کراچی کے علاقے شیر شاہ میں گودام میں لگنے والی آگ پر 5 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی۔(جاری ہے) ریسکیو حکام کے مطابق 5 فائر ٹینڈر اور 2 واٹر باؤزر نے آگ پر قابو پا لیا ہے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، گودام میں پلاسٹک، ربر، استعمال شدہ آئل فلٹر اور دیگر سامان موجود ہے۔فائر افسر کے مطابق آگ بجھانے کے دوران آئل فلٹر پھٹ جاتے ہیں جس سے دوبارہ آگ لگ جاتی ہے۔ 
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت) ٹھری میرواہ میں بااثر کا رشتہ داروں کا گھر پر حملہ، خواتین و بچوں پر تشدد، دو افراد زخمی، انصاف کے لیے متاثرین کا سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاج، خیرپور کی تحصیل ٹھری میرواہ کے گاؤں محمد پنجل چنا کے رہائشی مرد و خواتین نے سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ہی بااثر رشتہ داروں کی جانب سے ظلم، زیادتی اور پولیس کی مبینہ ناانصافی کے خلاف صدائے احتجاج بلند کی۔مظاہرے میں شامل محمد یعقوب، نظیر احمد، محمد عرس، امجد، محسن، خالد، اسد، پرویز چنہ، دلشاد، مسمات ارشاد، مسمات حمیدہ سمیت دیگر افراد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 16 ماہ قبل انہوں نے اپنی بھانجی مرک کا...
	---فائل فوٹوز ملتان کے علاقے فاطمہ جناح ٹاؤن میں مقامی رہائشیوں کو ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے داد رسی کے بغیر ان کے گھروں سے بےدخل کیا جا رہا ہے۔فاطمہ جناح ٹاؤن کی رہائشی شگفتہ بی بی اور ان کا خاندان اس وقت شدید خوف اور بےیقینی کا شکار ہے، ان کا کہنا ہے کہ اینٹوں اور گارے سے بنے یہ ہمارے گھر نہیں بلکہ زندگی بھر کی جمع پونجی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایم ڈی اے ان کی 8 کنال زمین کو اپنی ملکیت ظاہر کر کے انہیں جبری طور پر بے دخل کرنا چاہتا ہے۔  دوسری جانب فاطمہ جناح ٹاؤن کی رہائشی تاج بی بی کی زمین موضع اراضی غلام یاسین میں آتی ہے جس پر...
	ذرائع کے مطابق پولیس نے کہا کہ نامعلوم افراد مفتی حبیب اللہ کے گھر میں داخل ہوئے اور انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا، پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ اسلام ٹائمز۔ لوئر دیر میں براول دیر بالا بین درہ میں مسلح افراد نے گھر پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں جے یو آئی (ف) براول کے سابق امیر مفتی حبیب اللہ حقانی جاں بحق اور ان کی  بیوی شدید زخمی ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے کہا کہ نامعلوم افراد مفتی حبیب اللہ کے گھر میں داخل ہوئے اور انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا، پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ جعمیت علماء اسلام کے مفتی حبیب اللہ حقانی نے جمعیت علمائے اسلام کے پلیٹ فارم سے قومی...
	لوئر دیر میں براول دیر بالا بین درہ میں مسلح افراد نے گھر پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں جے یو آئی (ف) براول کے سابق امیر مفتی حبیب اللہ حقانی جاں بحق اور ان کی  بیوی شدید زخمی ہوگئیں۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ  نامعلوم افراد  مفتی حبیب اللہ کے گھر میں داخل ہوئے اور انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا، پولیس زرائع کے مطابق پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ جعمیت علماء اسلام کے مفتی حبیب اللہ حقانی نے  جمعیت علمائے اسلام کے پلیٹ فارم سے قومی اسمبلی کا الیکشن بھی لڑا تھا۔
	لاہور میں سوشل میڈیا سے شہرت پانے والی دو ٹک ٹاکرز سوزین اور نمرہ نے دوستی ختم کرنے پر اپنی سابقہ دوست اجالا کے گھر پر فائرنگ کروا دی۔ واقعہ تھانہ ہیئر کی حدود میں پیش آیا جہاں اجالا کے بھائی خبیب عباس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم احمد نے ٹک ٹاکرز سوزین اور نمرہ کے کہنے پر اجالا کے گھر پر فائرنگ کی۔ مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ دوستی کے خاتمے پر سوزین اور نمرہ نے پہلے اجالا کو دھمکیاں دیں، جس کے بعد گھر پر مسلح حملہ کروایا گیا۔  واقعے کے بعد پولیس نے سوزین، نمرہ اور ان کے ساتھی احمد کے خلاف مقدمہ درج کر...
	 لاہور:  دوستی چھوڑنا جرم بن گیا، دو ٹک ٹاکرز، سوزین اور نمرہ نے اپنی سابقہ دوست اجالا کے گھر پر فائرنگ کروا دی۔ فائرنگ کی وجہ دوستی ختم ہونے پر پیدا ہونے والا تنازع ہے۔ پولیس کے مطابق سوزین اور نمرہ نے اجالا کو دوستی ختم کرنے پر پہلے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور بعد ازاں اپنے ساتھی احمد کے ساتھ مل کر اس کے گھر پر فائرنگ کروائی۔ فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ہیئر تھانے کی پولیس نے ملزمان سوزین، نمرہ اور احمد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ...
	ویب ڈیسک:وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکمران اپنے مفادات سے زیادہ عوام کے مفادات کی حفاظت کریں۔  وزیر دفاع خواجہ آصف سانحہ سوات کے متاثرین کے گھر تعزیت کے لیے پہنچ گئے اور متاثرین کے اہلخانہ سے افسوس کا اظہار کیا۔  خواجہ آصف نےکہا کہ سانحہ سوات پر الفاظ نہیں ملتے جو بیان کیے جا سکیں، حادثات اللہ کی جانب سے آتے ہیں مگر سدباب کے لیے اقدامات نہیں کیے گئے۔  انڈیا کی فلم لاہور میں چل گئی کیونکہ یہ فلم پنجابی زبان کی ہے۔    ریسکیو والے خالی ہاتھ آئے تھے یہ ریسکیو کا بریک ڈاؤن ہے۔  انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندان پر قیامت ٹوٹ پڑی ہے لیکن سانحہ سوات پر پتہ نہیں...
	لاہور میں یوٹیوبر اور ٹک ٹاکر رجب بٹ کے گھر کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ واقعے کا مقدمہ یوٹیوبر رجب بٹ کی مدعیت میں تھانہ چوہنگ میں درج کر لیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: بچے کی موت پر وی لاگ، صارفین کا یوٹیوبر رجب بٹ پر پابندی کا مطالبہ ایف آئی آر میں رجب بٹ نے موقف اپنایا ہے کہ میرے گھر پر فائرنگ کی گئی، گولیاں میرے گھر کی دیواروں پر لگیں۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق فائرنگ سے گھر کے باہر گولیاں لگنے سے ایک کتا بھی مر گیا۔ قدمہ دفعہ 440 اور 429 کے تحت درج کیا گیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی...
	  لاہور:   یوٹیوبر رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق یوٹیوبر رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ تھانہ چوہنگ میں رجب بٹ کی مدعیت میں دفعہ 440 اور 429 کے تحت درج کر لیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق رجب بٹ نے بتایا کہ 24 جون کو رات 9:45 پر وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ تھے کہ گھر سے کال آئی کہ ہمارے گھر کے باہر نامعلوم افراد کلٹس گاڑی میں آئے اور مجھے گالیاں دیتے ہوئے اور فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں گولیاں میرے گھر کی دیواروں پر لگیں اور گولیاں لگنے سے گلی میں موجود ایک کتا بھی ہلاک...
	متنازع بیانات سے مشہور پاکستانی ٹک ٹاکر رجب بٹ کے گھر پر نامعلوم افراد فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ گولیاں لگنے سے گھر کے باہر ایک کتا مارا گیا۔  چوہنگ پولیس نے رجب بٹ کی مدعیت میں مقدمہ دفعہ 440 اور 429 کے تحت درج کر کے تفتیش شروع کردی۔ ایف آئی آر کے مطابق نامعلوم افراد نے نجی سوسائٹی میں رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ کی، گولیاں دیواروں میں لگیں، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم فائرنگ سے گھر کے باہر بیٹھا کتا مارا گیا۔ رجب بٹ کے مطابق یہ واقعہ 2 روز قبل پیش آیا، کراچی نمبر پلیٹس والی سفید کار میں چار افراد نے گھر کے باہر پہنچ کر گولیاں چلائیں تو انہوں نے واقعے کی...
	لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے معروف یوٹیوبر ٹک ٹاکر رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کا مقدمہ تھانہ چوہنگ میں درج کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق مقدمہ رجب بٹ کی مدعیت میں درج کیا گیاہے جس میں یوٹیوبر کا کہناتھا کہ میرے گھر پر فائرنگ کی گئی اور گولیاں میرے گھر کی دیواروں پر لگیں، فائرنگ کے باعث کتا بھی گولی لگنے سے مر گیا۔ مقدمے میں  440 اور 429 دفعات درج کی گئیں ہیں ۔ایف آئی آر کے متن میں رجب بٹ نے کہاہے کہ میں رات کو دوستوں کے ساتھ باہر تھا کہ 9 بج کر 45 منٹ پر گھر سے فون کال آئی اور بتایا گیا کہ کلٹس گاڑی...
	 لاہور:  یوٹیوبر رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق یوٹیوبر رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ تھانہ چوہنگ میں رجب بٹ کی مدعیت میں دفعہ 440 اور 429 کے تحت درج کر لیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق رجب بٹ نے بتایا کہ 24 جون کو رات 9:45 پر وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ تھے کہ گھر سے کال آئی کہ ہمارے گھر کے باہر نامعلوم افراد کلٹس گاڑی میں آئے اور مجھے گالیاں دیتے ہوئے اور فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں گولیاں میرے گھر کی دیواروں پر لگیں اور گولیاں لگنے سے ایک کتا بھی ہلاک ہوگیا۔ رجب بٹ نے بتایا کہ...
	 شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے وزرائے دفاع کا اہم اجلاس چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقد ہوا، تاہم اجلاس کے اختتام پر جاری کیے جانے والے مشترکہ اعلامیے نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو غصے میں مبتلا کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق راج ناتھ سنگھ نے مشترکہ اعلامیے پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا۔ ان کی ناراضی کی بڑی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ اعلامیے میں پہلگام واقعے کا کوئی ذکر نہیں تھا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق SCO اعلامیے میں بھارت پر بلوچستان میں بالواسطہ بدامنی پھیلانے کا بھی اشارہ موجود تھا، جو نئی دہلی کے لیے خاصی پریشانی کا باعث بنا۔ اجلاس میں چین، روس، پاکستان، ازبکستان، تاجکستان، قازقستان، کرغزستان اور دیگر...
	خالصتان نواز تنظیم ’سکھ فار جسٹس‘ کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ واضح طور پر بتائیں کہ آیا انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے کینیڈین شہری اور خالصتان ریفرنڈم کے کوآرڈینیٹر ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کا معاملہ اٹھایا تھا یا نہیں۔ یہ مطالبہ اس موقع پر سامنے آیا ہے جب 18 جون کو ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کو 2 سال مکمل ہو گئے۔ واضح رہے کہ نجر کو سری، برٹش کولمبیا میں دن دیہاڑے قتل کیا گیا تھا۔ مقتول ہردیپ سنگھ نجر قتل میں بھارتی ایجنسیوں کے ملوث ہونے کا دعویٰ سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور کینیڈین پولیس  نے نجر کے قتل کا الزام بھارتی خفیہ ایجنسیوں...
	پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کی اہلیہ ہاتھ میں بندوق پکڑے گن شوٹنگ کی پریکٹس کرتے نظر آ رہی ہیں۔ شوٹنگ پریکٹس کے بعد شاہد آفریدی نے کہا کہ ’یہی فائرنگ گھر پر ہوتی ہے‘۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا شادی ایک سفر ہے، اور زندگی بھر کا ایڈونچر ہے۔ شاہد آفریدی کی اہلیہ نے فائرنگ رینج میں مہارت دکھائی، فائرنگ کے بعد لالا کا کہنا تھا کہ یہ ہی فائرنگ گھر پر بھی ہوتی ہے@SAfridiOfficial pic.twitter.com/YXFJoSCT18 — Ali Tanoli (@alitanoli889) June 15, 2025  ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کی دیر تھی کہ صارفین اس پر مختلف تبصرے...
	  مردان:   تھانہ جبر کے علاقے ملیانو کلے میں غیرت کے نام پر میاں بیوی کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق میاں بیوی کا تعلق فیصل آباد سے ہے، ظفر اقبال نے کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کی تھی۔ قتل سے متعلق پولیس نے بتایا کہ واقعے کے وقت میاں بیوی بھائی کے گھر مہمان بن کر آئے تھے جہاں 5 ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے باعث میاں بیوی موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ دونوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئیں جبکہ مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔   Tagsپاکستان
	پولیس نے بتایا کہ واقعے کے وقت میاں بیوی بھائی کے گھر مہمان بن کر آئے تھے جہاں 5 ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے باعث میاں بیوی موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ اسلام ٹائمز۔ مردان کے علاقے ملیانو کلے میں غیرت کے نام پر میاں بیوی کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق میاں بیوی کا تعلق فیصل آباد سے ہے، ظفر اقبال نے کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کی تھی۔ قتل سے متعلق پولیس نے بتایا کہ واقعے کے وقت میاں بیوی بھائی کے گھر مہمان بن کر آئے تھے جہاں 5 ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے باعث میاں بیوی موقع پر ہی...
	اسپین کیخلاف نیشنز کپ 2025 کے سنسنی خیز فائنل میں تاریخی فتح سمیٹنے والی پرتگالی ٹیم کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ کے حاملہ ہونے کی خبریں سوشل میڈیا پر پھیلنے لگیں۔ 8 جون کو میونخ میں کھیلے گئے نیشنز کپ 2025 کے فائنل میں اسپین اور پرتگال کی ٹیمیں مدمقابل تھیں، مقررہ وقت تک مقابلہ 2-2 گول سے برابر رہا بعدازاں اضافی وقت میں بھی میچ برابر رہا اور یوں میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔ پرتگال کی جانب سے تجربہ کار مڈفیلڈر روبن نیوس نے فیصلہ کن پنالٹی اسکور کی جبکہ اسپین کے ایلواور موراتا کی پنالٹی مِس ہوئی۔ فائنل میں پرتگال نے پنالٹی پر اسپین کو 3-5 سے شکست دیکر دوسری بار ٹائٹل...
	شہر قائد کے علاقے کورنگی بنگالی پاڑہ میں لڑکی سے ملنے کیلیے آنے والے آشنا کے پکڑے جانے پر ساتھیوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں لڑکی سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے  بنگالی پاڑہ سیکٹر 34 بی میں گھر کے اندر فائرنگ کے واقعے میں نوجوان لڑکی سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے جبکہ لڑکی کا بھائی اور نوعمر چوٹ لگنے سے زخمی ہوگئی۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا جہاں ان کی شناخت 24 سالہ زینب دختر ظہیر اور 26 سالہ رضوان ولد راشد کے نام سے کئی گئی جبکہ فائرنگ کے دوران جھگڑے میں چوٹ لگنے سے زخمی لڑکی بھائی 22 سالہ ایوب اور 12 سالہ حبیبہ کے نام...
	 ---فائل فوٹو خیرپور کی تحصیل کوٹ ڈیجی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے میاں بیوی کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق واقعہ کوٹ ڈیجی کے گوٹھ مراد گوپانگ میں پیش آیا، جہاں مسلح افراد میر محمد گوپانگ نامی شخص کے گھر میں داخل ہوئے اور میاں بیوی پر فائرنگ کر کے فرار ہوگئے۔  کراچی: سہراب گوٹھ کے گھر میں فائرنگ، میاں بیوی قتلکراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں سپر مارکیٹ کے قریب گھر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کےلیے اسپتال کوٹ ڈیجی پہنچادی گئیں۔ پولیس کے مطابق لگتا ہے کہ میاں بیوی کو پرانی دشمنی پر قتل کیا گیا، مزید تحقیقات جاری ہیں۔
	ذرائع کے مطابق احتجاجی مظاہرے کی کال سکھ تنظیموں اور فرینڈز آف کشمیر نے 1984ء میں سکھوں کے قتل عام کی برسی کے سلسلے میں دی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے شہر ہیوسٹن میں بھارتی سفارت خانے کے باہر سکھوں اور کشمیریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ذرائع کے مطابق احتجاجی مظاہرے کی کال سکھ تنظیموں اور فرینڈز آف کشمیر نے 1984ء میں سکھوں کے قتل عام کی برسی کے سلسلے میں دی تھی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں خالصتان، آزاد کشمیر، پاکستان اور امریکا کے پرچم اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر خالصتان کے قیام اور مقبوضہ کشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی کے حق میں نعرے لگائے گئے۔ مظاہرے سے فرینڈز آف کشمیر کی چیئرپرسن غزالہ حبیب، سکھ رہنما ڈاکٹر ہردم سنگھ...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہیوسٹن: امریکا کے شہر ہیوسٹن میں بھارتی سفارت خانے کے سامنے سکھوں اور کشمیریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔احتجاجی مظاہرے کی کال سکھ تنظیموں اور فرینڈز آف کشمیر نے دی تھی ، جس کا انعقاد 1984 میں بھارت میں سکھوں کے قتل عام ( آپریشن بلیو اسٹار) کی برسی کے موقع پر کیا گیا تھا۔بھارتی سفارتے خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرے میں مظاہرین نے ہاتھوں میں خالصتان ، آزاد کشمیر ، پاکستان اور امریکا کے پرچم اٹھا رکھے تھے، اس موقع پر خالصتان کےقیام اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے گئے۔احتجاجی مظاہرے سے فرینڈز آف کشمیر کی چیئر پرسن غزالہ حبیب ، سکھ رہنما ڈاکٹر ہردم سنگھ آزاد ، سکھ ویندر سنگھ ، گورمیل سنگھ...
	لانڈھی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں فیکٹروں میں لگنے والی آگ پر30 گھنٹوں کی مسلسل کوششوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا اورمزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ہفتے اوراتوارکی درمیانی شب لانڈھی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں فیکٹروں میں لگنے والی آگ پر 30 گھنٹوں کی مسلسل کوششوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا اورمزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔ فیکٹریوں میں لگنے والی آگ پر کولنگ کا عمل جاری ہے، فائر بریگیڈ حکام کاکہنا ہے فیکٹریوں میں لگنے والی آگ پرکولنگ ایک سے دو روز تک جاری رہ سکتا ہے، آگ پرکے ایم سی فائربریگیڈ ،ریسکیو 1122 ،کے پی ٹی، پاک بحریہ لانڈھی، کورنگی اورنیوکراچی کے صنعتی زونز کے فائر ٹینڈرزاوردیگر اداروں کی...
	امریکا میں بھارتی سفارت خانے کے سامنے سکھوں اور کشمیریوں کا احتجاجی مظاہرہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 June, 2025  سب نیوز  امریکا کے شہر ہیوسٹن میں بھارتی سفارت خانے کے سامنے سکھوں اور کشمیریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاجی مظاہرے کی کال سکھ تنظیموں اور فرینڈز اف کشمیر نے دی تھی، جس کا انعقاد انیس سو چوراسی میں سکھوں کے قتل عام کی برسی کے موقع پر کیا گیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں خالصتان، آزاد کشمیر ، پاکستان اور امریکا کے پرچم اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر خالصتان کےقیام اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے گئے، احتجاجی مظاہرے سے فرینڈز آف کشمیر یہ چیئر پرسن غزالہ حبیب ، سکھ رہنما ڈاکٹر ہردم سنگھ آزاد...
	 PARIS:  اسپین کے کارلوس الکاریز فرنچ اوپن ٹینس کے فائنل میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے میں سرخرو رہے اور 5 گھنٹے سے زیادہ وقت پر محیط اعصاب شکن مقابلے کے بعد اٹلی کے جینک سینر کو شکست دی۔ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں کھیلے گئے فرنچ اوپن کے فائنل میں اٹلی کے جینک سینر اور اسپین کے کارلوس الکاریز مد مقابل  تھے اور ہسپانوی اسٹار کو اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنا تھا۔ پہلے سیٹ میں سینر نے 4-6 سے برتری ثابت کی، دوسرے سیٹ میں ٹائی بریک پر اطالوی اسٹار نے 6-7 سے فتح پائی، تیسرا سیٹ  الکاریز نے 4-6 سے جیت لیا اور پھر چوتھے سیٹ میں بھی الکاریز 6-7 سے فاتح رہے۔ فرنچ اوپن کے...
	اسلام آباد کے علاقے تھانہ سنبل کی حدود میں ٹک ٹاکر کو قتل کر دیا گیا ۔پولیس کے مطابق ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو گھر میں آئے مہمان نے ہی گولیاں ماریں اور موقع سے فرار ہو گیا ، لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ، ثنایوسف کا تعلق اپر چترال سے ہے ۔ چترال سے تعلق رکھنے والی معروف ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر G-13 میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ سنبل کے علاقے میں پیش آیا جہاں نامعلوم ملزم نے گھر میں گھس کر ٹاک ٹاکر پر فائرنگ کی، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ آورنے کسی ذاتی...
	مشرقی اُدھم پور میں لوک سبھا کے رکن رنبیر سنگھ پٹھانیا نے بھارتی فوج پر تنقید کرتے ہوئے بھارتی فضائیہ کو نالائق اور نااہل قرار دے دیا۔بی جے پی رہنما رنبیر سنگھ پٹھانیا نے کہا کہ سب جانتے ہیں آپریشن سندور کے دوران کیا ہوا،ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فضائیہ کی نالائقی میں ہمارا کوئی قصور نہیں بی جے پی رہنما نے کہا کہ ہم نے تو فوج کو پلکوں پر بٹھا کے رکھاہے، دفاعی ماہرین نے کہا کہ بھارتی سیاستدان کا بھارتی فضائیہ کی ناکامی بارے بیان حقائق پر مبنی ہے۔دفاعی ماہرین کے مطابق مودی کی قیادت میں بھارت دفاعی لحاظ سے کمزور اور تنہا رہ گیا ہے،مودی دور حکومت میں تمام دفاعی دعوے کھوکھلے ہو گئے ہیں۔دفاعی...
	فرحت شاہ : خیبرپختونخوا کے شہر نوشہرہ میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال نے خطرے کی گھنٹی بجا دی, گزشتہ رات پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کی رہنما اور سابق ایم پی اے سونیا فلک نیاز کے گھر پر مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ خوش قسمتی سے سونیا فلک نیاز اور ان کے اہل خانہ محفوظ رہے تاہم گھر کو شدید نقصان پہنچا۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی، شواہد اکھٹے کیے گئے جبکہ تفتیش کا عمل جاری ہے۔  سوراب میں دہشت گردوں کا بینک اوررہائش گاہوں پر حملے؛ اے  ڈی سی ریونیو شہید   واقعے کے بعد سیاسی حلقوں اور شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ...
	آپریشن سندور نے بھارتی فوج کی نااہلی کو بے نقاب کر دیا، بھارتی ایئر چیف کے تہلکہ خیز بیان نے دفاعی معاہدوں کی کرپشن کا راز فاش کر دیا۔ ایئر چیف اے پی سنگھ نے انکشاف کیا کہ ٹائم لائن کا جنازہ نکل چکا ہے، کوئی بھی دفاعی پروجیکٹ کبھی بھی وقت پر مکمل نہیں ہوا۔ ہم جانتے ہیں کچھ سسٹمز کبھی آئیں گے ہی نہیں، پھر بھی معاہدے کرتے ہیں! اے پی سنگھ نے دفاعی خریداری کا حیران کن فارمولا بتاتے ہوئے کہا کہ بعد میں دیکھیں گے کیا کرنا ہے، ہر منصوبہ تاخیر کا شکار ہے اور ایسا کوئی پروجیکٹ نہیں جو آج تک وقت پر مکمل ہوا ہو، دفاعی معاہدے تو ہوتے ہیں، مگر ہتھیار نہیں آتے!...