پولیس کی کارروائی ، 57 افراد گرفتار 57 ہتھیار برآمد، گرفتار افراد کیخلاف اقدام قتل کے مقدمات درج
آئی جی سندھ کاسخت نوٹس ،جشن آزادی کا مقصد یہ نہیں کہ آپ کسی کی جان لے لیں،غلام نبی میمن

)شہر قائد میں آزادی کے جشن کے نام پر تین گھر اجڑ گئے جبکہ 100 افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کارروائی میںشہر بھر سے 57 افراد گرفتار 57 ہتھیار برآمد ہوئے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ ہوائی فائرنگ سے قیمتی جانیں گئی جس پر بہت افسوس ہے جشن آزادی کا مقصد یہ نہیں کہ آپ کسی کی جان لے لیں۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں آزادی کے جشن کے نام پر تین گھر اجڑ گئے جبکہ 100 افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے فائرنگ کے واقعات میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور زخمی ہونے پر سخت نوٹس لے لیا۔ آزادی کے نام پر ایک گھنٹے کے دوران فائرنگ سے 100 افراد زخمی 3 جان سے گئے، عزیزآباد میں 8 سالہ بچی سر پر گولی لگنے سے جاں بحق ہوئی جبکہ کورنگی اور لیاری میں معمر افراد سر اور گردن پر گولی لگنے سے جاں بحق ہوئے۔ایسٹ زون میں 30 ویسٹ میں 43 ساوتھ میں 12 شہریوں کو گولیاں لگی، ہوائی فائرنگ سے 51 مرد 24 خواتین 6 بچے 1 بچی زخمی ہوئی، آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا فائرنگ کے واقعات پر سخت نوٹس لے لیا۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ ہوائی فائرنگ سے قیمتی جانیں گئی جس پر بہت افسوس ہے جشن آزادی کا مقصد یہ نہیں کہ آپ کسی کی جان لے لیں، پولیس قانون کے مطابق اپنی کارروائی کر رہی ہے کراچی بھر سے 57 افراد گرفتار 57 ہتھیار برآمد ہوئے۔غلام نبی میمن نے کہا کہ گرفتار افراد کے خلاف اقدام قتل کے تحت مقدمات ہورہے ہیں تمام گرفتار افراد کو کیسز کا سامنا کرنا پڑے گا ہوئی فائرنگ ایک نامناسب عمل ہے عوام کو پرہیز کرنا چاہیے ایسا عمل کریں جس سے لوگ خوش ہوں نا کہ تکلیف کا باعث بنے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: ا ئی جی سندھ غلام نبی میمن غلام نبی میمن نے ہوائی فائرنگ فائرنگ سے کے نام پر ا زادی کے

پڑھیں:

مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق

ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل 
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق