محمود آباد میں سالے نے فائرنگ کر کے بہنوئی اور بھانجے کو قتل کر دیا، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
کراچی:
محمود آباد کے علاقے اعظم بستی میں جھگڑے کے دوران سالے نے فائرنگ کر کے بہنوئی اور بھانجے کو قتل کر دیا اور فائرنگ سے ایک خاتون اور دو بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے ملزم اور اس کے 2 بیٹوں کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا۔
ایس ایچ او محمود آباد اعجاز پٹھان نے بتایا کہ مقتول کی شناخت غلام ربانی اور ان کے بیٹے کی 35 سالہ بلال کے نام سے ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ فائرنگ سے 48 سالہ عالیہ جاوید، 45 سالہ جاوید ان کی بیٹی 14 سالہ ماہم اور 12 سالہ بیٹا ابوبکر زخمی ہوگیا۔
ایس ایچ او نے بتایا کہ مقتولین اور ملزمان ایک ہی گلی کے رہائشی ہیں اور ان کا آبائی تعلق اٹک سے بتایا جاتا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ ہے تاہم پولیس نے فائرنگ میں ملوث 3 ملزمان ملک فتح اور ان کے دو بیٹوں ملک وقاص اور ملک عاصم کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔
اعجاز پٹھان نے کہا کہ ملزمان، مقتولین اور زخمی افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، علاقے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق مقتولین اور ملزمان کے درمیان محرم میں بھی جھگڑا ہوا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ مقتول نجی آئل کمپنی سے ریٹائر ہوا تھا تاہم پولیس زخمیوں کے بیانات بھی قلم بند کرتے ہوئے واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نے بتایا کہ
پڑھیں:
کراچی کے 2 اسٹریٹ کرمنلز مردان میں پولیس مقابلے میں ہلاک
— فائل فوٹومردان میں مبینہ پولیس مقابلوں میں 3 ملزمان ہلاک ہو گئے جن میں سے 2 کا تعلق کراچی سے ہے۔
پولیس کے مطابق گوجر گڑھی میں شہری سے موبائل چھین کر فرار ہونے والے اسنیچرز کا تعاقب کیا گیا تھا، جس کے بعد پولیس نے ملزمان کو گھیرے میں لیا تو انہوں نے فائرنگ شروع کر دی۔
ہلاک ملزم رضوان چند ماہ قبل لانڈھی میں ڈکیتی کی مزاحمت پر 12 سال کے بچے کے قتل اور اس کی ماں کو زخمی کرنے میں ملوث تھا: ایس ایس پی کورنگی
پولیس کی جوابی کارروائی میں دونوں مبینہ اسنیچرز مارے گئے جن کا تعلق کراچی سے ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق خرکی میں بھی مبینہ پولیس مقابلے میں 1 اشتہاری ملزم ہلاک ہو گیا۔