کراچی؛ ڈیفنس میں کار سوار شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو مارا گیا، دوسرا زخمی
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
کراچی:
ڈیفنس خیابان محافظ پر کار سوار شہری کی فائرنگ سے موٹرسائیکل سوار ایک ڈاکو ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا ۔
درخشاں تھانے کی حدود ڈیفنس خیابان محافظ پر شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا ۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر درخشاں تھانے کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ہلاک و زخمی ہونے والے ڈاکوؤں کو ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا ۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق مارے جانے والے ڈاکو کی شناخت 30 سالہ علی اکبر کے نام سے کی گئی جب کہ زخمی ہونے والے ڈاکو نے اپنا نام حمزا ولد نذیر حسین بتایا ۔ ہلاک و زخمی ہونے والے ڈاکوؤں سے 2 پستولیں بمعہ گولیاں ، موبائل فونز ، نقد رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔
موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان کار سوار شہری کو اسلحہ کے زور لوٹنے کے لیے روکنے کی کوشش کر رہے تھے، جس پر شہری نے اپنے لائسنس یافتہ پستول سے ڈاکوؤں پر فائرنگ کر دی ۔ دوسری جانب پولیس ڈاکوؤں کا کریمنل ریکارڈ حاصل کر رہی ہے ۔
ناظم آباد میں پولیس مقابلے کے بعد 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
علاوہ ازیں ناظم آباد پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا ۔
بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ناظم آباد نمبر 3 قبا مسجد کے قریب سے مقابلے کے بعد 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ، جنہیں طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت وقاص ولد محمد صابر اور ساجد شاہ ولد پیر غلام شاہ کے نام سے کی گئی ۔ گرفتار ملزمان سے 2 پستولیں بمعہ گولیاں ، موبائل فونز ، نقد رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی ۔ گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم سمیت دیگر سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں ۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: والے ڈاکو ڈاکوو ں کی گئی
پڑھیں:
مانچسٹر میں یہودی عبادت گاہ کے باہر چاقو کے حملے میں 4 افراد زخمی، حملہ آور مارا گیا
مانچسٹر ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اکتوبر2025ء ) برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں یہودی عبادت گاہ کے باہر چاقو کے حملے میں 4 افراد زخمی ہوگئے حملہ آور مارا گیا۔ اطلاعات کے مطابق برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں یہودیوں کے مقدس دن یومِ کپور کے موقع پر یہودی عبادت گاہ کے باہر ایک شخص نے چاقو کے وار اور لوگوں کو گاڑی سے کچلنے کی کوشش میں چار افراد کو زخمی کردیا، مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ حملہ آور پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، مانچسٹر کے میئر نے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ جائے وقوعہ سے دور رہیں۔ گریٹر مانچسٹر پولیس نے کہا ہے کہ ’شمالی مانچسٹر کے کرمپسال میں ہیٹن پارک ہیبریو کنگریگیشن سیناگوگ میں اُس وقت افسران کو بلایا گیا جب ایک عینی شاہد نے بتایا کہ اُس نے ایک کار کو شہریوں کو روندتے ہوئے دیکھا ہے اور ایک شخص پر چاقو سے بھی وار کیا گیا‘، گریٹر مانچسٹر کے میئر اینڈی برنہم نے بتایا کہ ’ملزم کو پولیس کی جانب سے گولی مار دی گئی اور اس بات کا خدشہ ہے کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور ہلاک ہو گیا۔(جاری ہے)
پولیس کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ ’جمعرات کی صبح 9 بج کر 31 منٹ پر بی ایس ٹی پر ایک شہری کی کال موصول ہوئی جس نے حملے کے یہ مناظر دیکھے، حملے کے بارے میں اب تک یہ بتایا گیا ہے کہ 4 شہری گاڑی کے ٹکرا جانے اور چاقو کے وار سے زخمی ہوئے، جب طبی عملہ موقع پر پہنچا تو انہیں 4 افراد زخمی حالت میں ملے، یہ زخم گاڑی کے ٹکرانے اور چاقو کے وار دونوں کے نتیجے میں آئے۔