یوم آزادی: لاہور سمیت پنجاب بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
سٹی42: 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر لاہور پولیس نے سیکیورٹی کے سخت اور مربوط انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔
سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کے مطابق جشنِ آزادی کے دوران سیکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی اور شہریوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ یومِ آزادی کی تقریبات کے دوران عوام کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ پارکوں، پبلک مقامات اور اہم تنصیبات پر اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔
جشن آزادی کی خوشیاں، برائلر گوسشت کی نئی قیمت کیا؟
بلال صدیق کمیانہ نے واضح کیا کہ اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ون ویلنگ، ہلڑبازی، سڑکوں کی بلاکنگ اور ریسنگ پر مکمل پابندی ہو گی۔خواتین کو ہراساں کرنے والے عناصر کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔
تقریبات کے اختتام تک پولیس اہلکار ڈیوٹی پر موجود رہیں گے۔ حساس مقامات پر اضافی سیکیورٹی تعینات کر دی گئی ہے۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کر دی گئی ہے۔ٹریفک کی روانی کے لیے خصوصی ٹریفک پلان نافذ کیا گیا ہے۔
پنجاب پولیس میں بھرتیاں, ویٹنگ لسٹ کے امیدواروں کیلئے بڑی خوشخبری
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42
پڑھیں:
لاہور میں بزرگ خاتون کے کانوں سے بالیاں نوچنے والا ڈکیت ساتھی سمیت پولیس مقابلے میں ہلاک
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) غازی آباد میں بزرگ خاتون کے کانوں سے بالیاں نوچنے والا ملزم ساتھی سمیت پولیس مقابلےمیں مارا گیا۔
چند روز قبل لاہورکے علاقےغازی آباد میں ایک شخص 90 سالہ بزرگ خاتون پروین اختر کے کانوں سے سونے کی بالیاں نوچ کر فرار ہو گیا تھا جس کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آئی تھی۔سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھاگیا تھا کہ کہ سبز ٹوپی پہنےاور ماسک لگائے پینٹ شرٹ میں ملبوس شخص نے سبزی کی دکان پر بیٹھی بزرگ خاتون کے کانوں سے سونے کی بالیاں نوچی تھیں۔
پولیس کا کہنا ہےکہ غازی آباد میں بزرگ خاتون کے کانوں سے بالیاں نوچنے والا ملزم ساتھی سمیت مقابلےمیں ہلاک ہوگیا ہے۔پولیس کے مطابق سی سی ڈی اشتہاری کی گرفتاری کیلئے تھانہ مناواں جا رہی تھی، جہاں 2 موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پولیس پارٹی پرفائرنگ کردی، اس دوران جوابی فائرنگ میں دو ملزمان مارے گئے جن میں کانوں سےبالیاں نوچنے والا ملزم بھی شامل ہے۔
یاسمین راشد، عمرسرفراز، محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم
مزید :