پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی پر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا پیغام، معاشی تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستانی عوام کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ امریکا انسداد دہشت گردی اور تجارت میں پاکستان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک اقتصادی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔
مارکو روبیو کے مطابق اہم شعبوں میں معدنیات، ہائیڈرو کاربن اور کاروباری شراکت داری شامل ہیں، جن سے امریکی اور پاکستانی عوام کے لیے ایک خوشحال مستقبل کی راہ ہموار ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اس اشتراک سے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں آج 78واں یومِ آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا اور مختلف شہروں میں تقریبات کا انعقاد جاری ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
حکومت معاشی محاذ پر مضبوط پیش رفت کر رہی ہے،وزیرخزانہ
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت نے گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران معاشی محاذ پر بھرپور پیش رفت کی ہے۔وہ آج اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔مقامی کاروباری ماحول میں بہتری پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے قرضوں میں اکتالیس فیصد اضافہ ہوا ہے اور زرعی قرضوں کا حجم 2.5 ٹریلین روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نجی شعبے کے قرضوں میں بھی اڑتیس فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ وزیر نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران اسٹاک ایکسچینج میں 65 ہزار نئے سرمایہ کاروں کے ساتھ سرمایہ کاروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ کمپنی کی رجسٹریشن سالانہ 250,000 تک پہنچ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سٹرکچرل ریفارمز کو بھی بڑی سطح پر لاگو کیا جا رہا ہے اور تاریخ میں پہلی بار ٹیرف ریفارمز کا آغاز کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تینتالیس وزارتوں اور چار سو محکموں میں حقوق دینے کا عمل بھی جاری ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت نے پنشن سسٹم میں کنٹریبیوٹری ماڈل نافذ کیا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ اس سال سرکاری اداروں کی نجکاری تیزی سے آگے بڑھے گی۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت اس سال کے آخر تک پانڈا بانڈز متعارف کرائے گی۔
اشتہار