2025-08-14@08:49:38 GMT
تلاش کی گنتی: 28

«والے ڈاکو»:

    تھانہ صدر پتوکی کی حدود کرانی والا کے قریب سی سی ڈی اور ڈاکوئوں کے درمیان مبینہ پولیس مقابلے میں 2 خطرناک ڈاکو ہلاک ہوگئے ، مبینہ پولیس مقابلے میں ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا ۔سی سی ڈی پولیس واردات کی اطلاع پر جائے وقوعہ پر پہنچی تو اس کا ڈاکوئوں سے مقابلہ ہوگیا ،ہلاک ہونے والے ڈاکوئوں کی شناخت علی شیر اوڑھ اور مشتاق اوڑھ کے ناموں سے ہوئی ہے ،پولیس کے مطابق ملزمان ڈکیتی ،راہزنی ،قتل اور اقدام قتل جیسی سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے۔ ہلاک ڈاکوئوں سے طلائی زیورات اور نقدی بھی برآمد ہوئی جبکہ زخمی پولیس اہلکار کو بازو پر فائز لگا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ پولیس کے مطابق موقع سے فرار...
    کراچی  کورنگی میں دو روز قبل کیش وین لوٹنے والے ڈاکو گرفتار کرلیے گئے۔ ایس ایس پی کورنگی  طارق نواز  نے کہا کہ  واردات میں ملوث دو ملزمان پکڑے گئے ہیں،  ملزمان کے قبضے سے چھینی گئی کار بھی ملی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے پینتیس لاکھ سے زائد رقم بھی ملی ہے،  ملزمان نے دو روز قبل گودام چورنگی پر بینک کی کیش وین لوٹی تھی، ملزمان نے پچانوے لاکھ سے زائد رقم لوٹی تھی۔  پولیس حکام نے کہا کہ کراچی ۔۔ملزمان کی فائرنگ سے دو سیکیورٹی گارڈ بھی زخمی ہوئے تھے، ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے شہری سے کار بھی چھینی تھی، تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کی گئی۔ چھینا گیا پینتیس لاکھ کیش، دو پستول اور بارہ موبائل فون بھی برآمد ہوئے ہیں، ملزمان کے...
    رحیم یارخان میں پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کے حملے کے نتیجے میں پانچ ایلیٹ فورس اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے، جبکہ پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں:کچے کے ڈاکوؤں نے 4 شہریوں کو اغوا کرلیا، 60 بھینسیں بھی چھین کر فرار میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکوؤں نے رحیم یارخان کی شیخانی پولیس چوکی کو نشانہ بنایا، ماہی چوک کے قریب ہونے والے حملے میں راکٹ بھی فائر کیا گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ 2 درجن سے زائد ڈاکوؤں نے چوکی پر حملہ کیا۔ شہید اہلکاروں میں محمد عرفان، محمد سلیم، محمد خلیل، کانسٹیبل نخیل اور غضنفر عباس شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:کراچی کا تاجر...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے ڈسٹرکٹ سینٹرل نیو کراچی بلال کالونی تھانے کی حدود میں نامعلوم ڈاکو ڈپارٹمنٹل اسٹور کے ملازم سے لاکھوں روپے نقد لوٹ کر فرار ہوگئیے۔ اطلاعات کے مطابق ملازم بینک میں رقم جمع کرانے جا رہا تھا کہ راستے میں ڈاکو اس سے 35 لاکھ سے زائد کی رقم چھین کر فرار ہوگئے۔ اس حوالے سے قائمقام ایس ایچ او بلال کالونی انسپکٹر وسیم سے رابطہ کیا تو انھوں نے بتایا کہ واردات دن میں ہوئی تھی اور اس حوالے سے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
    صادق آباد کے کچے کے علاقے میں جرائم پیشہ عناصر نے ایک بار پھر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چیلنج کرتے ہوئے دو بچوں سمیت 13 افراد کو اغوا کر لیا۔ یہ افسوسناک واقعہ تھانہ سونمیانی، ضلع راجن پور کی حدود میں پیش آیا، جہاں مسلح ڈاکو باغ کے علاقے میں کام کرنے والے مزدوروں کو اغوا کر کے لے گئے۔ پولیس کے مطابق اغوا کیے گئے تمام افراد کا تعلق تحصیل صادق آباد کے علاقے رحیم آباد سے ہے، اور یہ افراد ٹھیکیدار عبدالکریم منوانی کے ساتھ لیبر کے طور پر کام کر رہے تھے۔ متاثرین میں دو کم سن بچے بھی شامل ہیں جنہیں ڈاکو دیگر مزدوروں کے ساتھ اغوا کر کے کچے کے جنگلات میں...
    لاہور (نامہ نگار) رحیم یار خان پولیس کارروائی کے دوران پولیس  کچہ ایریا کے دو خطرناک ڈاکوؤں نے پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دئیے۔ 25 لاکھ سر کی قیمت والا  ڈاکو شبیر لٹھانی اور رستم لٹھانی شامل ہیں۔ ڈاکو رستم لٹھانی سنگین وارداتوں کے 41 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔
    کراچی: شہر قائد میں کورنگی کے علاقے اللہ والا ٹاؤن میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان ہونے والے دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔ پولیس کے مطابق مقابلے کے دوران زخمی ہونے والے ڈاکوؤں کو فوری طور پر ریسکیو ادارے چھیپا کی مدد سے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ زخمی ملزمان کی شناخت فیصل، موسیٰ اور غلام یاسین کے ناموں سے کی گئی ہے، پولیس نے جائے وقوعہ سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
    لاہور: لاہور میں ایک ماہ کے دوران 60 وارداتیں کرنے والے ڈکیتوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے گزشتہ ماہ ایک دن میں ریکارڈ 10 وارداتیں بھی کیں، ڈاکو موٹر سائیکل چوری کرکے ڈکیتی کی واردات میں استعمال کرتے تھے۔ ڈاکوؤں کی پہ در پہ وارداتوں کی کلوز سرکٹ فوٹیجز سامنے آئیں، جس پر ملزمان کو گڑھی شاہو سے جوہر ٹاون پولیس نے گرفتار کیا۔ ملزم لوکل ٹرانسپورٹ پر سفر کرتے تھے، موٹر سائیکل چوری کرکے واردات کرتے اور کسی علاقے میں چھوڑ کر فرار ہو جاتے تھے۔ ڈاکوؤں کی شناخت علی سلیم اور مدثر کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ Tagsپاکستان
    — فائل فوٹو پھول نگر میں تھانہ سٹی کی حدود چاہ فتح والا کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو مارے گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ڈی کے ساتھ ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے میں یہ ڈاکو مارے گئے۔انہوں نے بتایا کہ ہلاک ڈاکوں کے 2 ساتھی موقع سے فرار ہوگئے جبکہ مارے گئے ملزمان سے چھینی گئی موٹر سائیکل٬ موبائل فونز برآمد کرلیے گئے۔پولیس کے مطابق فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
    راولپنڈی: مہنگی گاڑی میں آنے والے شخص کے پاس سستا فون دیکھ کر مسلح ڈاکو موبائل واپس پھینک کر فرار ہوگیا۔ راولپنڈی کے علاقے رینج روڈ پر موبائل چھیننے کی واردات ہوئی، جس میں مہنگی گاڑی دیکھ کر ڈاکوؤں نے سمجھا کہ آج ان کی عید ہوگی، تاہم گاڑی سے اترنے والے شخص کے پاس سستا یا گھٹیا موبائل فون دیکھ کر مسلح ڈاکو فون واپس پھینک کر فرار ہوگیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مہنگی گاڑی میں سوار شخص گاڑی کو پارک کرتا ہے، اسی اثنا میں موٹر سائیکل سوار وہاں سے گزرتے ہیں اور کچھ لمحوں کے بعد دوبارہ آکر صورت حال کا جائزہ...
    کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کے سامنے دن دیہاڑے ڈاکوؤں نے شہری کو لوٹ لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کے سامنے ڈکیتوں نے کھلے عام لوٹ مار کی۔ شہری کی مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کی اور موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے لیکن ٹریفک پولیس اس موقع پر تماشائی بنی رہی جیسے کچھ ہوا ہی نہیں۔ ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر خوب تنقید کی گئی۔ صارفین کا کہنا تھا کہ ان کے پاس بھی اسلحہ ہوتا ہے اگر انہیں روکا نہیں تو ان کا پیچھا کر سکتے تھے لیکن ڈکیت اصلحہ لہراتے ہوئے چلے گئے اور...
    عیدالاضحیٰ کے سلسلے میں جانوروں کی خریداری کےلیے لاہور سے آنے والے بیوپاری کو ملتان میں ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔ پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے رادھا کشن سے تعلق رکھنے والے جانوروں کے بیوپاری سے ڈاکو ایک کروڑ 90 لاکھ روپے کی نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کے تلاش شروع کردی۔ Post Views: 3
    اوکاڑہ کے علاقے تھانہ حجرہ شاہ مقیم میں ہونے والے پولیس مقابلے میں ایک خطرناک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت محمد یار ولد محمد اشرف سکنہ اڈا صالحوال کے نام سے ہوئی ہے، جو قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، اور راہزنی سمیت 23 سنگین جرائم میں ملوث تھا۔ ترجمان اوکاڑہ پولیس کے مطابق محمد یار ایک بین الاضلاعی جرائم پیشہ فرد تھا، جس کا لاہور، اوکاڑہ اور دیگر اضلاع کے تھانوں میں سنگین مقدمات کا ریکارڈ موجود ہے۔ پانچ روز قبل اسی ملزم نے پولیس اہلکار مرید کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا تھا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب تین مسلح ڈاکو حجرہ شہر سے...
    شہر قائد میں بڑھتے اسٹریٹ کرائم کے خلاف عوام خود میدان میں آگئے۔ مختلف علاقوں میں لوٹ مار کرنے والے دو ڈاکو عوام نے پکڑ لئے جن کو تشد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق  بھینس کالونی روڈ کے قریب ایک شہری اے ٹی ایم سے رقم نکال رہا تھا کہ اسی دوران چار مسلح افراد نے اسے لوٹنے کی کوشش کی۔ واردات کے بعد ڈاکو فرار ہونے لگے، تاہم متاثرہ شہری اور اس کے دوستوں نے پیچھا کر کے ایک ڈاکو کو قابو میں کر لیا اور شدید تشدد کے بعد مبینہ ڈاکو کو سکھن پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ ملیر پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ڈاکو کے قبضے سے مختلف کارڈز بھی برآمد...
    اسلام آباد پولیس کے مطابق نے ڈکیتی کر کے فرار ہونے والے ڈاکوؤں کو ناکے پر روکنے کی کوشش کی تو ڈاکوؤں نے پولیس پر شدید فائرنگ شروع کردی۔ اسلام آباد پولیس کی دلیرانہ کارروائی ۔ سنیچنگ کرکے بھاگنے والے ڈکیتوں کو ناکے پر روک لیا گیا۔ خطرناک ڈکیتوں نے پولیس پر شدید فائرنگ شروع کردی ۔ اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ایک ڈکیت زخمی ہوگیا ۔ زخمی ڈکیت کو فوری گرفتار کرکے ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گیا۔… — Islamabad Police (@ICT_Police) April 13, 2025 پولیس کے مطابق دوطرفہ فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ...
    قصور کے علاقے چونیاں میں کم عمر لڑکے سمیت دو ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے، لوگوں نے درگت بنا کر پولیس کے حوالے کردیا۔ اہل علاقہ کے مطابق چونیاں کے تھانہ الہ آباد کی حدود ارزانی پور میں ایک جوان اور ایک کم سن ڈاکو نے کریانہ اسٹور لوٹنے کی کوشش کی۔ دکاندار کی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کردی، اتنے میں اہل علاقہ بھی جمع ہوگئے اور فائرنگ کے تبادلے کے بعد دونوں ڈاکوؤں کو دبوچ لیا۔ اہل علاقہ نے ڈاکوؤں کی خوب درگت بنائی اور پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کو تحویل میں لیکر کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ Post Views: 1
    کراچی: شہر قائد کے علاقے لیاری میں شہریوں سے لوٹ مار کر کے فرار ہونے والے ایک ڈاکو کو شہری نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ جبکہ دوسرا ڈاکو شہری سے عید کے کپڑے اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگیا، ہلاک ہونے والا ڈاکو بلوچستان کا رہائشی تھا۔  تفصیلات کے مطابق بغدادی کے علاقے لیاری سیفی مسجد کے قریب جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب شہری کی فائرنگ سے ایک مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگیا ، ہلاک ہونے والے ڈاکو کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال پہنچائی گئی۔ مزید پڑھیں: کراچی، اورنگی ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلہ، ملزم زخمی حالت میں گرفتار ترجمان کراچی پولیس کے مطابق مارے جانے والے مبینہ ڈاکو کی شناخت 30...
    سرسید پولیس کے ہاتھوں نارتھ کراچی سیکٹر الیون بی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت ہوگئی۔ ایس ایچ او سرسید فرخ ہاشمی نے بتایا کہ تلاش ایپ کی مدد سے ہلاک ڈاکو کو جنید ولد اقبال مسیح کے نام سے شناختی کیا گیا ہے جو کہ آن لائن بائیک رائیڈر کا ہلمٹ پہنا ہوا تھا اور اس کے قبضے سے 2 پستول 30 بور لوڈ میگزین اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی تھی اور اس کا بھی پولیس ریکارڈ چیک کر رہی ہے جبکہ وہ ملیر کا رہائشی تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ہلاک ڈاکو اکیلا ہی موٹر سائیکل پر سوار تھا جسے شاہین فورس کے اہلکاروں نے شک کی بنا پر رکنے کا اشارہ...
    اسلام آباد کے تھانہ ترنول کے علاقہ میں پولیس اور ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ 2 فرار ہوگئے جبکہ احتیاطی تدابیر کی بدولت پولیس جوان محفوظ رہے۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکوؤں میں محمد عدیل اور ذیشان شامل ہیں، بدنام زمانہ ڈاکو عدیل پنجاب میں سنگین جرائم کے 42 مقدمات میں ملوث نکلا جبکہ ذیشان کے خلاف سنگین جرائم کے 27 مقدمات درج ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خطرناک ڈاکو دکانوں، گھروں کو لوٹنے اور سٹریٹ کرائم جیسے جرائم میں ملوث ہیں جبکہ ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے ماررہی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد: ڈاکوؤں کا کیش وینز پر 2 دن میں تیسرا...
    عبدل جبار ابڑو: شکارپور کے علاقے سے ایک ماہ قبل ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے باپ بیٹے کی تشدد بھری وڈیو وائرل۔ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکو مغویوں کو ڈنڈوں سے تشدد کر رہے ہیں۔اہلِ خانہ نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے فوری مدد کی اپیل کی ہے۔  رپورٹ کے مطابق شکارپور  تھانہ کوٹ شاہو سے ایک ماہ قبل اغوا کئے گئے باپ بیٹے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی،  وڈیو میں مغویوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنتے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکو مغویوں کو ڈنڈوں سے تشدد کر رہے ہیں، وڈیو میں بے بس باپ بیٹا مدد کی اپیل کر...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز- ’جیو نیوز‘ گریب وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ جو لوگ دوسروں کو چور ڈاکو کہنے کا سبق دیتے ہیں وہ کسی کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے۔لاہور میں جشن اسٹیم کی تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ کسی نے بچوں کے ہاتھ میں پیٹرول بم پکڑانے کی کوشش کی تھی، طلبہ وعدہ کریں ملک کے خلاف کوئی اقدام نہیں اٹھائیں گے، کسی کے ذاتی مقاصد کے لیے ایندھن مت بننا، کسی کے کہنے پر اپنی زندگی خراب نہ کرنا، کسی کے بہکاوے میں مت آنا۔انہوں نے کہا کچھ روز قبل وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا نے مجھ پر ذاتی حملہ کیا، یہ لوگ مخالفین پر ذاتی حملے کرتے ہیں، ان کا...
    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور  نے  کہا ہے کہ ہمارا مقابلہ اس دشمن سے ہے جس نے سپر پاور امریکا کو شکست دی، ہمارے دشمنو ں کا موازنہ کچے کے ڈاکوؤں سے نہ کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے دورہ ڈیرہ اسماعیل خان  میں پولیس ٹریننگ اسکول کا دورہ کیا، اس موقع پر پولیس کے چاق وچوبند دستے کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔  وزیر اعلیٰ نے ڈیرہ اسماعیل خان میں نو قائم شدہ پولیس ٹریننگ سکول کا افتتاح کر دیا، وزیر اعلیٰ  نے پولیس ٹریننگ سکول ڈی آئی خان میں فائرنگ رینج کی تعمیر کا بھی اعلان کردیا۔ انہوں نے پولیس ٹریننگ اسکول کے مختلف سیکشنز کا...
    کراچی( اسٹاف رپورٹر ) کورنگی میں نماز فجر پڑھ کرآنے والے حافظ قرآن نوجوان کو ڈاکوؤں نے گولیاں مار کرقتل کر دیا۔ مسلح ڈکیتوں نے نوجوان کو قتل کرنے سے قبل 3 گھروں میں ڈکیتی کی واردات بھی کی اور فرارہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح زمان ٹائون تھانے کی حدود کورنگی سیکٹر 51 سی جنجال پورارومیو اسکول کے قریب مسلح ڈکیتوں نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کر دیا اور فرار ہوگئے۔مقتول نوجوان کی لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی گئی جس کی شناخت 17 سالہ مظفر اقبال ولد مظہر اقبال کے نام سے کی گئی۔ مقتول نوجوان کا ایک بھائی اور 4 بہنیں ہیں مقتول تیسرے نمبر پر تھا اور راج مستری کا...
    وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ فیصلہ فیصلہ کا راگ الاپنے والوں کا پورا ٹبر عدالت سے غائب رہا۔  انہوں نے بیرسٹر سیف کے بیان پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جج دو گھنٹے انتظار کرتے رہے، موصوف اپنے سیل سے کمرۂ عدالت نہ پہنچ سکے۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ کے بدلے 458  کنال زمین، 28 کروڑ نقد اور 5 قیراط ہیرے کی انگوٹھی لینا کرپشن نہیں، اگر یہ سب فائدے نہیں ہیں تو کیا لنگر خانے اور مسافر خانے فائدے ہوتے ہیں؟ . صوبائی وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ سیاسی مخالفین پر چور ڈاکو کے الزامات لگانے والے آج خود احتساب سے بھاگ رہے ہیں، چور کی داڑھی میں...
    رحیم یار خان  پولیس نے خان پور کے ججہ عباسیہ کی بستی لاشاری پر حملے میں ملوث ڈاکوئوں کے فرارکی کوشش ناکام بنادی۔ڈی پی او  رحیم یار خان رضوان گوندل کے مطابق بستی لاشاری کے مکان میں فائرنگ کرکے معصوم شہریوں کا قتل کرنے والے ڈاکوئوں کا تعاقب کرکے ان کا محاصرہ کیا گیا، اس دوران مقابلے میں دو ڈاکو مارے گئے جن کی لاشیں قبضے میں لے لی گئیں ۔ پولیس حکام کے مطابق اندھڑ گینگ نے عثمان چانڈیہ کے قریبی عزیزوں پر حملہ کیا تھا ڈاکوئوں کی فائرنگ سے مرنے والوں میں 3 بھائی بھی شامل ہیں۔ڈی پی او نے کہا کہ پولیس کے لئے کام کرنے والے عثمان چانڈیوکا خاندان پولیس حفاظت میں ہے۔عثمان چانڈیہ کی مخبری...
۱