لاہور؛ ایک ماہ کے دوران 60 وارداتیں کرنے والے ڈکیت پکڑے گئے
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
لاہور:
لاہور میں ایک ماہ کے دوران 60 وارداتیں کرنے والے ڈکیتوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے گزشتہ ماہ ایک دن میں ریکارڈ 10 وارداتیں بھی کیں، ڈاکو موٹر سائیکل چوری کرکے ڈکیتی کی واردات میں استعمال کرتے تھے۔
ڈاکوؤں کی پہ در پہ وارداتوں کی کلوز سرکٹ فوٹیجز سامنے آئیں، جس پر ملزمان کو گڑھی شاہو سے جوہر ٹاون پولیس نے گرفتار کیا۔
ملزم لوکل ٹرانسپورٹ پر سفر کرتے تھے، موٹر سائیکل چوری کرکے واردات کرتے اور کسی علاقے میں چھوڑ کر فرار ہو جاتے تھے۔
ڈاکوؤں کی شناخت علی سلیم اور مدثر کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان
پڑھیں:
انسانی اسمگلنگ، غیرقانونی بارڈر کراسنگ میں ملوث 20 غیرملکی گرفتار
کراچی:وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے انسانی اسمگلنگ اور غیرقانونی بارڈر کراسنگ میں ملوث 20 غیر ملکی باشندے گرفتار کرلیے، جن کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے۔
ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل تفتان نےکارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر بارڈر کراسنگ کی کوشش میں ملوث 20 ملزمان گرفتار کرلیے ہیں۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتارملزمان کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے اور گرفتار ملزمان وزٹ ویزے پر پاکستان آئے تھے۔
ملزمان نے ماشکیل بارڈر ضلع چاغی سے بارڈرکراسنگ کی کوشش کی۔
انہوں نے بتایا کہ مذکورہ کارروائی فرنٹیئرکور حکام کے تعاون سےعمل میں لائی گئی ہے، گرفتار ملزمان سے جب قانونی دستاویزات طلب کی گئیں تو وہ تسلی بخش جواب پیش نہ کرسکے۔
ایف آئی اے نےملزمان کو ماشکیل بارڈر کے قریب حراست میں لیا اور گرفتار ملزمان کے خلاف تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔