صادق آباد: کچے کے ڈاکوؤں نے 2 بچوں سمیت 13 افراد کو اغوا کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
صادق آباد کے کچے کے علاقے میں جرائم پیشہ عناصر نے ایک بار پھر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چیلنج کرتے ہوئے دو بچوں سمیت 13 افراد کو اغوا کر لیا۔ یہ افسوسناک واقعہ تھانہ سونمیانی، ضلع راجن پور کی حدود میں پیش آیا، جہاں مسلح ڈاکو باغ کے علاقے میں کام کرنے والے مزدوروں کو اغوا کر کے لے گئے۔
پولیس کے مطابق اغوا کیے گئے تمام افراد کا تعلق تحصیل صادق آباد کے علاقے رحیم آباد سے ہے، اور یہ افراد ٹھیکیدار عبدالکریم منوانی کے ساتھ لیبر کے طور پر کام کر رہے تھے۔
متاثرین میں دو کم سن بچے بھی شامل ہیں جنہیں ڈاکو دیگر مزدوروں کے ساتھ اغوا کر کے کچے کے جنگلات میں لے گئے۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اغوا کر
پڑھیں:
چارسدہ: 12 افراد دریائے سوات میں پھنس گئے، بروقت ریسکیو کرلیا گیا
چارسدہ میں دریائے سوات میں منڈا کے مقام پر 12 افراد دریا میں پھنس گئے تھے، جنہیں بروقت ریسکیو کرلیا گیا۔
اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر چارسدہ نے بتایا کہ تمام افراد دریا کے بیچ میں ریت کے ٹھیلے پر موجود تھے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ضلعی انتظامیہ سمیت تمام متعلقہ ادارے موقع پر موجود تھے، اس لیے دریا میں پھنسے ہوئے افراد کو بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن جلد شروع کر دیا گیا تھا۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ 2 گھنٹے طویل ریسکیو آپریشن کے بعد تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نے یہ بھی بتایا کہ دریا میں پھنسے ہوئے افراد لکڑیاں پکڑنے کے لیے دریا میں گئے تھے۔