پولیس مقابلے میں چار شہریوں کے قاتل2 ڈاکو مارے گئے۔
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
رحیم یار خان پولیس نے خان پور کے ججہ عباسیہ کی بستی لاشاری پر حملے میں ملوث ڈاکوئوں کے فرارکی کوشش ناکام بنادی۔ڈی پی او رحیم یار خان رضوان گوندل کے مطابق بستی لاشاری کے مکان میں فائرنگ کرکے معصوم شہریوں کا قتل کرنے والے ڈاکوئوں کا تعاقب کرکے ان کا محاصرہ کیا گیا، اس دوران مقابلے میں دو ڈاکو مارے گئے جن کی لاشیں قبضے میں لے لی گئیں ۔ پولیس حکام کے مطابق اندھڑ گینگ نے عثمان چانڈیہ کے قریبی عزیزوں پر حملہ کیا تھا ڈاکوئوں کی فائرنگ سے مرنے والوں میں 3 بھائی بھی شامل ہیں۔ڈی پی او نے کہا کہ پولیس کے لئے کام کرنے والے عثمان چانڈیوکا خاندان پولیس حفاظت میں ہے۔عثمان چانڈیہ کی مخبری پر چند ماہ قبل اندھڑگینگ کے سرغنہ سمیت کئی ساتھیوں کو پولیس مقابلے میں ہلاک کیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
صبا قمر کی شادی کی خبریں کیوں زیر گردش ہیں؟ حیران کن وجہ سامنے آگئی
ہزاروں دلوں پر راج کرنے والی معروف اداکارہ صبا قمر ایک بار پھر اپنی شادی کی خبروں وجہ سے زیر بحث ہیں۔
یوں تو صبا قمر اپنی نجی زندگی کو ہمیشہ بہت حد تک پرائیویٹ رکھتی ہیں اور شاذ و نادر ہی اپنی فیملی یا محبت بھرے رشتوں پر بات کرتی نظر آئی ہیں۔
تاہم ان کے مداح ہمیشہ سے ہی ایسی ہر خبر پر نظر رکھتے ہیں کہ جو صبا قمر کی شادی سے متعلق ہو۔
یہی وجہ ہے کہ جیسے ہی صبا قمر کے ایک نئے ڈرامے کا ٹیزرز سامنے آیا مداحوں نے اداکارہ کی شادی کی پیشن گوئی کردی۔
اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ڈرامے میں صبا قمر کے ہیرو عثمان مختار ہیں جنھیں مداح مذاقاً "لکی چارم" قرار دیتے ہیں۔
عثمان مختار کے ساتھ کام کرنے کے فوری بعد کئی اداکارائیں جیسے اشنا شاہ، کبریٰ خان، ماہرہ خان، سارہ خان اور نعیم الحا خاور کی شادی ہوگئی۔
جس کے بعد سے عثمان مختار کے بارے میں مشہور ہوگیا کہ وہ جس ہیروئن کے ساتھ ڈرامے میں کام کرتے ہیں اُس ہیروئن کی اصل زندگی میں شادی ہوجاتی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ مداحوں نے سمجھ لیا کہ شادی کی اب باری صبا قمر کی ہے۔
ڈرامے کا ٹیزر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر مداحوں نے صبا کو شادی کی پیشگی مبارکباد دینا شروع کر دی۔
ایک صارف نے لکھا: "ایڈوانس شادی مبارک صبا!" دوسرے نے لکھا کہ "عثمان مختار کے ساتھ کام کیا ہے، اب تو شادی پکی ہے۔
ایک اور نے تبصرہ کیا: "لگتا ہے اب صبا کی شادی کا وقت آ گیا ہے۔"