وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور  نے  کہا ہے کہ ہمارا مقابلہ اس دشمن سے ہے جس نے سپر پاور امریکا کو شکست دی، ہمارے دشمنو ں کا موازنہ کچے کے ڈاکوؤں سے نہ کیا جائے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے دورہ ڈیرہ اسماعیل خان  میں پولیس ٹریننگ اسکول کا دورہ کیا، اس موقع پر پولیس کے چاق وچوبند دستے کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ 

وزیر اعلیٰ نے ڈیرہ اسماعیل خان میں نو قائم شدہ پولیس ٹریننگ سکول کا افتتاح کر دیا، وزیر اعلیٰ  نے پولیس ٹریننگ سکول ڈی آئی خان میں فائرنگ رینج کی تعمیر کا بھی اعلان کردیا۔

انہوں نے پولیس ٹریننگ اسکول کے مختلف سیکشنز کا دورہ بھی کیا اور اسکول میں زیر تربیت ریکروٹس کی موک ایکسرسائز کا معائنہ بھی کیا۔

اس موقع پر انہیں دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ پولیس ٹریننگ سکول دو کروڑ روپے سے زائد کی لاگت سے قائم کیا گیا ہے، نو قائم شدہ ٹریننگ سکول میں کمپیوٹر لیب، کلاس رومز ،میس، رہائشی کوارٹرز اور دیگر درکار سہولیات دستیاب ہیں۔

اس میں بتایا گیا کہ  نو قائم شدہ ٹریننگ سکول میں فی الوقت 100 ریکروٹس کی ٹریننگ کی گنجائش موجود ہے جسے بعد میں 500 تک توسیع دی جائے گی، مستقبل میں اس ٹریننگ سکول میں لیڈیز پولیس کی ٹریننگ بھی کرائی جائے گی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس وقت نو قائم شدہ ٹریننگ سکول میں 100 ریکروٹس پر مشتمل پہلے بیچ کی ٹریننگ بھی جاری ہے، ٹریننگ سکول کا کل رقبہ 452 کنال ہے جس میں سے   100 کنال کورڈ ایریا ہے، نو قائم شدہ پولیس ٹریننگ سکول سے ڈیرہ اسماعیل خان اور ملحقہ اضلاع کے لوگ بھی مستفید ہونگے،  پولیس ٹریننگ سکول میں ایڈوانس ٹریننگ کے لیے ٹیکٹس سکول کے قیام کا منصوبہ بھی زیر غور ہے۔

وزیر اعلیٰ نے پولیس ٹریننگ اسکول کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنی سرحدوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لیےغازیوں اور شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں،  صوبے میں امن و امان کے لئے خیبر پختونخوا پولیس نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ  صوبے کے عوام کو پولیس کی ان قربانیوں پر فخر ہے، ہم صوبے میں پولیس فورس کو مضبوط اور مستحکم بنانے ہر بھرپور وسائل خرچ کر رہے ہیں، پولیس فورس کو حالات سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے قابل بنانے کے لیے جدید اسلحہ اور بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کر رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کے پاس جذبہ موجود ہے، انہیں جدید اسلحہ اور آلات ترجیحی بنیادوں پر فراہم کریں گے، پولیس شہداء کے بچوں کی بھرتی کے لیے تمام  کوٹہ دے دیا ہے، پولیس اہلکاروں کی پروموشن میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی،  صوبے میں موجود پولیس ٹریننگ اسکولوں کو مزید بہتر بنا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  ٹریننگ کے معیار کو بہتر بناکر 9 ماہ کا دورانیہ کم کر کے 90 دن پر لائیں گے، ہمارا مقابلہ اس دشمن سے ہے جس نے سپر پاور امریکا کو شکست دی، ہمارے دشمنو ں کا موازنہ کچے کے ڈاکوؤں سے نہ کیا جائے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پولیس ٹریننگ اسکول پولیس ٹریننگ سکول ٹریننگ سکول میں وزیر اعلی

پڑھیں:

فیصل آباد: مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ملزمان ہلاک،2 فرار

—فائل فوٹو

فیصل آباد میں ڈرائی پورٹ روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ملزمان ہلاک جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

فیصل آباد: دورانِ ڈکیتی خاتون سے زیادتی کا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

فیصل آباد میں 3 ہفتے قبل دوران ڈکیتی خاتون سے زیادتی کا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی گئی تو ملزمان نے فائرنگ کر دی۔

پولیس نے بتایا ہے کہ مارے گئے ملزمان متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔

ہلاک ہونے والے ملزمان کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور : ویمن پولیس اسٹیشن کی ایس ایچ او ڈاکوؤں کی ساتھی نکلی
  • بھارتی جارحیت پر خیبرپختونخوا حکومت وفاق کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی بھارتی حکومت کے جارحانہ رویے کی شدید الفاظ میں مذمت
  • غلام حسین کو انٹر بورڈ کراچی کے چیئرمین کا اضافی چارج دینے کی منظوری
  • بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے پوری قوم متحد ہے، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان
  • بھارتی جارحیت پر خیبرپختونخوا حکومت وفاق کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا
  • فیصل آباد: مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ملزمان ہلاک،2 فرار
  • لاہور: ڈاکوؤں کا شہریوں سے لوٹ مار کا نیا طریقہ واردات
  • کراچی پورٹ ٹرسٹ میں لوٹ مار کا مقابلہ ایف بی آر بھی نہیں کر سکتا: خواجہ آصف
  • کے پی ٹی میں ہو رہی لوٹ مار کا مقابلہ کوئی نہیں کرسکتا، خواجہ آصف
  • مراد علی شاہ کا ہر قیمت پر نہریں نہ بننے دینے کا اعلان