اتنی مہنگی گاڑی اور اتنا سستا فون؛مسلح ڈاکو موبائل واپس پھینک گیا، ویڈیو دیکھیں
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
راولپنڈی:
مہنگی گاڑی میں آنے والے شخص کے پاس سستا فون دیکھ کر مسلح ڈاکو موبائل واپس پھینک کر فرار ہوگیا۔
راولپنڈی کے علاقے رینج روڈ پر موبائل چھیننے کی واردات ہوئی، جس میں مہنگی گاڑی دیکھ کر ڈاکوؤں نے سمجھا کہ آج ان کی عید ہوگی، تاہم گاڑی سے اترنے والے شخص کے پاس سستا یا گھٹیا موبائل فون دیکھ کر مسلح ڈاکو فون واپس پھینک کر فرار ہوگیا۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مہنگی گاڑی میں سوار شخص گاڑی کو پارک کرتا ہے، اسی اثنا میں موٹر سائیکل سوار وہاں سے گزرتے ہیں اور کچھ لمحوں کے بعد دوبارہ آکر صورت حال کا جائزہ لیتے ہیں۔
چہرے پر ماسک لگائے دونوں ڈاکوؤں میں سے ایک موٹر سائیکل پر سوار رہتا ہے جب کہ دوسرا گاڑی پارک کرنے والے شخص کے گاڑی سے نکلتے ہی آتا ہے اور اسلحے کی نوک پر موبائل فون نکالنے کا کہتا ہے۔
اسی اثنا میں مسلح ڈاکو کو گاڑی کے پاس کھڑے ایک نوجوان سے موبائل فون چھینتے بھی دیکھا جا سکتا ہے جب کہ دھکا دینے کے دوران مسلح ڈاکو گاڑی سے اترنے والے شخص کو بھی موبائل فون نکالنے کا کہتا ہے، جس پر وہ جیب سے اپنا فون نکال کر دیتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فون کے معیاری (مہنگا) نہ ہونے پر ڈاکو فون کو واپس ڈرائیور کی طرف اچھال کر (پھینک کر) فرار ہو جاتا ہے۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے کے بعد تحقیقات شروع کردی گئی ہے، ملزمان کو جلد ہی تلاش کرکے گرفتار کرلیا جائے گا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مہنگی گاڑی موبائل فون مسلح ڈاکو والے شخص
پڑھیں:
دبئی میں دنیا کی مہنگی ترین کافی متعارف، قیمت سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دبئی: متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں واقع ایک کیفے نے دنیا کی مہنگی ترین کافی پیش کر کے شائقینِ کافی کو حیران کر دیا ہے۔ یہ نایاب کافی پانامہ میں اگنے والی مخصوص پھلیوں سے تیار کی جاتی ہے اور اس کی فی کپ قیمت 3 ہزار 600 درہم (تقریباً 980 امریکی ڈالر) ہے۔
دبئی طویل عرصے سے اپنے غیر معمولی اور پُرتعیش منصوبوں کے باعث عالمی شہرت رکھتا ہے، جہاں دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ، انڈور اسکی ایریا والا شاپنگ مال اور مصنوعی جزائر جیسے منصوبے سیاحوں کے لیے کشش کا مرکز ہیں۔ اب اسی فہرست میں دنیا کی مہنگی ترین کافی پیش کرنے والا “جولِتھ کیفے” بھی شامل ہوگیا ہے۔
کیفے کے شریک بانی سیرکان ساگسوز نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ دبئی میں سرمایہ کاری کا فیصلہ درست ثابت ہوا، کیونکہ یہاں ہمارا کیفے بہت تیزی سے کافی کے شائقین کے لیے ایک مقبول مقام بن گیا ہے۔
سیرکان ساگسوز نے بتایا ہے کہ یہ کافی اپنی خوشبو اور ذائقے کے امتزاج کے باعث منفرد حیثیت رکھتی ہے، کیفے کے افتتاحی ہفتے میں ہی تقریباً 400 کپ اس خاص کافی کے فروخت کرنے کا منصوبہ ہے۔
ساگسوز نے مزید کہا کہ اس کافی میں چنبیلی جیسے سفید پھولوں کی خوشبو، نارنجی اور برگاموٹ جیسی ترش تازگی کے ساتھ خوبانی اور آڑو کا ہلکا ذائقہ شامل ہے، جب کہ اس کا اختتامی ذائقہ شہد جیسا میٹھا اور نرم محسوس ہوتا ہے۔
یہ خاص کافی اپنی نایابیت، خوشبو اور پیچیدہ ذائقے کی بدولت دنیا بھر میں پُرتعیش کافی کے شائقین کے لیے ایک نئی کشش بن گئی ہے۔