محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو بدنام کرنے والے حکمراں مٹ گئے: منعم ظفر
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر—فائل فوٹو
امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو بدنام کرنے والے حکمراں مٹ گئے۔
یومِ تکبیر اور یومِ ڈاکٹر عبدالقدیر پر کیماڑی میں خراجِ تحسین کیمپ لگایا گیا، منعم ظفر نے اس کا دورہ کیا۔
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ بھارت کو خطے کا پولیس مین بنانے کا منصوبہ خاک میں مل گیا ہے۔
انہوں نے خطاب میں کہا کہ محسنِ پاکستان ڈاکٹرعبد القدیر کو بدنام کرنے والے حکمراں مٹ گئے، پاکستان کا ایٹمی طاقت ہونا عالمِ اسلام کے لیے باعثِ فخر ہے۔
منعم ظفر نے یہ بھی کہا کہ ملک کو ایٹمی طاقت بنانے میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا، ایٹمی طاقت ملک کے دفاع کا سب سے مضبوط اور بڑا ہتھیار ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ڈاکٹر عبدالقدیر
پڑھیں:
انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔
ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔