Jang News:
2025-07-23@09:30:02 GMT

پھول نگر: مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے

اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT

پھول نگر: مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے

— فائل فوٹو

پھول نگر میں تھانہ سٹی کی حدود چاہ فتح والا کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو مارے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ڈی کے ساتھ ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے میں یہ ڈاکو مارے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ ہلاک ڈاکوں کے 2 ساتھی موقع سے فرار ہوگئے جبکہ مارے گئے ملزمان سے چھینی گئی موٹر سائیکل٬ موبائل فونز برآمد کرلیے گئے۔

پولیس کے مطابق فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

رجب بٹ نے اپنے گھر پر فائرنگ کا ذمہ دار 333 گروپ کو قرار دے دیا



لاہور:

یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنے گھر پر فائرنگ کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا جس میں انہوں نے 333 گروپ کو واقعے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

ویڈیو پیغام میں رجب بٹ نے کہا کہ میرے گھر پر فائرنگ کرنے والے کا نام کاشف چوہان ہے جس کا تعلق 333 گروپ سے ہے۔

رجب بٹ کے مطابق کاشف چوہان نے پہلے گاڑی تبدیل کی اور موٹر سائیکل پر آ کر فائرنگ کی، فائرنگ بیرون ملک بیٹھے شہزاد بھٹی نے کروائی۔

یوٹیوبر نے دعویٰ کیا کہ ملزمان کے بارے میں پولیس بھی سب جانتی ہے، دوسری جانب پولیس نے رجب بٹ کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے ملزمان سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ رجب بٹ کے گھر فائرنگ کرنے والے ملزمان کی شناخت اور تلاش جاری ہے،  گھر پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کا تاحال کچھ نہیں پتہ، رجب بٹ نے ویڈیو میں جو نام لیے ہیں اس کا علم نہیں۔

TagsShowbiz News Urdu

متعلقہ مضامین

  • ڈیگاری واقعہ: غیرت کے نام پر قتل کی گئی خاتون کی والدہ کا مبینہ قاتلوں کی رہائی کا مطالبہ
  • حمیرا اصغر نے واٹس ایپ ہیک ہونے کی شکایت درج کرائی، ڈی آئی جی ساؤتھ کا انکشاف
  • چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ایک ہی طرز کے مبینہ پولیس مقابلوں پر سوالات اٹھادیے
  • ڈاکو ڈفرالائنس ہوچکا،تحریک پر فوکس کریں(عمران خان)
  • حیدرآباد، سیری پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز سے مقابلہ، ایک زخمی حالت میں گرفتار، دو فرار
  • دوسرا ٹی 20،بنگلا دیش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دیکر سیریز جیت لی
  • رجب بٹ نے اپنے گھر پر فائرنگ کا ذمہ دار 333 گروپ کو قرار دے دیا
  • آپ اپنے دام میں صیاد آگیا؛ غزہ میں ملٹری آپریشن کے دوران 2 اسرائیلی فوجی ہلاک
  • وزیر اعظم کا بارشوں اور سیلابی صورتحال سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر اظہار افسوس
  • خیبرپختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈ سے ہونیوالے نقصانات کی رپورٹ جاری