فرانسیسی صدر کو خاتون اول سے مبینہ تھپڑ؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی رہنماؤں کو کیا مشورہ دیا؟
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ویتنام کے دورے کے دوران پیش آنے والے واقعے کے بعد فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور ان کی اہلیہ بریجیت میکرون ‘ٹھیک ہیں’۔
گزشتہ دنوں فرانسیسی صدر کے دورہ ویتنام کے دوران جہاز سے اترنے سے قبل ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں فرانسیسی خاتون اول کو اپنے شوہر کے چہرے کو دھکیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا تھا۔
یہ بھی پڑھیے: فرانسیسی صدر کو خاتونِ اول سے مبینہ تھپڑ پڑنے کی ویڈیو وائرل
اس واقعے کے بعد صدر میکرون کچھ لمحے تو حیران رہ گئے، مگر جلد ہی ہاتھ ہلا کر باہر میڈیا والوں کو سلام کیا۔
BREAKING:@pdoocy just asked Donald Trump about Brigitte Macron slapping @EmmanuelMacron earlier this week.
TRUMP: “Make sure the door remains closed.”
???????? pic.twitter.com/V05Hna79DG
— Evan Kilgore ???????? (@EvanAKilgore) May 30, 2025
اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رپورٹر نے ان سے پوچھا کہ اس واقعے کے بعد آپ عالمی رہنماؤں کو کوئی تجویز دینا چاہیں گے تو انہوں نے ٹرمپ نے مذاق میں کہا کہ یقین دہانی کرو کہ دروازہ بند رہے۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ان کے پاس کسی عالمی رہنما کو شادی شدہ زندگی کے مشورے ہیں تو انہوں نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ وہ اچھے لوگ ہیں، میں انہیں بہت اچھی طرح جانتا ہوں۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ میں نے ان سے بات کی ہے۔ وہ ٹھیک ہیں۔ وہ دونوں بہت اچھے لوگ ہیں۔ میں انہیں بہت اچھی طرح جانتا ہوں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
خاتون اول ڈونلڈ ٹرمپ صدر ایمانول میکرون فرانسذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: خاتون اول ڈونلڈ ٹرمپ صدر ایمانول میکرون
پڑھیں:
جون کے بعد ٹرمپ کا مودی کو پہلا فون، سالگرہ پر مبارکباد دی
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کو اُن کی 75ویں سالگرہ پر فون کر کے مبارکباد دی۔
یہ دونوں رہنماؤں کے درمیان جون 2025 کے بعد پہلا براہِ راست رابطہ تھا۔ وائٹ ہاؤس اور بھارتی وزارتِ خارجہ کے مطابق، فون کال کے دوران ٹرمپ نے مودی کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ بہت شاندار کام کر رہے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ امریکا اور بھارت آنے والے دنوں میں تجارتی تعلقات کو نئی سطح تک لے جائیں گے۔
وزیرِاعظم نریندر مودی نے صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بھارت امریکا کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
Post Views: 8