کچا ایریا : 25 لاکھ سر کی قیمت والے سمیت 2 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دئیے
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
لاہور (نامہ نگار) رحیم یار خان پولیس کارروائی کے دوران پولیس کچہ ایریا کے دو خطرناک ڈاکوؤں نے پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دئیے۔ 25 لاکھ سر کی قیمت والا ڈاکو شبیر لٹھانی اور رستم لٹھانی شامل ہیں۔ ڈاکو رستم لٹھانی سنگین وارداتوں کے 41 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
نیویارک کے آفس ٹاور میں فائرنگ، پولیس افسر سمیت 5 افراد ہلاک
نیویارک کے معروف علاقے مین ہٹن میں واقع 345 پارک ایونیو کی ایک بلند و بالا عمارت میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک ہوگئے، جن میں ایک پولیس افسر اور حملہ آور بھی شامل ہیں۔
نیویارک پولیس کے مطابق حملہ آور نے پیر کی شام 6 بجے M4 رائفل کے ساتھ عمارت میں داخل ہو کر پہلے ایک پولیس افسر پر فائرنگ کی، پھر گراؤنڈ فلور پر ایک خاتون اور سیکیورٹی اہلکار کو قتل کیا، اور بعد ازاں 33 ویں منزل پر ایک اور شخص کو نشانہ بنایا۔
ہلاک ہونے والے پولیس افسر کی شناخت 36 سالہ دیدارالاسلام کے طور پر ہوئی ہے، جو بنگلہ دیشی نژاد تھے اور 2 بچوں کے والد تھے، جبکہ ان کی اہلیہ تیسرے بچے کے ساتھ حاملہ ہیں۔
مزید پڑھیں: امریکا اربوں روپے مالیت کی ادویات کیوں تلف کی جا رہی ہیں؟
پولیس کمشنر جیسیکا ٹش کے مطابق حملہ آور کی شناخت 27 سالہ شین تامورا کے طور پر ہوئی ہے، جو لاس ویگاس کا رہائشی تھا۔ فائرنگ کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
واقعے کی جگہ کئی اہم مالیاتی ادارے اور نیشنل فٹبال لیگ (NFL) کا ہیڈکوارٹر واقع ہے۔ نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز نے اسے بے معنی اور افسوسناک تشدد قرار دیتے ہوئے کہا کہ افسر دیدارالاسلام نے شہریوں کی جان بچاتے ہوئے اپنی جان قربان کی۔
اسی روز نیواڈا کے شہر رینو میں بھی ایک کیسینو کے باہر فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوئے۔ حملہ آور کو پولیس نے گولی مار کر شدید زخمی کردیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
345 پارک ایونیو 5 افراد ہلاک مین ہٹن نیویارک