پنجاب؛ دھی رانی پروگرام کے تحت اجتماعی شادیاں، ہر جوڑے کو دو لاکھ روپے نقد دینے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
لاہور:
پنجاب کی صوبائی حکومت نے دھی رانی پروگرام کے دائرہ کار کو مزید وسیع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے آئندہ مالی سال کے لیے اجتماعی شادیوں کی سالانہ تعداد 3 ہزار سے بڑھا کر 5 ہزار کر دی ہے اور ہر جوڑے کو دو لاکھ روپے دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔
صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اور بیت المال سہیل شوکت بٹ کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا اور اجلاس میں طے پایا کہ رواں برس نومبر 2025 سے لے کر 15 فروری 2026 کے درمیان یہ تمام شادیاں منعقد کی جائیں گی۔
اجلاس میں رمضان المبارک سے قبل پروگرام کو مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اور اس مقصد کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے 1.
اسٹئیرنگ کمیٹی کے اجلاس کے دوران ایک اور اہم پیش رفت ہوئی کہ روایتی شادی تحائف کے بجائے ہر مستحق جوڑے کو "دھی رانی کارڈ" کے ذریعے دو لاکھ روپے نقد رقم فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ اپنی ازدواجی زندگی کا بہتر آغاز کر سکیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر پروگرام میں اس سال پہلی مرتبہ ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے مستحق جوڑوں کو بھی شامل کیا جائے گا۔
سہیل شوکت بٹ نے پروگرام کے پہلے مرحلے میں 3 ہزار شادیاں کامیابی سے مکمل کرنے پر تمام افسران، بالخصوص کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ریجنل پولیس افسران(آر پی اوز) کا شکریہ ادا کیا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ دھی رانی پروگرام اب پنجاب کی بیٹیوں کے دل کی آواز بن چکا ہے، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے اس منصوبے کی سرپرستی ماں کے جذبے سے کی ہے، جس کے باعث یہ پروگرام نہ صرف کامیاب رہا بلکہ عوامی اعتماد بھی حاصل کر چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اکتوبر 2025 تک تمام مستحق جوڑوں کی ویریفکیشن مکمل کر لی جائے گی تاکہ شفاف انداز میں امداد کی تقسیم کو یقینی بنایا جا سکے۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: دھی رانی
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ مسلسل دوسرے روز بھی جاری رہا، جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا 4 ہزار 600 روپے مہنگا ہو گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے مقرر کی گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 944 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 71 ہزار 944 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ چاندی 7 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 403 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 6 روپے مہنگی ہو کر 5 ہزار 489 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا تھا، جب فی تولہ سونا 4 ہزار 700 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے تک پہنچ گیا تھا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 29 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 68 ہزار روپے ہوگئی تھی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی قیمتی دھاتوں کے نرخ بڑھنے کا رجحان برقرار ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 46 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 114 ڈالر ریکارڈ کی گئی، جبکہ چاندی کی عالمی قیمت 0.07 ڈالر اضافے سے 59.24 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے، امریکی ڈالر کی نقل و حرکت، شرح سود اور جغرافیائی کشیدگی جیسے عوامل مقامی مارکیٹ پر بھی براہِ راست اثر انداز ہوتے ہیں، جس کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔