---فائل فوٹو 

قائم مقام گورنر سندھ اویس قادر شاہ نے کل سندھ اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا۔

سندھ اسمبلی کے کل ہونے والے اجلاس سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب سندھ کابینہ کا اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ہے، اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اجلاس کل صبح 9 بجے طلب کیا گیا ہے۔

صوبائی سیکریٹری خزانہ کابینہ اجلاس میں سندھ کے مالی سال 26-2025ء کے بجٹ سے متعلق تجاویز پیش کریں گے۔

سندھ: سالانہ ترقیاتی منصوبوں کیلئے 520 ارب رکھے جانے کی تجویز

صوبۂ سندھ کے آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کے لیے 1018.

64 ارب روپے رکھے جانے کی تجویز دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا تھا کہ وفاقی بجٹ 10 جون کو آئے گا جبکہ سندھ کا بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا۔ 

سیہون میں اپنے آبائی گاؤں واہڑ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وفاق سے حتمی اعداد و شمار ملنے کے بعد فیصلہ کریں گے کہ بجٹ میں تنخواہیں کتنی بڑھائی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے باعث عوام پر بوجھ بڑھ گیا ہے، بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دیا جائے گا۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: گیا ہے

پڑھیں:

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ گھوٹکی کندھکوٹ پل منصوبے پر پیشرفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

 

جسارت نیوز گلزار

متعلقہ مضامین

  • نیشنل گیمز کے حوالے سے اہم اجلاس آج کراچی میں ہوگا
  • پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا
  • سندھ سے ایک ہزار ہندو یاتری خصوصی ٹرین کے ذریعے ننکانہ پہنچ گئے 
  • خان گڑھ: اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس شاہ ،رکن قومی اسمبلی سردار علی گوہر خان مہر سے والدہ کے انتقال پر تعزیت کررہے ہیں
  • جماعت اسلامی کے سابق رکن سندھ اسمبلی اخلاق احمد مرحوم کی اہلیہ انتقال کر گئیں
  • وحدت ایمپلائزونگ سندھ کی صوبائی شوریٰ کا اجلاس، کاشف نقوی صوبائی صدر منتخب 
  • سی ٹی ڈی نے دو دہشتگرد گرفتار کرلیے
  • کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ گھوٹکی کندھکوٹ پل منصوبے پر پیشرفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
  • کراچی سمیت سندھ بھر میں بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت
  • خیبر پختونخوا کابینہ کی حلف برداری، گورنر فیصل کریم کنڈی نے اراکین سے حلف لیا