پھولنگر:سی سی ڈی اور ڈاکوئوں کے درمیان مبینہ مقابلہ، 2 خطرناک ڈاکو ہلاک ، اہلکار زخمی
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
تھانہ صدر پتوکی کی حدود کرانی والا کے قریب سی سی ڈی اور ڈاکوئوں کے درمیان مبینہ پولیس مقابلے میں 2 خطرناک ڈاکو ہلاک ہوگئے ، مبینہ پولیس مقابلے میں ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا ۔سی سی ڈی پولیس واردات کی اطلاع پر جائے وقوعہ پر پہنچی تو اس کا ڈاکوئوں سے مقابلہ ہوگیا ،ہلاک ہونے والے ڈاکوئوں کی شناخت علی شیر اوڑھ اور مشتاق اوڑھ کے ناموں سے ہوئی ہے ،پولیس کے مطابق ملزمان ڈکیتی ،راہزنی ،قتل اور اقدام قتل جیسی سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے۔ ہلاک ڈاکوئوں سے طلائی زیورات اور نقدی بھی برآمد ہوئی جبکہ زخمی پولیس اہلکار کو بازو پر فائز لگا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ پولیس کے مطابق موقع سے فرار ہونے والے دیگر ڈاکوئوں کی تلاش کے لئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی: الآصف اسکوائر کے قریب پولیس اور بھتہ خوروں کے درمیان فائرنگ، دو ملزمان ہلاک
کراچی:اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) اور بھتہ خور گروہ کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو بھتہ خور ہلاک ہوگئے۔
ترجمان ایس آئی یو کے مطابق واقعہ کراچی کے علاقے الآصف اسکوائر کے قریب پیش آیا جہاں پولیس پر بھتہ خوروں نے فائرنگ کی۔
ترجمان نے بتایا کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ملزم موقع پر ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی حالت میں گرفتار ہوا، تاہم زخمی ملزم بھی بعد ازاں دم توڑ گیا۔ ریسکیو حکام نے بھی دونوں ملزمان کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔
ایس آئی یو ترجمان کے مطابق جائے وقوعہ سے دو پستول، ایک موٹر سائیکل اور موبائل فون برآمد ہوئے ہیں، جبکہ گرفتار شدہ اور ہلاک ملزمان کی شناخت اور ان کے مجرمانہ ریکارڈ کی جانچ پڑتال جاری ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں کا تعلق بھتہ خور صمد کاٹیا واڑی گروپ سے تھا۔
پولیس نے مزید کارروائی کے لیے اضافی نفری طلب کر لی ہے جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے۔