مبینہ طور پر خواجہ آصف کے منظور نظر اے ڈی سی آر سیالکوٹ کی گرفتاری سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اگست2025ء) مبینہ طور پر خواجہ آصف کے منظور نظر اے ڈی سی آر سیالکوٹ کی گرفتاری سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات، ملزم کے قبضے سے رولیکس گھڑی، لاکھوں روپے نقد رقم، لینڈ کروزر، کمرشل پلاٹس کی فائلیں برآمد کر لی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے گرفتار اے ڈی سی آر محمد اقبال کے جسمانی ریمانڈ کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ملزم کے قبضے سے رولیکس گھڑی، 14 لاکھ روپے سے زائد رقم، لینڈ کروزر، دو عدد پانچ مرلہ کمرشل پلاٹس کی اوپن فائلیں برآمد ہوئیں۔ تفتیشی افسر کے مطابق، ملزم سے ڈی ایچ اے کی مد میں لی گئی کروڑوں روپے کی رقم کی مزید ریکوری باقی ہے۔ جبکہ اس حوالے سے سینئر صحافی جنید اقبال کی جانب سے تہلکہ خیز دعوٰی کیا گیا ہے۔(جاری ہے)
جنید اقبال کے مطابق "خواجہ آصف جو پرتگال کا نام لے رہے ہیں، دراصل گرفتار اقبال سنگھیڑا خواجہ آصف کے قریبی آدمی ہیں، طوطے کی جان کی طرح خواجہ آصف کی جان بھی اسی اے ڈی سی آر میں ہے، جس دن سے ان کی گرفتاری ہوئی ہے، خواجہ آصف بے حد پریشان ہیں، یہ اقبال سنگھیڑا 8 فروری الیکشن میں یہ آر او تھے اور انہوں نے دھاندلی اور خواجہ آصف کو جتوانے میں مرکزی کردار ادا کیا"۔
.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اے ڈی سی آر خواجہ آصف کے مطابق
پڑھیں:
خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔
پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔
احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔
فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔