لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی جنید سلیم نے وی لاگ میں دعویٰ کیاہے کہ خواجہ آصف جو پرتگال کا نام لے رہے ہیں  وہ دراصل معاملہ کچھ یوں ہے کہ سیالکوٹ میں اے ڈی سی آر اقبال سنگھیڑا حقیقت میں خواجہ آصف کے قریبی آدمی ہیں، الیکشنز میں یہ آر او تھے اور انہوں نے مبینہ دھاندلی کرنے اور خواجہ آصف کو جتوانے میں مرکزی کردار ادا کیا، جب سے یہ گرفتار ہوئے ہیں خواجہ آصف اسی دن سے پریشان ہیں۔

جنید سلیم نے کہا کہ خواجہ آصف نے ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے کہا کہ بہت سے کرپٹ بیوروکریٹ پرتگال کی شہریت لینے سے متعلق دعویٰ کیا ، اے ڈی سی آر اقبال سنگھیڑا جنہوں نے سیالکوٹ میں مبینہ دھاندلی کرنے اور خواجہ آصف کو جتوانے میں مرکزی  کردار ادا کیا تھا، یہ اس وقت سیالکوٹ میں آر او تھے ، اصل میں خواجہ آصف کی جان اسی اے ڈی سی آر اقبال سنگھیڑا میں بند ہے ، جس دن سے یہ گرفتار ہوئے ہیں اس وقت سے خواجہ آصف پریشان ہیں، اے ڈی سی آر نے جتنی بھی حرام کی دولت کمائی وہ ساری کی ساری پرتگال ٹرانفسر کی ہے ، ایک ڈیل میں انہوں نے 50 کروڑ سے زائد کی رقم پرتگال پہنچائی ہے ، ان کے بارے میں سیالکوٹ کا بچہ بچہ جانتاہے کہ وہ خواجہ آصف کی آنکھ کا تارا تھے ، خواجہ آصف کے بھتیجے ٹیپو اور ان کے قریبی دوست جو گاڑیوں کا کاروبار کرتے ہیں ، دونوں اے ڈی سی آر کے نام پر یہ سب کچھ کرتے تھے ، اقبال سنگھیڑا کے بارے میں کہا جاتاہے کہ وہ بہت دلیر آدمی ہیں ، ایک بار انہیں شک ہوا کہ ویڈیو بنائی جارہی ہے تو انہوں نے کہا کہ ویڈیو بنانی ہے تو کھلے عام بناو مجھے کسی کا ڈر نہیں ہے ۔ 

اسلام آباد؛پی ٹی آئی خواتین کارکنان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ 

سینئر جنید سلیم نے الزام لگایا کہ پرتگال پر خواجہ آصف کا جو اشارہ ہے وہ دراصل پنجاب کی بیوروکریسی کے اہم ترین آدمی کی طرف ہے ، اصل میں طاہر خورشید کا صرف نام لیاہے لیکن وہ موجودہ بیورکریسی کے سربراہ کو ڈرانے کی کوشش کر رہے ہیں، جس ورک کا نام انہوں نے لیاہے وہ علی سہیل ورک ہیں، جتنے بھی پاکستان میں بڑے آدمی ہیں، انہیں پرتگال میں شہریت اور گولڈن ویزا دلانے میں بڑا کردار ہے ، یہ وہاں پر پیسے کو قانونی کرنے میں کردار ادا کرتے ہیں۔

pic.

twitter.com/1wvvQE1jFx

— Junaid Saleem (@ImJunaidSaleem) August 6, 2025

ملتان میں ٹرین حادثہ، 14گائے اور چرواہا جاں بحق

مزید :

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: اے ڈی سی ا ر خواجہ ا صف جنید سلیم انہوں نے

پڑھیں:

وطن عزیز کی آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں پراپرٹی لے چکی ہے : خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ وطن عزیز کی آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں پراپرٹی لے چکی ہے اور شہریت لینی کی تیاری کر رہی ہے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس پر بیان میں کہا یہ نامی گرامی بیوروکریٹس ہیں، مگر مچھ اربوں روپے کھا کے آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ بزدار کا ایک قریب ترین بیوروکریٹ بیٹیوں کی شادی پر صرف چار ارب سلامی وصول کر چکا‘ اب آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہا ہے۔وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ سیاستدان تو ان کا بچا کھچا کھاتے ہیں، ان کے پاس پلاٹ ہے نہ غیر ملکی شہریت کیونکہ الیکشن لڑنا ہوتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • دیار غیر میں اوورسیز پاکستانی اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، سفیر پاکستان ڈاکٹر ظفر اقبال
  • وطن عزیز کی آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں پراپرٹی لے چکی ہے : خواجہ آصف
  • آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں پراپرٹی لے چکی اور شہریت لینے کی تیاری کر رہی ہے: خواجہ آصف
  • آدھی بیوروکریسی پرتگال میں پراپرٹی لے چکی، شہریت کی تیاری: خواجہ آصف
  • آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں پراپرٹی لے چکی، خواجہ آصف
  • اداکارہ درفشاں سلیم کا وزن اور شوبز انڈسٹری کے تجربات پر دوٹوک مؤقف
  • لاہور، پی ٹی آئی کا 300 کارکنان گرفتار کیے جانے کا دعوی
  • ملک گیر احتجاج کی کال، پی ٹی آئی کا ریحانہ ڈار سمیت کئی کارکنوں کی گرفتاری کا دعویٰ
  • اداکار نبیل ظفر بھی مہنگائی اور بجلی کے بلوں سے پریشان