پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے فیشن برانڈ کے مالک زین احمد سے شادی کر لی۔قبل ازیں شوبز کے کچھ سوشل میڈیا پیجز پر یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ آئمہ بیگ اور زین احمد کینیڈا میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں، اس حوالے سے سوشل میڈیا پر آئمہ بیگ اور زین احمد کی عروسی ملبوسات میں لی گئی تصاویر بھی وائرل ہو رہی تھیں۔تاہم اب گلوکارہ آئمہ بیگ اور فیشن برانڈ کے مالک زین احمد نے بھی انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے رشتے کی تصدیق کر دی ہے۔آئمہ بیگ نے انسٹا گرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ میں نے گزشتہ رات اپنے بہترین دوست سے شادی کر لی، الحمدللہ، اب بھی یہ سب خواب جیسا محسوس ہو رہا ہے کہ واقعی ایسا ہو گیا۔انہوں نے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ ہم دونوں کو دعاؤں میں یاد رکھیے گا، یہ ایک نئے سفر کا آغاز ہے، اس کے ساتھ انہوں نے محبت بھرے انداز میں دل والے ایموجیز کا بھی استعمال کیا ہے۔تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد جہاں مداحوں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے وہیں کچھ مداح ان کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کر رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

لیجنڈز لیگ: پاکستان چیمپئنز کے مالک نے پی سی بی کی پابندی کو رد کردیا

کراچی:

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان چیمپئنز کے مالک نے پی سی بی کی پابندی کو رد کردیا۔

کامل خان سابق پاکستانی کپتان وقار یونس کے برادر نسبتی اور آسٹریلوی شہری ہیں، حال ہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے انگلینڈ میں کھیلی گئی ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شرکت پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔

 اس پر تبصرہ کرتے ہوئے پاکستان چیمپئنز کے مالک کامل خان نے کہا کہ میں نے رپورٹس دیکھیں کہ ہماری ٹیم کو سپورٹ نہیں کیا جائے گا، یہ بات کہاں سے آئی، اگر ایسا پی سی بی نے کہا تو معلوم نہیں کہ وجہ کیا بنی، یہ ہماری ٹیم ہے اور میں اس کا مالک ہوں، یہ پی سی بی کی ٹیم نہیں ہے۔

کامل خان نے کہا کہ کوئی بھی ہمیں اپنے ملک کا نام استعمال کرنے سے نہیں روک سکتا، ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستانی پلیئرز کی شمولیت پی سی بی کی اجازت سے ہوئی، ہمیں اس حوالے سے بورڈ کی مکمل حمایت حاصل تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ایونٹ سے پہلے ہی این او سی بھی  حاصل کیے گئے تھے، ہماری چیئرمین محسن نقوی سے مثبت میٹنگ ہوئی تھیں، ہم نے ٹیم کا نام ملک کی نمائندگی کیلیے منتخب کیا، ہم نے پی سی بی کا لوگو یا اس کی کسی بھی قسم کی برانڈنگ استعمال نہیں کی، صرف ان کے پلیئرز کی خدمات حاصل کیں اور وہ بھی اس وقت جب ہمیں اس کی آفیشل کلیئرنس ملی۔

متعلقہ مضامین

  • آئمہ بیگ نے نکاح میں کونسے ڈیزائنر کا مہنگا عروسی جوڑا پہنا؟
  • کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
  • گلوکارہ آئمہ بیگ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں
  • گلوکارہ آئمہ بیگ کی شادی کی تصدیق، دلہا کون ہے؟
  • گلوکارہ آئمہ بیگ نے خاموشی سے نکاح کر لیا
  • کیا گلوکارہ آئمہ بیگ نے شادی کر لی؟
  • لیجنڈز لیگ: پاکستان چیمپئنز کے مالک نے پی سی بی کی پابندی کو رد کردیا
  • برآمدات بڑھانے کیلئے منڈیوں کی منصوبہ بندی ناگزیر: فیصل کنڈی 
  • ایف آئی اے کا چھاپہ ، بحریہ ٹاون کیخلاف بے ضابطگیوں کی تحقیقات سے منسلک چھپائی گئی دستاویزات نجی فلاحی ہسپتال کی عمارت سے برآمد