قصور، کم عمر لڑکے سمیت دو ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
قصور کے علاقے چونیاں میں کم عمر لڑکے سمیت دو ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے، لوگوں نے درگت بنا کر پولیس کے حوالے کردیا۔
اہل علاقہ کے مطابق چونیاں کے تھانہ الہ آباد کی حدود ارزانی پور میں ایک جوان اور ایک کم سن ڈاکو نے کریانہ اسٹور لوٹنے کی کوشش کی۔
دکاندار کی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کردی، اتنے میں اہل علاقہ بھی جمع ہوگئے اور فائرنگ کے تبادلے کے بعد دونوں ڈاکوؤں کو دبوچ لیا۔
اہل علاقہ نے ڈاکوؤں کی خوب درگت بنائی اور پولیس کے حوالے کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کو تحویل میں لیکر کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
خزانے کی تلاش میں بہاولپور کے مزار میں کھدائی کرنے والی کراچی کی خاتون ساتھیوں سمیت گرفتار
فائل فوٹوخزانے کی تلاش میں بہاولپور کے گوٹھ محراب آنے والی کراچی کی خاتون کو ساتھیوں سمیت پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق کراچی سے آئی خاتون نے مقامی افراد کے ساتھ مل کر مزار یتیم شاہ میں کھدائی کی، خاتون کہتی ہے یہاں خزانہ دفن ہے۔
پولیس کے مطابق خاتون کا کہنا ہے کہ وہ اپنے علم کے مطابق یہاں پہنچی۔
اس حوالے سے پولیس کا مزید بتانا ہے کہ قبروں کے پاس کھدائی پر علاقہ مکین مسلسل احتجاج کر رہے تھے۔