ملتان: مویشی بیوپاری لٹ گیا، ڈاکو ایک کروڑ 90 لاکھ لے کر فرار
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
عیدالاضحیٰ کے سلسلے میں جانوروں کی خریداری کےلیے لاہور سے آنے والے بیوپاری کو ملتان میں ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔
پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے رادھا کشن سے تعلق رکھنے والے جانوروں کے بیوپاری سے ڈاکو ایک کروڑ 90 لاکھ روپے کی نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔
پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کے تلاش شروع کردی۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
مظفر گڑھ میں ڈکیتی کی حیران کن واردات، 30 ڈاکو 180 بھینسیں لے گئے
مظفرگڑھ(ڈیلی پاکستان آن لائن) کچے کے ڈاکو اسلحے کے زور پر زمیندار سے 180 بھینسیں چھین کر لے گئےپولیس حکام کا کہنا ہے کہ کچے کے بوسن گینگ اور جھبیل گینگ کے ڈاکو تھانہ کندائی کی حدود سے مقامی زمیندار کے مویشیوں کے باڑے پر پہنچے، جہاں انہوں نے ملازمین کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بناکر رسیوں سے باندھا اور کروڑوں روپے مالیت کی 180 بھینسیں ساتھ لے گئے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ڈاکٹر رضوان احمد ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) علی پور چوہدری فیاض الحق بھی کچے کے علاقے میں پہنچ گئے ہیں۔سرکل علی پور اور ضلع راجن پور پولیس کی بھاری نفری دریا کے پار ڈاکوؤں کی تلاش میں مصروف عمل ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا، ایسی وارداتیں ناقابل قبول ہیں۔
کے پی اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی تقسیم کا الیکشن کمیشن کا اعلامیہ کالعدم قرار
مزید :