کراچی میں ہوائی فائرنگ، 4 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
ملک بھر میں آج بھارت کے خلاف تاریخی فتح اور آزادی کا جشن منایا جارہا ہے، کراچی میں رات 12 بجتے ہی مختلف علاقوں میں آتش بازی کے ساتھ شدید ہوائی فائرنگ کی گئی۔
پولیس کی سخت وارننگ کے باوجود شہر میں ہوائی فائرنگ کے واقعات رپورٹ ہوئے جن میں دو خواتین سمیت چار افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق لیاقت آباد اور اورنگی ٹاؤن ڈبہ موڑ کے قریب ہوائی فائرنگ سے دو خواتین زخمی ہوئیں۔
پاپوش نگر، چاندنی چوک کےقریب ہوائی فائرنگ سے نصرت اللّٰہ زخمی ہوا جبکہ لیاری کلاکوٹ میں ہوائی فائرنگ سے رمیز نامی شخص زخمیکے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ابھی تک شہر قائد میں ہوائی فائرنگ سے زخمیوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: میں ہوائی فائرنگ ہوائی فائرنگ سے
پڑھیں:
کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
کراچی:ملیر 15 کے علاقے میں سندھ رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران مبینہ مقابلے میں تین ملزمان ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مبینہ بھتہ خوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد تین ملزمان مارے گئے جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔
فائرنگ ختم ہونے کے بعد ہلاک اور زخمی ملزمان کو ریسکیو کی ایمبولینسوں کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت شاہ رخ، راحب اور علی حمزہ کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت محمد وسیم کے نام سے کی گئی ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ہلاک اور گرفتار ملزمان بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں اور ملزمان کے ممکنہ ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔