موٹر سائیکل سلپ ہونے سے حادثہ، گاڑی نے 2 افراد کچل دیئے
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
پولیس کے مطابق زخمی اور جاں بحق افراد کی لاشیں سول ہسپتال مٹیاری منتقل کر دی گئی ہیں، جاں بحق دونوں افراد حیدرآباد سے ٹنڈواللہ یار جا رہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ مٹیاری کے قریب قومی شاہراہ دینار شاخ کے مقام پر حادثہ، 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق زخمی اور جاں بحق افراد کی لاشیں سول ہسپتال مٹیاری منتقل کر دی گئی ہیں، جاں بحق دونوں افراد حیدرآباد سے ٹنڈواللہ یار جا رہے تھے۔ حکام کے مطابق سڑک پر موٹر سائیکل سلپ ہوئی پیچھے سے آنے والی گاڑی نے دونوں افراد کو کچل دیا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
حیدرآباد: آتشبازی دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا، تعداد 10 ہوگئی
حیدرآباد:لطیف آباد میں آتش بازی کا سامان بنانے والے کارخانے میں دھماکے اور آتشزدگی کے واقعے کا ایک اور زخمی نوجوان جان کی بازی ہار گیا، ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی۔
سول اسپتال کے انچارج برنس وارڈ ڈاکٹر روشن چانڈیو کے مطابق 30 سالہ وقاص ولد ارشد سول اسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج تھا آج وہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
ڈاکٹر روشن چانڈیو کے مطابق برنس وارڈ میں زیر علاج ایک زخمی انس کو اس کے اہل خانہ کراچی لے جارہے ہیں جبکہ ہلاک ہونے والے وقاص کے بھائی کاشف کی حالت میں کچھ بہتری آرہی ہے۔
واضح رہے کہ آج زخمی وقاص کے جاں بحق ہونے کے بعد واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔