مون سون کا 7واں اسپیل، لاہور میں بارش سے موسم خوشگوار
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
لاہور:
مون سون بارشوں کے ساتویں اسپیل کے زیر اثر لاہور کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوش گوار ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہلکی بارش کے باعث درجہ حرارت اور حبس کی شدت میں قدرے کمی آگئی۔
ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق 13 سے 17 اگست کے دوران پنجاب کے بالائی حصوں میں مون سون بارشوں کا امکان ہے جبکہ 18 سے 21 اگست تک پنجاب کے بیشتر میدانی اضلاع میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری تک جانے کے امکان ہیں۔
بارش کے دوران نکاسی آب کے لیے ضلع انتظامیہ، واسا اور ایل ڈبلیو ایم سی فیلڈ میں موجود ہیں۔
آج سے 21 اگست کے دوران اسلام آباد، کشمیر، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور کہیں کہیں موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اسلام آباد، پنجاب اور بالائی خیبرپختونخوا میں آج بارش متوقع
فائل فوٹواسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آج کہیں کہیں بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہورہی ہیں۔ 17 اگست سے ان کی شدت میں اضا فے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 14 سے 17 اگست کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
17 اگست سے خلیج بنگال سے مر طوب ہواؤں کی شدت میں اضافے کی توقع ہے جبکہ 18 سے 21 اگست کے دوران ملک بھر میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شدید بارشوں سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔