Jang News:
2025-08-14@07:15:08 GMT

ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم رہنے کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT

ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم رہنے کا امکان

ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کا امکان ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

مون سون بارش کا ساتواں اسپیل شروع ،ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 اگست ۔2025 )ملک میں مون سون بارش کا ساتواں اسپیل شروع ہوگیا،محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز میں ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی شدت بڑھنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے متعلقہ اداروں اور شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے.

(جاری ہے)

ترجمان پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق آ ئندہ 24گھنٹوں میں اسلام آباد، پنجاب کے مختلف اضلاع، بالائی خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں ہلکی اور کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ اس وقت مغربی ہوائیں ملک کے شمالی اور بالائی علاقوں پر اثر انداز ہو رہی ہیں، یہ ہوائیں بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا اور شمالی بلوچستان میں نمی اور ٹھنڈک لا رہی ہیں تاہم 17 اگست سے ان مغربی ہواﺅں کی شدت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے، جو بارشوں کے سلسلے کو مزید تیز کر دے گا.

ترجمان کے مطابق 14 سے 17 اگست کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی،مری، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات ،حافظ آباد،منڈی بہاﺅلدین،چکوال ،اٹک، سرگودھا، ایبٹ آباد، مانسہرہ، مظفرآباد، میرپور، گلگت، سکردو اور گردونواح میں کہیں کہیں موسلادھار بارش ہو سکتی ہے اس دوران بعض مقامات پر تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے. پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ 17 اگست سے خلیج بنگال سے مرطوب ہواﺅں کا نیا سلسلہ داخل ہوگا جو مغربی ہواﺅں کے ساتھ مل کر ایک طاقتور موسمی نظام بنائے گا، جس کے نتیجے میں 18 سے 21 اگست کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں شدید بارشیں ہوں گی، جن میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، کوئٹہ، پشاور، اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد اور ملحقہ علاقے شامل ہیں.

انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اس دوران پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ جائے گا، جبکہ شہری اور نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے ترجمان پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، کھلے مقامات پر موجود رہنے سے احتیاط کریں، ندی نالوں کے قریب رہائش پذیر افراد نقل مکانی پر غور کریں، موسمی اپ ڈیٹس پر نظر رکھیں اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے.

دوسری جانب بھارت کی جانب سے ایک سے دو روز میں دریائے ستلج میں پانی چھوڑے جانے کا خدشہ ہے دریائے چناب میں مرالہ خانکی اور قادر آباد کے مقام پر درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کردی گئی ہے دریاﺅں کے قریب موجود شہریوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق اس وقت دریائے چناب میں خانکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، دریائے سندھ میں تربیلا، کالا باغ اور چشمہ بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کا بتانا ہے کہ تربیلا ڈیم 96 فیصد اور منگلا ڈیم 65 فیصد بھر چکا ہے. 

متعلقہ مضامین

  • مون سون کا 7واں اسپیل، لاہور میں بارش سے موسم خوشگوار
  • مون سون بارش کا ساتواں اسپیل شروع ،ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان
  • ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ اور اربن فلڈنگ کا خدشہ
  • محکمہ موسمیات نے آئندہ چنددنوں میں ملک بھر میں تیز بارشوں کی پیش گوئی کردی
  • بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہونے کا امکان
  • ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی:محکمہ موسمیات
  • محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی
  • پاکستان میں شدید حبس، چند علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان