Daily Mumtaz:
2025-09-27@22:55:01 GMT

ڈیزل سستا، پیٹرول معمولی مہنگا ہونے کی توقع 

اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT

ڈیزل سستا، پیٹرول معمولی مہنگا ہونے کی توقع 

اسلام آباد – عوام کے لیے جزوی ریلیف کی خبر ۔16 اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے  پٹرولیم انڈسٹری کی جانب سے قیمتوں پر ورکنگ مکمل کر لی گئی، جس کے مطابق ڈیزل سستا اور پیٹرول معمولی مہنگا ہو سکتا ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 75 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی ممکنہ قیمت 274.

08 روپے فی لیٹرہو سکتی ہے (موجودہ قیمت 285.83 روپے ہے)۔ یہ کمی ٹرانسپورٹ اور زراعت کے شعبو ںکے لیے خوش آئند ہوگی۔
دوسری جانب پیٹرول کی قیمت میں 1 روپیہ 32 پیسے فی لیٹر اضافہ کی سفارش کی گئی ہے، جس کے بعدپیٹرول کی قیمت 265.93 روپے فی لیٹر تک پہنچنے کا امکان ہے (فی الوقت 264.61 روپے فی لیٹر ہے)۔
مزید تفصیلات کے مطابق مٹی کا تیل 6 روپے 25 پیسے کمی کے بعد 179.21 روپے فی لیٹر ہونے کا امکان
لائٹ ڈیزل آئل 7 روپے 11 پیسے کمی کے بعد 163.25 روپے فی لیٹر متوقع
اوگرا نے قیمتوں کا ابتدائی تخمینہ تیار کر لیا اور 15 اگست کو باقاعدہ سمری وفاقی حکومت کو ارسال کی جائے گی۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا، جو 16 اگست سے نافذ العمل ہوگا۔

Post Views: 13

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: روپے فی لیٹر کی قیمت کے بعد

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

 سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد آج ہزاروں روپے کمی کردی گئی ہے۔ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کی کمی کردی گئی ہے۔ جس کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 96 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1714 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس کے بعد سونے کی فی 10 گرام قیمت 3 لاکھ 40 ہزار 192 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت20 ڈالر کمی کےبعد 3750 ڈالرز فی اونس ہوگئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سونا مزید مہنگا، قیمت 3 لاکھ 97 ہزار 700 روپے کی سطح پر آ گئی
  • سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں مزید مہنگا، فی تولہ نئی قیمت کہاں پہنچ گئی؟
  • عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں تین دن کے وقفے کے بعد سونا پھر سے مہنگا ہوگیا
  • نوابشاہ ، اشیا خورونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
  • پاکستان میں سونے کی قیمت آج مزید کم ہوگئی
  • سونے کی قیمت میں لگاتار دوسرے روز بڑی کمی
  • برائلرگوشت کی قیمت میں 8 روپے کلو اضافہ
  • سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
  • حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر کتنا ٹیکس لیتی ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
  • پولیس کی مبینہ سرپرستی میں اسمگل شدہ پیٹرول اور ڈیزل سرعام فروخت